
وزن کم کرنے کے لئے کچھ تجویز
کبھی ایسا وقت بھی آتا ہے جب ہم اپنے جسم میں موجود اضافی چربی کو کم نہیں کر پاتے.کیا آپ بھی اس مشکل کا شکار ہیں ؟ اگر آپ اپنے جسم کو بہتر بنانے کے لئے اپنی خوراک پر مکمل کنٹرول کر سکتے ہیں تو وزن کم کرنے کا یہ طریقہ آپکو آپکے مقصد میں کامیاب کر سکتا ہے .آپکو اس محنت کا پھل ایک رات میں ہی نہیں ملے گا ، لکین اگر آپ ہمارے ہدایات پر عمل کریںگے تو لازمی آپکو فرق محسوس ہوگا۔
تو پھر ! چلیں ان باتوں پر نظر ڈالتے ہیں جو وزن کم کرنے میں آپکی مدد کر سکتے ہیں۔
ایک مکمل غذائی ڈائٹ منصوبہ
ہم میں سے بیشتر لوگ وزن تیز رفتار سے کم کرنے کے لئے بازاری دوائیں لے لیتے ہیں. جو اکثر برے نتائج سامنے لاتیں ہیں .اپنی روزمرّہ کی خوراک سے ایک دم کسی دوسرے خوراک پر منتقل ہو جانا نہایت مشکل کام ہے. جبکے ماہرین کی طرف سے بھی اس طرح کی کوئی ہدایت نہیں دی گی. ایک مکمل غذا جسے پھل ، تازہ سبزیاں، پروٹین سے بھرے ہوے کھانے آپکو آپکے آئیڈیل وزن بنانے میں آپکی مدد کرسکتے ہیں۔
ناشتہ روزانہ کریں
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کے ناشتہ ترک کرنا ایک غیر صحت مندانہ قدم ہے .ناشتہ دن بھر کے تمام کھانوں میں سے سب سے اہم تصور کیا جاتا ہے ، یہ آپکے پورے دن کے کھانے سے زیادہ بہتر ہے۔ .
کھانےکی ڈائری بنائیں
یہ آپکے لئے ایک حیران کن بات ہو سکتی ہے لکین بہت لوگ جو اپنا وزن کم کر رہے تھے انہو نے یہ راے دی ہے کے اگر آپ ایک کھانے کی ڈیری اپنے ساتھ رکھیں تو یہ بہتر نتائج لا سکتی ہے . فوڈ ڈیری کے اندر آپ اپنی روزمرہ کی کھانے پینے کی اشیاء کی ایک فہرست تیار کرتے ہیں. یہ بہت اچھا طریقہ ہے کہ آپ نے جو کھایا پیا سب کچھ ریکارڈ کے طور پر رکھتا ہے اور اسی حساب سے آپ کو اگلاقدم اُٹھانے کا مشورہ دیتا ہے۔ ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ آپ بغیر صحت کے کھانے کی پڑتال کرسکتے ہیں اور ان کو صحت مند کھانے سے تبدیل کرسکتے ہیں۔ اپنے روزانہ کے وزن کو کم کرنے کیلئے۔ آپ اپنی صحت کو تبدیل کرنے کے اس راستے پر چلنے کے قابل ہوجائینگے جس کی آپ کوشش کر رہے ہیں۔ آپ غذائی تبدیلیوں سے با خبر بھی رہینگے اور اپنا وزن کم ہونے کی تعداد بھی معلوم کرتے رہنگے۔
پانی کی مقدار بڑھائیں
مطالعہ سے پتا چلا ہے کے پانی کا استعمال آپکے نظام استحالہ کو طاقت ور بناتا ہے۔اسکے علاوہ یہ جسم سے فاصل مواد اور ٹاکسن کو اخراج کرنے میں مدد فراہم کرتا .ہے .اب آپ اپنی روزمرہ کی عادتوں میں سے غیر ضروری مشروبات کو ختم کر دیں اور اپنے ساتھ ایک پانی کی بوتل رکھیں۔
بیرونی سرگرمیاں
اب وہ دن نہیں جب بیرونی سرگرمیاں عام ہوتی تھی .ہمارے آج کے طرز زندگی اب جسمانی طور پر نقصاندہ ہوتی جا رہی ہے. ہمارا زیادہ تر وقت ایک ہی جگا پر بیٹھ کے گزرتا ہے ، آفس میں یہ تو گھر میں ٹی وی کے سامنے یہ تو لپ ٹاپ کے سامنے. روزمرہ کی جسمانی سرگرمیاں ہمارے وزن کم کرنے کے لئے بہت ضروری ہیں .اب آپ کوئی بھی سرگرمی چنیں. ڈانسنگ ، چہل قدمی ، جاگنگ ، تیراکی، یہ کوئی بھی دوسری سرگرمی جو آپ پسند کرتے ہیں. ماہرین روزانہ ٣٠ منٹ کی ورزش کو لازمی قرار دیتے ہیں۔ .
ویٹ لفٹنگ
وزن اٹھانے سے آپ اپنی فالتوں چربی کو بہت تیزی سے کم کر سکتے ہیں . اسکی مدد سے مزید آپ اپنے جسم کی فالتو موٹاپہ کو صحت مند پٹھوں میں تبدیل کر سکتے ہیں .اگر آپ ویٹ لفٹنگ کرنے سے ناواقف ہیں تو ، کسی قابلے اعتماد جم میں کسی اچھے ٹرینر سے مدد لیں. کیوں کے اگر غلط طریقہ سے ویٹ لفٹنگ کی جائے تو یہ کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے، ہماری بہترین رائے یہی ہے کے آغاز میں آپ جب اکیلے گھر میں ہوں تب یہ نہ کریں۔
کیا آپ اپنے اضافی وزن کو کم کرنے کے لئے تیار ہیں؟ وزن کم کرنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے ، اور آپکو تیار رہنے پڑیگا اپنے وزن کم کرنے کی محنت کو دیکھنے کے لئے .آہستہ آہستہ ، ان تمام تجویز کو اپنی روزمرہ کی عادتوں میں شامل کریں ان کی مدد سے بہت جلد آپ اپنے جسم کو فالتو چربی سے آزادی دلا کر ایک صحت مند جسم حاصل کر پائیں گے۔ .
کیا آپ یہ تجویز پہلے بھی کبھی اپنا چکے ہیں ؟ ٹیمhtv آپکے خیالات اور رائے کا انتظار کریگی