نیند زیادہ آنے کی وجوہات اور ایکٹو رہنے کے ٹوٹکے

44,640

نیند زیادہ آنے کی وجوہات

نیند زیادہ آنے اور ہر وقت سستی محسوس ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں ،
۱۔ بادی اور خمیری اشیاء کا کثرت سے استعمال کرنا ۔
۲۔سوفٹ ڈرنکس میں موجود کیمیائی اجزاء اعصابی نظام پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ کھانے کے بعد سوفٹ ڈرنکس پینے سے سستی تکان اور بے وقت نیند کی شکایات پیدا ہوجاتی ہیں۔
۳۔ درد دور کرنے والی دواؤں کا زیادہ استعمال کرنے سے بھی نیند کا خمار رہتا ہے ۔
۴۔ بعض اوقات نیند زیادہ آنے کی وجہ خون کی کمی (اینیمیا )ہوتی ہے ۔ خون کی کمی کے باعث سستی،عدم توجہی ،ذہنی کمزوری اور دل کی دھڑکن تیز رہنے کی شکایات پیدا ہوتی ہیں ۔
۵۔ تھائرائڈ گلینڈز کے کام کرنے کی رفتار سست یا تیز ہو جانے سے بھی نیند زیادہ آتی ہے ۔
۶۔ ذہنی تناؤ ( ٹینشن ) یا صدمہ کے باعث بھی نیند زیادہ آتی ہے ۔ نا امیدی کے باعث جب افراد اپنی توانائی کسی مصرف میں استعمال نہیں کرتے تو ان پر نیند حاوی ہو جاتی ہے ۔
۷۔ بہت دیر تک خالی پیٹ رہنے یا بغیر ناشتے کئے دن بھر کے امور انجام دینے والے لوگ جلد تھک جاتے ہیں اور ہر وقت اونگتے نظر آتے ہیں
۸۔ لو بلڈ پریشر یا لو شوگر کے مرض میں مبتلا افراد پورے دن آٹھ گھنٹے سے زیادہ سوتے ہیں ۔

ایکٹو رہنے کے ٹوٹکے

۱۔کیلیفورنیا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق جو افراد دس منٹ تک تیز قدم سے چلتے ہیں وہ اگلے دو گھنٹے تک توانا رہتے ہیں ۔اس لئے بے وقت نیند سے بچنے کے لئے چند منٹ کی چہل قدمی ایک آسان حل ہے ۔
۲۔ پورے دن میں ایک وقت قیلولہ ضرور کریں ۔ لیکن ۲۵ منٹ سے زیادہ نہ کریں اور سہ پہر یا تین بجے کے بعد دیر تک آرام کرنے سے گریز کریں ۔ اگر ذمہ داریوں کے باعث قیلولہ نہ کر سکیں تو دس منٹ آنکھیں بند ضرور کریں ۔
۳۔ مستقل نظریں جما کر ٹی وی یا کمپیوٹر کی اسکرین کے سامنے نہ بیٹھیں ۔ زرا سے وقفے کے لئے آنکھوں کو سکون دیں ۔
۴۔ فوری طور پر نیند بھگانے کے لئے زرا سی مقدار میں چینی یا کوئی میٹھی چیز کھا لیں ۔
۵۔ ناشتے میں پینٹ بٹر ،دہی یا گاجر کا استعمال کرنے سے پورے دن جسم توانا رہتا ہے اور سستی نہیں رہتی ۔
۶۔ دفتری اوقات میں نیند کے جھونکے آتے ہوں تو کوشش کریں کہ دس دفعہ تیزی سے گہری سانسیں لیں ۔ سانس لینے کی ورزش اس طرح کریں کہ پیٹ اندر باہر ہو ،نہ کہ سینہ ۔
۳۰ سیکنڈ تک یہ ورزش کرنے سے خون کے بہاؤ کا دورانیہ بہتر ہوتا ہے ،دماغ کو آکسیجن ملتی ہے اور سستی غائب ہوتی ہے ۔
۷۔ دن بھر میں آٹھ سے دس گلاس پانی ضرور پیءں ۔ ڈی ہائڈ ریشن سے بھی فرد خود کو تھکا ہوا محسوس کرتا ہے ،اگر فوری طور پر نیند سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو تو تیز ٹھنڈا پانی پی لیں یا منہ دھو لیں ۔
۸۔قدرتی ماحول سے دور رہنے والے افراد زیادہ سوتے ہیں ۔جس گھر میں قدرتی روشنی اور ہوا کا انتظام نہ ہو تو اس گھر کے افراد خود کو بوجھل محسوس کرتے ہیں اور جوڑوں کے درد میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔ تحقیق کے مطابق صبح سویرے کی دھوپ اور ہوا نہ صرف حواس خمسہ کو تیز کرتے ہیں بلکہ بے وقت نیند سے بھی بچاتے ہیں ۔
۹۔ جو لوگ ہر وقت نیند کے خمار میں رہتے ہوں یا بے وقت نیند سے عاجز ہوں انھیں چاہئے کہ رات میں ایک گلاس پانی میں آلو کے ٹکڑے کاٹ کر ڈال کر فریج میں رکھ دیں ۔اور صبح نہار منہ اس پانی کو پی لیں ۔ آلو میں موجود پوٹاشیم اور میگنیژیم اس پانی میں اتر جائے گا جو پورا دن آپ کو چاق و چو بند رکھے گا ۔
۱۰۔کاہلی سستی اور بے وقت سونے سے بچنے کے لئے خمیری اشیاء ( فاسٹ فوڈز )کا استعمال ترک کر دیں ۔ اور کھانے میں فائبر کی مقدار بڑھا دیں ۔
۱۱۔رات میں سونے کا وقت مقرر کریں اور اس شیڈول پر سختی سے عمل کریں ۔
۱۲۔ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی نہ ہونے دیں ۔ دودھ ،پنیر اور دہی کا زیادہ استعمال کریں ۔
۱۳۔ لیموں اور کینو کا رس (سٹرس ) وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے جو فوری توانائی بحال کرتا ہے ۔ اور نیند بھگاتا ہے ۔
۱۴۔ بازا میں ملنے والی انرجی ڈرنکس میں موجود اجزاء ذیابطیس ،موٹاپا اور کینسر جیسے امراض کا باعث بنتے ہیں ۔ اگر کمزوری کے باعث نیند آرہی ہو تو انرجی ڈرنکس کی جگہ تازہ پھلوں کا رس استعمال کریں ۔
۱۵۔ صبح سویرے دس منٹ کے لئے مراقبہ ضرور کریں ۔دن بھر کی ذمہ داریاں اور ان کے لئے وقت کا تعین کرلیں تاکہ پورا دن با مقصد گزرے
۱۶۔ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کر کے میگنیشیم سپلیمنٹ کا استعمال کر سکتے ہیں ۔
۱۷۔ کام کے دوران تین گھنٹہ مسلسل ایک جگہ نہ بیٹھیں ۔ اپنی جگہ تبدیل کریں یا ڈرائی فروٹ ،چوینگم چبا لیں ۔
۱۸۔ اگر تکان اور سستی کے باعث نیند آرہی ہو تو نہا کر آپ خود کو ترو تازہ محسوس کریں گے ۔ڈٹوکس باتھ لینے سے بھی اعصابی کمزوری دور ہوتی ہے ۔
۱۹۔ورزش یا یوگا کرنا اپنا معمول بنا لیں ۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...