چھاتی کے کینسر سے محفوظ رہنے کے لیے خودکار معائنہ کو اپنی ماہانہ روٹین کا حصہ بنائیں.
اکتوبر کا مہینہ چھاتی کے کینسر کی آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے. باقائدگی سے چیک اپ اس مرض سے محفوظ رکھنے کا بہتر طریقہ ہے، لیکن گھر میں ہی اسکی جانچ کے چند طریقے ہیں جنہیں سیکھنا ضروری ہے. چھاتی کے کینسر میں مبتلا تقریبا٪ 74 فیصد پاکستانی خواتین خودکار طریقے سے جانچ کر کے سینے میں گٹھلی کی شناخت کر لیتی ہیں، جو گھر میں جانچ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے. یہ بہت ضروری ہے کے ہم سینے میں ہونے والی تبدیلیوں کا بخوبی جائزہ لیں خواہ یہ تبدیلیاں چھوٹی ہوں یہ بڑی. اگر آپ چھاتی کے کینسر کی خود جانچ کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو مزید پڑھیں۔
مرحلہ نمبر 1
آئینے کے سامنے کھڑیں ہو جائیں اور اپنے سینے کا تمام زاویوں سے معائنہ کریں ، ان کے سائز ، جلد اور نپل کی ظاہری شکل کو نوٹ کریں۔
مرحلہ نمبر 2
چار انگلیوں اور ہتھیلی کا استعمال کرتے ہوئے ، چھاتی کے بیرونی کنارے سے شروع کریں ، پورے 360 ڈگری کے دائرے میں اپنی چھاتی کا معائنہ کریں ۔ چھاتی کو چند منٹ کے لیے سرکلر حرکات میں دباتے رہیں ، یہ دیکھتے ہوئے کہ کیا چھاتی کا کوئی ٹشو باقی ٹشو سے مختلف تو نہیں ہے۔
مرحلہ نمبر 3
اگلے مرحلے میں اپنی بغلوں کو چیک کریں کیوں کے چھاتی کے ٹشو بغلوں تک پھیلی ہوتی ہیں. اپنے ایک ہاتھ کو سر سے اوپر تک اٹھائیں اپنی چاروں انگلیوں اور ہتیلی کی مدد سے سینے کی طرح معائنہ کریں اسی طرح یہ عمل اپنی دوسری بغل پر بھی دوہرائیں آہستہ سے اپنے نپل کو دبائیں اور خارج ہونے کا معائنہ کریں۔
یاد رکھیں ، آپ کو ہر ماہ اپنے چھاتی کا خود معائنہ کرنا چاہیے ، پیریڈ سائیکل کے اختتام کے 5 سے 6 دن بعد (پیریڈ کے دوران یا پیریڈ سے پہلے نہیں)۔ اگر آپ کو گھر میں خود جانچنے کے بعد شک ہو تو ہمیشہ اپنے جنرل پریکٹیشنرز یا مقامی ہیلتھ کیئر پریکٹیشنر سے مزید مشورہ لیں۔