میں عامر خان کی طرح نظم و ضبط کا پابند نہیں ہوسکتا،شاہ رخ
بمبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان نے یہ بات تسلیم کرتے ہوئے کہی کہ میں فلمی اداکار عامر خان کی طرح کبھی بھی نظم و ضبط کا پابند نہیں ہوسکتا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے کہا میں عامر خان کی طرح نظم و ضبط نہیں رکھ پاتا خصوصا اسوقت جب عامر خان اپنے جسم کو بہتر بنانے کیلئے ورزش کرتے ہیں۔
شاہ رخ خان نے کہا “عامر خان بہت نظم و ضبط رکھنے والا شخص ہے اور اپنے جسم کو بھی بہتر بنانے کیلئے بہت مشقت کرتا ہے۔ دو سال قبل جب میں عامر خان سے ملا تب میں نے دیکھا کہ عامر نے اپنے جسم کا وزن بڑھا لیا ہے لیکن اب وہ اضافی وزن کو دوبارہ کم کرچکے ہیں۔ میں عامر خان کی طرح کبھی بھی نظم و ضبط کیساتھ یہ کام نہیں کرسکتا۔ دراصل میں نے فلم “اوم شانتی اوہم” کے بعد ہی ورزش کا آغاز کیا”۔
شاہ رخ خان نے فلم “اوم شانتی اوم” میں کام کرنے کیلئے چھ پیکس بنائے تھے جبکہ عامر خان نے شاہ رخ کے مقابلے میں فلم “گھجنی” کیلئے آٹھ پیکس بنانے تھے۔