بدہضمی اورتیزابیت کے علاج کے جادوئی ٹوٹکے

25,810

معدے کی تیزابیت اور اس کے سبب سینے میں پیدا ہونے والی جلن انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے ۔بدہضمی یہ گیس کا مسئلہ اس وقت جنم لیتا ہے ۔جب معدہ سہی طریقے سے کھانا ہضم نہیں کر پاتا تو خوراک کو ہضم کرنے والا ایسڈ خوراک کی نالی میں آ جاتا ہے اور سینے اور حلق میں جلن محسوس ہونے لگتی ہے۔ اکثر اوقات کچھ غذائیں بھی ہمارا معدہ ہضم نہیں کر پتا اس صورت میں آپ چند ٹوٹکوں کا استعمال کر کے اس پریشانی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

غذاؤں سے تیزابیت کی صورت میں

. اخروٹ کھانے کے بعد بدہضمی ہونے کی صورت میں انار کا استعمال کریں۔
. آم سے بدہضمی ہونے کی صورت میں دودھ یہ لسی کا استعمال کریں۔
. آلو سے بدہضمی ہونے کی صورت میں گرم مسالہ استعمال کریں۔
. بیسن کھانے کی صورت میں ہونے والی بدہضمی انار دانے سے دور کی جا سکتی ہے۔
. گوشت کے استعمال سے ہونے والی بدہضمی گڑ کے استعمال سے دور کی جا سکتی ہے۔
. اگر مچھلی کھانے سے بدہضمی محسوس ہوتی ہو تو شہد استعمال کریں ۔
. پالک کے استعمال سے ہونے والی بدہضمی سونٹھ کے استعمال سے دور کی جا سکتی ہے ۔
. چاول کھا کے بدہضمی ہو تو نمک اور کالی مرچ چاٹ لیں۔
. گیہوں کھانے سے بدہضمی ہو تو سرکہ، نمک یا سوڈا استعمال کریں۔

تیزابیت یہ بدہضمی کی صورت میں

ادرک

ادرک کو اپنی روزمرہ کی غذاؤں کا حصہ بنا لیں یہ تیزابیت اور پیٹ کے مختلف امراض میں نہایت موثر ثابت ہوتی ہے ادرک کو چبا کے کھانے سے بھی تیزابیت کی شکایت دور ہو جاتی ہے لیکن اسکا روزانہ چبا کے استعمال بواسیر کی وجہ بن سکتا ہے اس لئے ادرک کو غذاؤں کے ساتھ ہی استعمال کریں اسکے علاوہ ادارک کا نیم گرم پانی میں شہد کے ساتھ استعمال بھی تیزابیت سے دور کر سکتا ہے ۔

لیموں کا رس

روزانہ نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں کا رس شامل کر کے پینے سے بدہضمی کا علاج ممکن ہے اسکے علاوہ لیموں کا اس طرح استعمال آپکے بڑھے ہوے وزن کو بھی کم کرتا ہے اور کولیسٹرول کو بھی کنٹرول میں رکھنے میں معاون کردار ادا کرتا ہے۔

ایلو ویرا کا جوس

ایلوویرا کا استعمال برسوں سے خوبصورتی کے لئے کیا جاتا ہے لیکن اگر آپکو بدہضمی کی شکایت ہے تو روزانہ دو اونس ایلوویرا کا رس آپ کے سینے کی جلن اور تیزابیت دور کرسکتا ہے۔

سیب کا سرکہ

روزانہ ایک چائے کے چمچ سیب کے سرکے میں شہد ملا کے استعمال تیزابیت سے نجات دلا سکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...