کینسر کے خطرات کو کم کرنے کے 8 اقدامات
کینسر میڈیکلی زبان میں ایک بد ترین ورم کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ غیر منظم خلیئے بیماری کی ایک وسیع رینج میں شامل ہے۔ کینسر میں مہک ٹیومر بے قابو ہوجاتے ہیں جو جسم کے قریبی حصوں پر حملہ کرسکتے ہیں۔ کینسر بلغمی نظام یا خون کے بھاؤ کے ذریعے جسم کے دیگر حصوں میں بھی پھیل سکتا ہے۔ تمام ٹیومر کینسر نہیں پھیلاتے۔ جیسا کہ جو خلئے کی گلٹی ہوتی ہے اس طرح ہمسایہ ریشوں پر حملہ یا اضافہ کرنے کی صلاحیت کی کمی ہے۔
کینسر کے واقعات میں دنیابھر میں اضافہ ہورہا ہے۔ بہت سے لوگ کینسر کو جنیاتی عمل فرض کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ لیکن اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ ہم صحت مند زندگی اور متناسب غذا سے کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرات کے روک تھام کیلئے اقدامات کرسکتے ہیں۔
مندرجہ ذیل کینسر کے آٹھ اسباب کو مدر نظر رکھتے ہوئے ہم اپنی طرز زندگی کو تبدیل کر کے کینسر کے خلاف اپنی کی مشکلات کو بہتر بناسکتے ہیں۔
اپنے وزن کو چیک کریں
پابندی سے اپنے وزن کو دیکھنا آپ کے جسم کی سرگرمیوں کیلئے بہت اچھا ہے۔ کینسر کیلئے سب سے بڑا خطرہ پیٹ کی چربی ہے۔ ہمارے پیٹ کی اضافی چربی جسم میں گلٹی کے عمل کو شروع کرنے کیلئے اضافی وزن ہارمون کی غیر ضروری مقدار کامیں اضافہ کرتی ہے۔ یہ ہارمون جسم کی ریشوں میں زیادہ ہجان پیدا کرنے کیلئے رہنمائی کرسکتے ہیں جس کا نتیجہ کینسر ہوسکتا ہے۔
آپ کا مقصد صرف چربی کو کم کرنا ہونا چاہیئے۔ لیکن ذہن میں آپ کی صحت، لمبائی، عمر اور جنس کا خیال بھی رکھنا چاہیئے۔
باڈی ماس انڈیکس چارٹ بالکل صحیح طریقہ ہے اس بات کو جانچ نے کا کہ وزن کتنا ہونا چاہئے ایک صحت مند جسم کیلئے کیا ضروری ہے وزن صحیح ہے یا زیادہ۔ یہ آپ کا نظام کلوگرام پر استعمال کرتا ہے اور آپ کی اؤنچائی اس بات کا تعین کرتا ہے۔ اپنی بیماری کو سمجھنے کیلئے ایک نقطہ بنائیں آپ کے حساب کا کس طرح تعین کیا جائے۔
تمباکو کا استعمال نہ کریں
ہر قسم کی تمباکو کا استعمال سگریٹ ہو یا سگریٹ کی شکل میں حقہ، شیشہ کینسر کی کئی قسم کی علامات کو خطرے کے طور پر رکھتا ہے۔ تمباکو کو کئی قسم کی کینسر سے منسلک کیا گیا ہے مثلاً گردن، پھیپھڑے، جگر اور مثانے کے کینسر کیلئے۔ کچھ چبانے والی چیزیں مثلاً پان، نسوار اور گٹکا وغیرہ کو بھی زبان اور لبلبہ کے کینسر سے منسلک کیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ تمباکو استعمال نہیں کرتے توسگریٹ کے دھویں سے بھی گریز کریں کیونکہ یہ بھی آپ کے پھپھڑوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اگرآپ تمباکو استعمال کرتے ہیں تو اسے بند کرنے کے فیصلہ کرسکتے ہیں یہ آپ کے تمام فیصلوں سے زیادہ اہم فیصلہ ہوگا۔ کیونکہ آپ کے فیصلے کا مقصد کینسر کی علامات سے بچنا ہے۔ اچھی صحت کیلئے ضروری ہے کہ آپ وہ اقدامات کریں جن سے کینسر کے خطرات کو ختم کیا جاسکتا ہے اس کے لئے اگر آپ کو ڈاکٹر کی مدد کی ضرورت ہو کہ کس طرح آپ اس سے بچ سکتے ہیں تو آپ ان کی خدمات حاصل کریں وہ آپ کو بتائینگے کہ کون کون سی مصنوعات ایسی ہیں جو آپ کو کینسر کے خدشات سے بچا سکتی ہیں۔
صحت مند غذائیں کھائیں
اگر چہ آپ کا صحت مند انتخاب اور پنساری کے دکان میں رکھی ہوئی صحت مند کھانے کی چیزیں کینسر روکنے کی ضمانت نہیں دے سکتے ہاں مگر ان خطرات کو کم ضرور کرسکتے ہیں۔ سبزی اور پھلوں کی تمام قسمیں کھائیں۔ سبزیاں توانائی کا بہت اچھا ذریعہ ہیں۔ اس طرح آپ باقاعدہ اناج اور پھل وغیرہ کھانے کو ترجیحی دے سکتے ہیں۔ اپنی توجہ ایسے کھانے کی طرف مرکوز کریں جس میں چربی کم ہو۔ زیادہ چربی کی کھانے موٹاپے کے خطرے کو بڑھادیتے ہیں جس کی وجہ سے کیسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
اپنے آپ کو دھوپ سے بچائیں
جلد کا کینسر یہ بھی کینسر کی قسم میں سے ایک زیادہ پھیلنے والی قسم ہوسکتی ہے۔ مگر یہ بھی سب سے زیادہ قابل علاج میں سے ایک ہے۔ سورج کی شعاعوں سے بچنے کی کوشش کریں خاص طور پر دس بجے سے چار بجے کے درمیان جس وقت سورج کی کرنوں کی قوی امید ہوتی ہے۔ اگر آپ باہر ہیں تو جہاں تک ممکن ہوسکے سائے میں رہنے کی کوشش کریں۔ کالاچشمہ لگائیں سر پر ٹوپی رکھیں۔ سن سکرین کم سے کم SPF – 15 سورج کی کرنوں سے آپ کی جلد کی حفاظت کرنے میں مدد ملے گی۔ جہاں تک ممکن ہوسکے ڈھیلے کپڑے پہنیں جس سے پورے جسم کو ڈھانپا جا سکے۔ اپنی پسند کے مطابق ہلکے کلر کے کپڑے پہنیں۔ سورج کی کرنیں ایسے موقعوں پر نقصان پہنچاسکتی۔ ٹننگ بیڈ سے گریز کریں۔
حفاظتی ٹیکے لگائیں
کینسر کی روک تھام میں وائرل انفیکش سے بچاؤ بھی شامل ہے۔ ہیپا ٹائٹس بی جگر کے کینسر کے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ ہیپاٹائٹس بی کا مشورہ دیا جاتا ہے جیسا کہ زیادہ خطرات بالغ جو جنسی طور پر فعال ہوتے ہیں۔ اس سے متاثرہ خون اور جسم کے سیال کو بے نقاب کیا جاسکتا ہے۔ جو لوگوں میں جنسی طور پر بیماری منتقل ہوتی ہے۔ جو منشیات استعمال کرتے ہوں ہیلتھ کیئر اور پبلک سیفٹی ورکر یہ اچھی طرح بتانگے کہ متاثرہ خون اور جسم کے بارے میں۔ ہیومن پپیلوما وائرس جنسی طور پر منتقل ہونیوالی بیماری کی رہنمائی کرتی ہے جیسے گلے اور دوسرے اعضاء پر خصوصاً سر اور گلے میں خلیوں کو پہنچانے میں رہنمائی کرتے ہیں۔ ہیومن پپیلوما وائرس (HPV) ویکسین مرد اور عورت دونوں کیلئے دستیاب ہے۔ یہ عمر ۲۶ سال یا نوعمر کیلئے نہیں ہے۔
جنسی رویوں سے بچیں
خطرناک جنسی رویوں سے بچیئے یہ آپ کو کینسر کے خطرات کے قریب لے جاسکتے ہیں۔ ایک دوسرے سے منتقل ہونے والے وائرس آپ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں جیسا کہ ہیومن پپیلوما وائرس وغیرہ۔ جو لوگ HIV یا ایڈز میں مبتلا ہیں وہ پھپڑوں، جگر اور مقعد کے کینسر کیلئے زیادہ خطرہ بن سکتے ہیں۔ ایچ پی وی زیادہ تر گلے کے کینسرے کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔ لیکن یہ بھی مقعد اور اس جیسے دوسرے اعضاء کے خطرناک کینسر کے امکان کو بڑھا سکتے ہیں۔ ایک منشیات کے عادی کی سوئیاں بھی ایچ آئی وی کا سبب بن سکتی ہے۔ جو ہپیاٹائٹس بی اور سی کے طور پر بھی پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں۔
شراب سے کینسر کا خطرہ
کینسر کے خطرات مختلف اقسام کے ہوتے ہیں۔ جس میں بریسٹ کینسر شامل ہے۔ پھپھڑے ، گردے اور جگر میں کینسر کے خطرات الکوحل کی مقدار کے ساتھ بڑھتے ہیں۔ جو لوگ شراب پیتے ہیں ان کے جسم میں یہ خطرات وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہی جاتے ہیں۔ اگر آپ شراب نہیں پیتے تو آپ خوش قسمت ہیں۔
باقاعدگی سے میڈیکل چیک کروائیں
پابندی سے خود جانچ پڑتال کریں اور کینسر کی مختلف اقسام کے رزلٹ کیلئے اسکریننگ کروائیں آپ کے اس عمل سے کینسر کو دریافت کرنے کے امکانات بڑھ جائنگے اور آپ خود جانچ سکے گے کہ آپ کے جسم میں کینسر کے خطرات موجود ہیں کہ نہیں اگر خدانخواستہ موجود ہوں تو ابتدائی مرحلے میں ہی اس کو ختم کرنے میں آپ کامیاب ہوجائنگے۔
آگے پہنچانے کیلئے
کینسر ایک معاہدہ، ایک چیلنچ ہماری آنیوالی نسلوں کو بچانے کیلئے ایک خطرناک بیماری ، جسمانی درد، ذہنی تھکن اور نفسیاتی بحران جس سے چھٹکارا لازمی ہے۔ ان سب کی وجہ صرف یہ ہے کہ ہم نے اس کو پھیلنے سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر نہیں کی جس کی نتیجے میں یہ مرض بڑھتا گیا۔ اس کے لیئے ہم کو اپنی طرززندگی کو تبدیل کرنا ہوگا اور اپنی غذاؤں پر غور کرنا ہوگا کہ کون سی خوراک ہمارے لئے بہتر ہوگی کون سی نہیں۔ آپ کی یہ کوشش آپ کو کینسر سو کوسوؤں دور لے جا سکتی ہے۔