
قوتِ سماعت اور کان درد کے تیر بہدف ٹوٹکے
قوتِ سماعت اللہ کی بہترین نعمتوں میں سے ایک ہے۔ کم سنائی دینا یا قوتِ سماعت متاثر ہونے ایک عام سی بات ہے مگر آج کل بچہ ہو یا جوان کچھ بیماری یا کچھ اپنی بے سبب ان امراض میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ طبی ماہرین نے قوتِ سماعت کے امراض کے چند قدرتی علاج تجویز کیے ہیں، جن کے استعمال سے قوتِ سماعت کے بیش تر امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق قوت سماعت میں خلل کی بنیادی وجوہات میں کم سنائی دینا، رات کو اچانک کانوں کا بجنا، شور کی آواز سنائی دینا وغیرہ شامل ہیں۔ اِن ابتدائی علامات پر اگر فوری دھیان نہ دیا جائے تو آگے جا کر یہ مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ قوتِ سماعت متاثر کرنے والے عوامل میں شوگر، گردے کی بیماریاں، کان میں رسولی، کان میں چوٹ وغیرہ شامل ہیں۔ اس طرح کے عوامل میں قدرتی علاج کارآمد ثابت نہیں ہوتا۔ قدرتی علاج صرف کان میں انفیکشن، ائیر لائن کے مسافروں یا اونچائی کی تبدیلی کی وجہ سے سماعت متاثر ہونا وغیرہ میں کارآمد ہے۔ تو یہاں ہم آپ کو قوت سماعت کی حفاظت اور بہتری کے چند ٹوٹکے بتارہے ہیں جن سے یقیناًآپ اِستفادہ کریں گے۔
گھریلو ٹوٹکے
*سرکہ میں مینگیشم، پوٹاشیم، زنک اور مینجنیج شامل ہوتا ہے جو سماعت کے امراض میں مبتلا افراد کیلئے مفید ہیں۔ خاص طور پر ایسے مریض جن کی سماعت کو نقصان پہنچا ہو، پانی کے ایک کپ میں سرکہ، شہد مکس کر کے استعمال کرنے سے کان کی جلن میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
* پیاز عرصہ دراز سے کان کے علاج کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے لیکن محققین نے اب ثابت کیا ہے کہ پیاز کان کی بیماریوں خاص کر صدمے کے وجہ، دھماکے یا کسی دباؤ کی وجہ سے کان کو پہنچنے والے نقصان میں کافی اثر رکھتا ہے۔ سائنس دان پیاز کو موثر قدرتی علاج تصور کرتے ہیں۔ اس کے استعمال کا طریقہ بتاتے ہوئے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر پانی میں تین سوگرام پیاز بارہ گھنٹے کیلئے بھگو دیں اور کان کے انفیکشن کی صورت میں یہ پانی استعمال کریں۔
* کان کے درد، انفیکشن کیلئے پسا ہوا صاف نمک بھی دہائیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایک کپ پیسا ہوا نمک گرم کر کے کپڑے میں لپیٹ کر کان کے اوپر رکھنے سے کان میں موجود سیال باہر آ جاتا ہے جبکہ انفیکشن کے سے آرام ملتا ہے۔ اس کے علاوہ سلفر کا استعمال بھی بند کان کھولنے میں مدد دیتا ہے۔
* ناز بو نامی بوٹی کی خشک پتیاں جو ذائقہ میں کھٹی، میٹھی ہوتی ہیں، قوت سماعت کے مسائل میں اکسیر کا درجہ رکھتی ہیں جن کے استعمال سے خون کے کم دباؤ سمیت مختلف مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ناز بو کی چند خشک پتیاں ایک کپ کھولتے ہوئے پانی میں اُبال کر کم از کم دس روز استعمال کرنے سے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔
*مرض کیسا ہی کیوں نہ ہو، انسان اِس سے فوری چھٹکارے کا ہمیشہ سے خواہاں رہا ہے اور جب بات ہو کان کے درد جیسی تکلیف کی تو سوچ کر ہی روح فنا ہونے لگتی ہے۔لیکن آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، ذیل میں ہم اس سے متعلق بھی دو ایسے ٹوٹکے پیش کر رہے ہیں جونہ صرف اس جان لیوادرد کے لیے مفید ہے بلکہ کان کے دیگر امراض کے لیے بھی تیر بہ ہدف نسخہ ثابت ہوگا۔
*مولی کے رس میں ہم وزن کا تلوں کا تیل ملائیں۔ہلکی آنچ پر رکھیں۔جب رس جل جائے اور خالی تیل رہ جائے تو اسے چھان کر بوتل میں محفوظ کرلیں۔نیم گرم تیل کے چند قطرے کانوں میں ٹپکانے سے کان درد اور کان کی دیگر بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔
*کان میں اگر ریشہ ہو،کان کا دُکھنا، کان کا بند ہونا اور کان کی کسی بھی قسم کی تکلیف ہو تولیموں کا رس ایک چمچ لیں اور اس میں ایک بھری ہوئی چٹکی میٹھے سوڈے کی ڈالیں گھول کر وہ ڈراپر میں ڈال کرکان میں ڈالنے سے پہلے اسے ہلائیں اور وہ کان میں ڈالیں، دن میں تین دفعہ تین قطرے۔ چند دن ایسا کریں چند دن یا چند ہفتے۔ جو لوگ ایسا کرتے ہیں ان کا مرض ہمیشہ کیلئے ٰختم ہوجاتا ہے اور وہ ہمیشہ کیلئے صحت یاب ہوجاتے ہیں۔