آج کا دن کیسا رہے گا؟3 نومبر 2022
حمل (21مارچ تا 21اپریل)
محنت سے اپنی زندگی کوخوشیوں سے بھر لیں ۔کام پر پوری توجہ دیں ۔آپ کا باس آپ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے ۔حالات بہتر ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔
ثور(22اپریل تا20مئی)
آپ کی دیرینہ خواہش پوری ہونے والی ہے۔دوسروں کے جذبات کا احترام کریں ۔آج شام کسی پر فضا مقام پر یا قریبی پارک میں تفریح کی غرض سے جائیں۔ آج کے دن کسی بات کو غیر اہم نہ جانیںآپ کے لیے کسی بڑی خوش خبری کی نوید ہے۔
جوزا(21مئی تا21جون)
پروفیشنلز حضرات کے لیے آج کا دن بہت اہم ہے خاص کر ڈاکڑز اور انجئنیر کے لئے ۔ان کو اپنی فیلڈ میں زبردست کامیابی حاصل ہو گی۔ سوچنے میں وقت ضائع نہ کریں آج کچھ کر دکھائیں ۔قسمت آپ کے دروازے پر کھڑی ہے۔ ذہن میں آنے والے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کاوقت آپہنچا ہے۔
سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)
اپنے مزاج میں تبدیلی لائیں ۔دشمن آپ کے خلاف سازش میں مصروف ہے۔حاصل کی ہوئی شہرت اور عزت کسی معمولی غلطی سے چھن سکتی ہے۔
اسد(24جولائی تا23اگست)
الجھن کا شکار رہیں گے ۔مسائل کے حل میں وقت لگ سکتا ہے ۔ہمت سے کام لیں ۔کسی دوست کے مشورے سے اپنے مسائل حل کریں ۔
سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
زندگی کے معمولات میں توازن برقرار رکھیں ۔آپ مضبوط اعصاب کے مالک ہیں لیکن انسان کو ٹوٹنے میں دیر نہیں لگتی ۔اپنے قریبی دوستوں اور عزیزوں سے محتاط رہیں۔کوئی قریبی ساتھی آ پ کی معاشی پوزیشن سے خوش نہیں ہے۔
میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
مذہب کی طرف آپ کا رجحان بڑھ رہا ہے جو روحانی سکون کا باعث بنے گا۔ ذہانت کے استعمال کا اچھاموقع ہے ۔لوگ آپ کے قریب آنے کی کوشش کریں گے ۔کسی کا دل نہ دکھائیں۔
عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
محبت جیسے نازک معاملے کے لیے آج کا دن بہترین ہے ۔اظہار کرنے میں دیر نہ لگائیں۔آج وہ خوشی حاصل کرنے کا دن ہے جس کا خواب آپ نے دیکھاتھا۔
قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
آپ بہت باذوق ہیں اور جمالیات کے تمام تقاضوں آگاہ ہیں ۔آپ کی زبان یا ہاتھ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا لیکن آج ایسی کوئی بات ہو سکتی ہے جو سامنے والے کے دل ٹھیس پہنچا ئے ۔محتاط رہیے ۔
جدی(23دسمبر تا 20جنوری)
آج کا دن خوشگوار ہے گااورآج آپ جو کام بھی کریں گے اس میں کامیابی ہو گی۔بڑے سے بڑا چیلنج قبول کر لیں ۔مخالفین کو شکست دینے کا بہترین موقع ہے ۔ زیادہ سوچنا آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔قریبی دوست سے اپنا راز شیئر کرنے کا اچھا موقع ہے۔
دلو (21جنوری تا19فروری)
بہت سوچ سمجھ کر راستے پر قدم رکھیں کچھ دوست آج آپ کی آ زمائش کرنا چاہتے ہیں ۔ہو سکتا ہے آپ ان کی آزمائش پر پورا نہ اتر سکیں۔کوئی بھی فیصلہ کرنے میں جلدی نہ کریں ۔آنے والے دن آپ کی فتح کے ہیں۔
حوت(20فروری تا20مارچ)
آپ دوستی میں پہل کریں گے ۔نیا دوست آپ کے ساتھ مخلص ہوگا۔ مگر اپنے دل کی بات اسے بتانے میں جلدی نہ کریںعزیزوں اور رشتے داروں کو آپ سے شکایات ہیں ۔آج انھیں دور کرنے کا اچھا موقع ہے۔