قبض کا علاج گھر میں ہی
قبض بہت سی بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے یہ مرض زیادہ تر غذاؤں میں بے اعتدالی کی وجہ سے ہوتا ہے مثلًا گوبھی،بندگوبھی،لوبیا،سیب،ناشپاتی،زیادہ نمک والے کھانے اور کاربونیٹیڈ مشروبات وغیرہ قبض کی وجہ بن سکتی ہیں۔
قبض کے علاج کے لیے ادویات کے استعمال کے ساتھ چند گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال بھی کرکہ دیکھیں:
زیتون کا تیل
زیتون کا خالص تیل قبض سے نجات کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے، اس کا استعمال نظام ہضم کو حرکت میں لاتا ہے جس کے نتیجے میں آنتوں کی صفائی ہوتی ہے اور اس کا استعمال معمول بنالینے سے قبض کا عارضہ شکار نہیں بناتا۔ آپ کو بس ایک چائے کا چمچ زیون کا تیل صبح نہار منہ استعمال کرنا ہوگا کیونکہ یہ خالی پیٹ ہی بہترین کام کرتا ہے۔
سونف
پیٹ کی مختلف بیماریوں خاص طور پر قبض کے لئے سونف کا استعمال مفید ہے۔ سونف آنتوں کی صفائی کر کے قبض سے نجات دلاتی ہے ایک چمچ سونف کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر ابالیں اور آدھا پانی رہ جانے پر یہ مشروب پی لیں،باقاعدہ استعمال سے آپ واضح فرق دیکھیں گے۔
بیکنگ سوڈا
ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور چوتھائی کپ گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا مکس کر لیں اس مکسچر کو پیں قبض سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
پانی
روزانہ کم از کم آٹھ گلاس پانی کا استمال عام صحت (health) کے لیے بہتر ہے بلکہ یہ آنتوں کو بھی بہتر بنانے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے جس کے نتیجے میں قبض کا خطرہ نہیں ہوتا۔
زیرہ
کھانوں اور رائتے میں استعمال کیا جانے والا زیرہ آپ کی قبض کے لئے بھی بہت مفید ہے۔اس کی وجہ سے معدے میں موجود اچھے بیکٹیریا کی تعادا میں اضافہ ہوتا ہے اور قبض دور ہوجاتی ہے۔اسے پانی میں ابال کر قہوہ کی طرح پیا جائے تو قبض سے نجات حاصل ہو گی۔
لیموں اور سیب کا سرکہ
ان دونوں اجزائکو نیم گرم پانی میں ڈال کر قبض سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ایک لیموں کا رس اور ایک چمچ سیب کا سرکہ نیم گرم پانی میں ڈال کرپینے سے قبض دور دور ہو جائے گا اور معدہ مضبوط ہو گا۔
مزید جانئے : دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگتاہوتو ان باتوں کاخیال رکھیں