دل کی صحت کے لئے دس بہترین غذائیں

22,043

اچھی غذا صحت مند دل کیلئے ناگزیر ہے۔دل صرف اسی صورت میں موثر کام کرسکتاہے جب اسے صحت مند غذاء ملتی رہے۔اسی لئے اپنے دل کوپوری قوت کے ساتھ خون پمپ کرنے کے لئے وہ غذائیت دیں جس کی اسے ضرورت ہے۔ذیل میں دل کی صحت کے لئے دس بہترین غذائیں درج ہیں جو آپ کے دل کوصحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہونگی۔

۱۔پالک

پالک میں موجود آئرن دل کی صحت کے لئے بہترین ہے۔دل کی صحت کے لئے روزانہ پالک کااستعمال نہایت ضروری ہے۔پالک میں پائے جانے والے غذائی اجزاء مجموعی صحت کے ساتھ ساتھ خصوصاً دل کے لئے نہایت مفید ہیں۔

۲۔خشک میوہ جات

بادام ،کاجواوراخروٹ وغیرہ میں اومیگاتھری فیٹی ایسڈ پایاجاتاہے جودل کی صحت کے لئے اچھاثابت ہوتاہے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کادل سداصحت مند رہے تو اپنی روزمرہ خوراک میں خشک میوہ جات کااستعمال ضروررکھیں۔تاکہ ان سے ملنے والی انرجی آپ ساتھ آپ دل کوبھی ایکٹورکھے۔

۳۔مچھلی

مچھلی کاباقاعدہ استعمال دل کی صحت کے لئے بہت اچھاہے ۔اسمیں موجود فیٹی ایسڈدل کوصحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ہفتے میں صرف ایک سے دوبارمچھلی کااستعمال ہی آپ کودل کی بیماریوں کے خطرات سے محفوظ رکھتاہے۔

۴۔تخم بلنگا

تخم بلنگا اومیگاتھری فیٹی ایسڈ پرمشتمل ہوتے ہیں جوخون میں ٹرائی گلیسرائیڈ کوکم کرکے کولیسٹرول گھٹاتے ہیں۔ساتھ ساتھ دل کی دھڑکن کونارمل رکھنے میں مددگاررہتاہے۔اسکے ساتھ ہی دل کی صحت کے لئے مفید اسمیں موجود اینٹی آکسیڈنٹس،پروٹین ،منرل،میگنیشیم ،کیلشیئم ،آئرن اورحل پذیر فائبر ہیں۔ماہرین امراض قلب کے مطابق حل پذیر فائبر کولیسٹرول کم کرکے دل کوصحت مند رکھتاہے۔

۵۔گرین ٹی

گرین ٹی کاباقاعد ہ استعمال آپ کودل کی بیماری سے بچاسکتاہے۔مطالعہ کے مطابق ان لوگوں میں جوگرین ٹی کاباقاعدہ استعمال کرتے ہیں دل کی بیماری اورفالج کاکم خطرہ پایاجاتاہے۔کسی بھی دوسری چائے کے مقابلے میں گرین ٹی آپ کے دل کی صحت کے لئے اچھی ہے۔دل کی بہتر صحت کے لئے اچھاہے کہ آپ اسے کسی بھی دوسرے اجزاء کے ملاپ کے بغیر استعمال کریں۔

۶۔ڈارک چاکلیٹ

ڈارک چاکلیٹ انفلیمیشن کوکم اورخون کی گردش کوبہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ڈارک چاکلیٹ کے استعمال سے آپ دل کے امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ڈارک چاکلیٹ کی دوبائٹ آئسکریم کے ایک پیالے سے بہترہے۔

۷۔بیریز

اسٹرابیری ہویابلیوبیری یاپھرکسی بھی قسم کی بیریزہوںیہ تمام ہی دل کیلئے نہایت مفید ہیں۔اسٹرابیری میں دل کی شریانوں کووسیع کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ان کے استعمال سے دل کی بیماریوں کے خطرات میں کمی واقع ہوتی ہے۔

۸۔آلو

کیلوریز کی اعلیٰ سطح کے باعث آلوکچھ اچھانہیں سمجھاجاتاہے۔لیکن آلوپوٹاشیم،فائبر اورکیلشیم سے لبریز ہوتے ہیں۔اسی لئے بلڈ پریشر کوکنٹرول رکھ کردل کی بیماریوں کے خطرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔آلوکوہمیشہ اسکے چھلکے کے ساتھ پکائیں کیونکہ اسمیں اینٹی انفلیمنٹری اوراینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

۹۔کڈنی بینز

بینز ایک سپر فوڈ ہے جوغذائیت سے مالامال ہے۔اسمیں حل پذیر فائبر پایاجاتاہے جوایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کوکم رکھتاہے۔نہ تویہ بہت زیادہ مہنگاہے اورنہ ہی اسے پکانااورکھانامشکل ۔کیونکہ غذائیت کے ساتھ ساتھ یہ ذائقے میں بھی اعلیٰ ہے۔لہٰذابھرپورصحت اوردل کی حفاظت کے لئے آپ اسکااستعمال کرسکتے ہیں۔

۱۰۔وٹامن سی

جب دل کی شریانوں کے مرض کامعاملہ آتاہے تو ماہرین کو وٹامن سی کی کم سطح اورسٹروک کے درمیان ایک تعلق نظر آتاہے۔ایک رپوٹ کے مطابق جن مردوں میں وٹامن سی کالیول کم تھاانھیں سٹروک کاخطرہ زیادہ تھا۔انسانی جسم وٹامن سی کی نہ توتالیف کرتاہے نہ خود بناسکتاہے اسے ہم صرف غذاؤں یاسپلیمنٹس کے ذریعے لے سکتے ہیں۔مشاہدہ کے مطابق ان مردوں اورعورتوں میں جو وٹامن سی باقاعدگی سے لیتے ہیں دل کی بیماری سے مرنے والوں کی شرح کم رہتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...