آج کا دن کیسا رہے گا؟17 نومبر 2022
حمل (21مارچ تا 21اپریل)
گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط اپنائیں ۔ سگنل توڑنے یا غلط سائیڈ گاڑی چلانے سے گریز کریں۔ بچوں کی خوشیوں میں شامل ہو جائیں۔اس سے آپ کو بھی خوشی حاصل ہوگی۔
ثور(22اپریل تا20مئی)
آج زندگی میں رنگ بھرنے والے ہیں۔ زندگی میں خوشیاں اور بھی زیادہ بڑھ جائیں گی۔ا لبتہ خوشی اور غم کا ساتھ تو صدا کا ہے۔ اس لئے ابھی جتنا ممکن ہو ان خوشیوں کو سمیٹ لیجئے گا۔
جوزا(21مئی تا21جون)
آج آپ کسی ایسے شخص سے ملیں گے جس سے مل کر ماضی کی محبت کی یاد تازہ ہو جائے گی ۔ یادیں بھی زندگی کا حصہ ہیں ۔کسی وقت انہیں لے کر بیٹھ جانے میں کچھ غلط نہیں۔ البتہ نظر ہمیشہ مستقبل پر ہونی چاہیے۔
سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)
کھیل کود بے کار چیز نہیں بلکہ اس سے جسمانی اور ذہنی قوت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ آج آپ کو کھیل کود کے میدان میں کامیابی ملنے والی ہے ۔ آج قسمت کی دیوی آپ پر بے حد مہربان ہوگی ۔
اسد(24جولائی تا23اگست)
آج کا دن ایک مطمئن اور اچھا دن ہوگا۔ البتہ خود کو کسی بھی قسم کے لڑائی جھگڑوں سے دو رکھیں۔ کوئی تیسرا اس کا فائدہ بھی اٹھا سکتا ہے ۔
سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
کسی پر بھی ضرورت سے زیادہ اعتماد کرنا سمجھ داری نہیں۔ ہر نئے دوست کو زندگی کی چھوٹی سے چھوٹی بات بتا دینا آپ کے حق میں اچھا نہیں ہوشیار رہیں۔
میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
کچھ عرصے پہلے جو کام شروع کئے تھے وہ آج پورے ہو جائیں گے۔ آپ کو بے حد ہوشیاری و سمجھداری سے چلنا ہوگا ۔ دوستوں کے ساتھ کام کرنا مفید ہو سکتا ہے اگر بزنس اور دوستی کو الگ الگ رکھا جائے۔
عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
آج خوشیاں بانٹنے کا دن ہے جس سے ملیں ہنس کر ملیں۔ پرانی ناراضگیاں بھلا کر نئے ڈھنگ سے رشتوں کا آغاز کریں۔ زندگی اپنی آپ خوبصورت لگنے لگے گی۔
قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
آج دل کی بات کہنا کا مناسب وقت ہے جواب مثبت آنے کا امکان ہے۔ آپ کے والدین آپ کی توجہ چاہتے ہیں ان سے ضرور بات کریں۔ صحت کا خاص خیال کریں۔ مرغن کھانوں سے گریز کریں۔
جدی(23ستمبرتا 20جنوری)
محبت کے میدان میں کامیابی ہوگی۔ اگر کسی سے اظہارِمحبت کیا ہے تو امید ہے جواب ہاں میں ہی آئے گا۔ البتہ ان سب میں اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے مٹ ہٹئے گا۔ اپنا ہرکام وقت پہ کیجئے گا۔
دلو (21جنوری تا19فروری)
آج ایسے لوگوں سے ملاقات ممکن ہے جن سے آپ کو مالی فوائد حاصل ہوگا۔ تعلیمی اخراجات مزید بڑھ سکتے ہیں۔ ان سب میں گھر والوں کا نظر انداز مت کردیجئے گا۔ انہیں وقت اور محبت دیجئے گا ۔
حوت(20فروری تا20مارچ)
تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کا اچھا موقع ہےجی جان سے محنت کریں۔ آپ کے پاس ذہانت کا خزانہ ہے ۔ آپ کے خواب پورے ہونے کا وقت اب آچکا ہے۔