خسرہ کی علامت اور گھریلو ٹوٹکو ں سے علاج

4,990

خسرہ ایک پھیلنے والی سانس کی بیماری ہے جس کا شکار بڑے بھی ہوتے ہیں اور بچے بھی ۔ یہ ان خطرناک بیماریوں میں سے ایک ہے جو متاثرہ مریض کے سانس لینے یا کھاسنے سے ہوا کے ذریعے دوسروں میں منتقل ہو سکتی ہے ۔

خسرہ کی علامت

خسرہ کے مرض میں اچانک جاڑے کے ساتھ بخار آتا ہے۔ پورے جسم میں درد بے چینی، سر میں درد، ناک بہنا، چوکنا، ڈرنا، آنکھوں سے پانی بہنا، چھینکیں آنا اور تیز بخار اسکی خاص علامات ہیں ۔ دو سے تین دن بخار رہنے کے بعد پورے جسم پر چھوٹے چھوٹے دانے گچھوں کی صورت میں نکل آتے ہیں۔ اگر ان علامات کے ساتھ دانے بڑھنے لگیں تو یہ چیچک کہلاتی ہے ۔

خسرہ کے دانوں میں جلن اور کھجلی رہتی ہے اور چھوٹے بچے اکثر نمونیا دست اور پیچش میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

خسرہ کا علاج

۱۔خسرہ کے مریض کو سب سے الگ رکھیں۔ آنکھوں پر ٹھنڈے پانی کی پٹیاں رکھیں۔ اگر آنکھیں سوج جائیں تو سہاگہ کے پانی سے دھویں ہ چہرے کو صرف پانی سے دھوئیں گرم اور مصالہ دار چیزوں سے پرہیز لازمی ہیہ

۲۔ آدھا چمچ ہلدی اور آدھا چمچ شہد کو ایک گلاس گرم دودھ میں ملا کے دن میں دو بار ایک ماہ تک استعمال کریں۔

۳۔ املی کے بیج اور ہلدی کی جڑیں برابر مقدار میں لیں اچھی طرح گرینڈ کر لیں دن میں تین بار آدھا چائے کا چمچ استعمال کریں۔

۴۔آدھا چمچ ہلدی اور آدھا چمچ شہد کو کریلے کے جوس میں ملا کے دن میں ایک بار ایک ماہ تک استعمال کریں۔

۵۔جو میں موجود وٹامن سی کی وافر مقدار ہونے کی وجہ سے خسرے کے لئے بہترین مانی جاتی. ایک کپ جو میں تین کپ پانی ڈال کے ہلکی انچ پر پکائیں اسکے بعد اس پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں ایک گلاس دن میں دو سے تین بار

خسرہ کے مریض کے پاس جانے سے پہلے آپ اپنی حفاظت خود کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...