جگر کا سکڑنا/سروسس کا گھریلو ٹوٹکوں سے علاج

11,266

جگرجسم کا ایک اہم حصہ ہے جس کا وزن تین پاؤنڈ تک ہوتا ہے ۔جگر کا کام خون بنانا، شوگر کو جذب کرنا، جسم میں موجود چربی کو گھولنا اور غذائیت کو محفوظ کرنا ہے ۔جگر کے نظام میں اگر کوئی مسئلہ ہو جائے تو اس سے پورا جسم ہی متاثر ہوتا ہے ۔ ایسی صورتحال میں زبان سفید ،سر درد، کمزوری ،خون کی کمی ،بد ہضمی ،داہنے کندھے کے پیچھے درد اور ذائقہ خراب ہونے کی شکایت ہونے لگتی ہے ۔زیادہ قبض رہنا اور گیس ہونابھی جگر خراب ہونے کی علامات ہو سکتی ہیں ۔پرانا ملیریا یا بخار ، کونین یا پارے کا استعمال ، شراب پینا ،زیادہ بازار کا میٹھا کھانا کھانا وغیرہ سے جگر کی صحت متاثر ہوتی ہے ۔

سروسس یا جگر کے سکڑ جانے کے مرض میں سوزش کی وجہ سے جگر سخت ہو جاتا ہے ۔جگر کے اصلی ذرات ضائع ہو جاتے ہیں اور فاسد ریشے پیدا ہو جاتے ہیں ۔ یہ فا سد ریشے جگر کی بیماری کا باعث بنتے ہیں ۔اس بیماری میں جگرسائز میں چھوٹا ہو جاتا ہے ۔اگر ریشے زیادہ بنیں تو جگر پھیل جاتا ہے۔ یہ دونوں علامتیں ہی خطرناک ہیں ۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق یہ دنیا کی بارہویں بڑی بیماری ہے جس کے باعث لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔

وجوہات

اس بیماری کی اہم اور عام وجہ ہیپاٹائٹس بی اور سی ہے ۔اس کے علاوہ شرا ب پینے سے بھی جگر سکڑ جاتا ہے۔ اگر جگر میں آئرن کی مقدار بڑھ جائے یا ٹی بی اور کینسر کی ادویات کااستعمال طویل عرصے سے جاری ہو تو سروسس ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔ہائی بلڈ پریشر بھی جگر پر اثر ڈالتا ہے ۔

علامات

اس مرض میں مریض کا ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے ۔متلی اور قے محسوس ہوتی ہے ،ہلکا سا بخار ہوتا ہے ،دائیں طرف پسلیوں میں درد ہوتا ہے ،معد ے میں سوزش آجاتی ہے اور یرقان بھی ہو سکتا ہے۔پیٹ میں گیس بھر جانا اور وزن تیزی سے کم ہونا اس کی علامات میں سامل ہے۔اس مرض میں مریض کا سانس پھولتا ہے اور پیشاب زیادہ آتا ہے ۔ اکثر مریض کوما میں بھی چلے جاتے ہیں ۔آنتوں میں سے پروٹین خون کے خلیوں میں چلے جانے سے جگر پر پڑنے والے منفی اثرات جان لیو ا ثابت ہو سکتے ہیں ۔

تشخیص

مریض کے خون ،یورین اور اسٹول کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے ۔جگر کا الٹراساؤنڈ ،سٹی اسکین اور ایم آر آئی سے مرض کا پتا لگا یا جاتا ہے ۔باؤپسی بھی کرائی جاتی ہے ۔

 

گھریلو ٹوٹکے

۱۔ لیموں

لیموں کو اس طرح چار ٹکڑوں میں کاٹیں کہ ٹکڑ ے الگ نہ ہوں ۔ایک ٹکڑے میں نمک ،ایک میں سیاہ مرچ ایک میں سونٹھ اور چوتھے ٹکڑے میں مصری یا چینی لگائیں ۔رات کو پلیٹ میں رکھ کر ڈھانپ دیں ۔صبح توے پر گرم کرکے چوسنے سے جگر صیح ہونے کے امکانات پیدا ہوتے ہیں ۔ایسے مریضوں کے لئے یہ بہتر ین دوا ہے۔

۲۔ گاجر

جگر کے مریضوں کو بار بار گاجر کھانی چاہئے۔فرانس میں جگر کی بیماریوں کے لئے گاجر کو مفید سمجھا جاتا ہے ۔

۳۔ انار

انار کا رس ایک سیر کسی صاف برتن میں چند گھنٹوں کے لئے رکھ دیں تاکہ نتھر جائے پھر نتھرا ہوا رس دوسرے برتن میں ڈال کر پاؤ بھر مصری حل کر دیجئے ۔اس کے بعد سونف کا باریک سفوف ایک تولہ ملا دیجئے ۔اب اس کو بوتلوں میں بھر لیجئے ۔ہر ایک بوتل ایک تہائی خالی رہے ۔اچھی طرح ڈھک کر دھوپ میں رکھ دیجئے ۔ایک ہفتے بعداستعمال کرنا شروع کیجئے ۔تین تولہ سے چھہ تولہ تک دن میں دو بار استعمال کریں۔

۴۔ پروٹین

اس مرض میں مریض کو ایک روز میں سو گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے ا ور چونکہ سبزیوں میں پروٹین کم ہوتا ہے، اس لئے پرو ٹین حاصل کرنے کے لئے مچھلی اور میووں کا استعمال کرنا چاہئے ۔سو گرام بادام یا پرندوں کے شوربے سے بھی پروٹین حاصل ہوسکتا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...