گردن توڑ بخار کی وجوہات اور علامات
دنیا بھر میں گردن توڑ بخار کا عالمی دن 24 اپریل کو منایا جاتا ہے۔ اس دن میں اس بخار سے آگاہی کے لئے مختلف سی سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جاتا ہیں تاکہ لوگوں کو اس بخار کی علامات، وجوہات، علاج اور بچاؤ سے آگاہ کیا جا سکے ۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ایک سال میں یہ بخار ایک ملین سے زائد افراد کو متاثر کرتا ہے۔ گردن توڑ بخار ہر عمر کے افراد کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے چاہے وہ بچہ ہو جوان ہو یہ بوڑھا ۔ اسکا بروقت علاج بہت ضروری ہے اگر یہ بخار خطرناک حد تک پہنچ جائے تو متاثرہ مریض کی جان بھی لے سکتا ہے اس لئے احتیاط ضروری ہے۔
گردن توڑ بخار کی وجوہات
انسانی دماغ اور حرام مغز کے لئے قدرت نے بہترین انتظام کیا ہے اور انکو تین جھلیوں میں محفوظ کیا ہے جنکی وجہ سے یہ مختلف خطرات اور بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے ان جھلیوں میں چھوٹا سا بھی انفیکشن بہت سی محلق بیماریوں کی وجہ بنتا ہے ۔ یہ جھلیاں سر پے چوٹ لگنے یہ خون میں جراثیم شامل ہونے یہ ناک اور کان میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے بھی متاثر ہو سکتی ہیں گردن توڑ بخار بھی ان جھلیوں کے متاثر ہونے کی ایک وجہ ہے جسکی وجہ یہ تو بیکٹریا یہ کوئی اور انفیکشن شامل ہے۔
گردن توڑ بخار کی علامت
1. گردن توڑ بخار میں سب سے پہلے مریض کو شدید بخار ہو جاتا ہے۔
2. اگر یہ بخار بچے کو ہو تو وہ مسلسل روتا رہتا ہے۔
3. کچھ بھی کھانے پینے کو دل نہیں کرتا۔
4. جیسے جیسے بخار شدت اختیار کرتا جاتا ہے متاثرہ مریض کو جھٹکے لگنے لگتے ہیں۔
5. جسم پر لال رنگ کے دھبے پڑ جاتے ہیں۔
6. آنکھوں میں چمک ختم ہو جاتی ہے آنکھوں کے پپٹے بہت آہستہ حرکت کرتے ہیں۔
7. اسکی سب سے اہم علامت میں سے ایک گردن کا نہ مڑنا ہے گردن سہی سے حل نہیں پاتی اور مریض گردن اٹھا نہیں پاتا۔