جگر کی بیماری کا شافی علاج اور مفید ٹوٹکے

19,654

جگر جسے عربی زبان میں کبد اور انگریزی میں لیور کہتے ہیں جسم کا اہم ترین عضو ہے۔ جوانی میں جگر کا وزن تین سے چار پاؤنڈ تک ہوتا ہے۔ یہ سارے جسم کا چالیسواں حصہ ہوتا ہے۔ اگر اس عضو میں کوئی خرابی واقع ہوتی ہے تو جسم کی مجموعی صورتحال میں بھی خلل و اقع ہوجاتا ہے۔ جگر کی خرابی سے معدہ کے افعال میں بھی ضرور خلل پڑتا ہے۔

امراض جگر کی علامت

جگر کی بیماری شروع ہوتے ہی کپکی سے بخار آتا ہے بعد میں بخار تو اُتر جاتا ہے لیکن جگر کی بیماری قائم رہتی ہے۔ بیماری جب آہستہ آہستہ پرانی ہوجاتی ہے تب جگر سخت اور پہلے سے بڑا ہوجاتا ہے جگر کی جگہ کو دبانے سے درد ہوتا ہے۔ زبان سفید، سر درد ، کمزوری، خون کی کمی ، بدہضمی ، قبض اور پیٹ میں گیس ہونا اس کی اہم علامت ہیں۔

امراض جگر سے بچنے کی احتیاطی تدابیر

۱۔ زیادہ پیٹ بھر کر کھانا نہ کھائیں۔
۲۔ زیادہ گوشت یا تیز مصالحہ دار غذاؤں سے احتیاط کریں۔
۳۔ ہر قسم کی نشہ آور چیزوں سے پرہیز کریں۔
۴۔ دھوپ میں دور دراز کا فاصلہ طے کرکے پانی فوراً نہ پئیں۔
۵۔ برف کا کثرت سے استعمال کرنا جگر میں ورم پیدا کرتا ہے۔ اس سے جتنا ممکن ہو گریز کریں۔
۶۔ غلیظ غذاؤں کا بکثرت استعمال جگر کے رنگ کو بدل دیتا ہے لہٰذا ایسے کھانوں سے دور رہیں۔
۸۔ جگر کے مریض کو گھی اور چینی بہت کم کھانی چاہئیے۔

امراض جگر کے آسان علاج

مناسب غذا استعمال نہ کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی صورت میں جگر اور معدہ صنیف ہوجاتا ہے۔اس مرض میں مفید چند گھریلو ٹوٹکو ں کو اپنا کر آپ اس مرض سے نجات حاصل کر سکتے ہیں:

۱۔ جگر کے تمام امراض میں خصوصاً یرقان (پیلا یا کالا) میں یہ نسخہ انتہائی موثر اور مجرب ثابت ہوا ہے۔
شلجم کا سنی ایک تولہ
چھلکا ہڑ ہڑ زرد ایک تولہ
مھٹی ایک تولہ
کوزہ مصری تین تولہ
اسے باریک پیس کر صبح، دوپہر ، شام دو دو گرام خالی پیٹ استعمال کریں۔ اس کے ساتھ عرق کا سنی اور عرق مکو ایک ایک کپ پئیں۔ کھانے کے ساتھ موٹھی کا استعمال ضرور کریں۔
۲۔ ضعف جگر کے لئے شہد ڈھائی تولہ گائے کے دودھ شامل کرکہ ماستعمال کرنا مفید ہے۔
۳۔ جگر کے مریضوں کو بار بار گاجر کھانی چاہئیے۔ فرانس میں جگر کی بیماریوں کے لئے گاجر کو مفید سمجھا جاتا ہے۔
۴۔ یرقان میں آلو بخارہ، املی، دھنیا، نیلو فر نصف نصف چھٹا نک رات کو دو سیر پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ یہ پانی دن میں تین بار اچھی طرح ملا کار اور چھان کر پینا بہت مفید ہے۔
۵۔ مولی کے سبز پتوں کا پانی صبح کے وقت پینا ہر قسم کے یرقان پیلیا کے لئے نہایت فائدہ مند ہے۔
۶۔ دھنیا، سونٹھ اورسیاہ نمک کا چورن دن میں تین بار استعمال کرنے سے بدہضمی دور ہوتی ہے اور جگر کو قوت اور چستی حاصل ہوتی ہے۔

جگر کے مریضوں کو پھلوں کا رس ، سلاد ، ہری سبزیوں کا رس ، ترش پھل، اننا س، موسمی نارنگی ، شہد ، کھجور، کشمش کو اپنی روز مرہ کی غذا کا حصہ بنانا چاہیے۔ تلی ہوئی چیزیں ، چائے ، کافی تیز مصالحہ والی اشیا ء اور تمبا کو نوشی بند کر دینی چاہئیے۔شراب جگر کے مریض کے لئے زہر ہے۔

جگر کے امراض کا روحانی علاج

آئیے شمس الدین کی کتاب سے ماخوذ جگر کے امراض میں مفید روحانی علاج پر نگاہ ڈالیں:

۱۔ بھنے ہوئے چنوں پر اول ، آخر ایک بار درود شریف کے ساتھ سورۃ الفلق اور سورۃ الناس ایک ایک بار یا تین تین بار پڑھ کر دم کرلیں اور تھوڑے تھوڑے کھاتے رہیں۔ یہ عمل (یرقان) کے لیے انتہائی مجرب ہے۔

۲۔

Capture

ایک کاغذ پر لکھ کر تعویز بنالیں۔ عورتیں گلے میں پہنیں اور مرد بازو پر باندھیں۔ اس کے علاوہ کاغذ یا پلیٹوں پر لکھ کر پانی سے دھو کر نہار منہ پئیں۔ جگر یا گردوں کی خرابی سے اگر جسم پر ورم آجائے وہ بھی اس علاج سے ختم ہوجاتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...