Facebook Pixel

صرف تین اجزاء سے کولیسٹرول کنٹرول کریں!

104,050

یہ تو ہم سب ہی اچھی طرح جانتے ہیں کہ جنک فوڈ اور چینی پر مشتمل کھانے ہماری قلبی صحت کے لئے تباہ کن ہوسکتے ہیں اور کولیسڑول کی شکل میں آپکی شریانوں میں جمع ہوکر آپکے دل پر غیر ضروری دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ عموماً لوگ خون پتلا کرنے اور ہائی کولیسڑول کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے دیگر ادویات پر انحصار کرتے ہیں لیکن اس مسئلہ کو صرف کھانے میں پرہیز اور پیدل چلنے کے عمل کے ذریعے بآسانی حل کیا جاسکتاہے ۔ایل ڈی ایل کولیسڑول کی اضافی سطح عام طور پر تمباکو نوشی، غیر متوازن غذا، غیر فعالیت ،ذیابیطس اور موٹاپے سے منسلک ہے۔ ہائی کولیسٹرول کے باعث پلاک شریانوں کی دیواروں پر جم جاتاہے جس کے نتیجے میں جسم میں خون کا بہاؤ متاثر اور دل کی بیماری اور فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔عموماً کیسز میں ذیادہ تر ہائی کولیسٹرول صرف ایک غیر متوازن طرز زندگی (Vitality) کی عکاسی کرتاہے۔

کولیسٹرول کم کرنے کی ترکیب

یہ ریسیپی خراب کولیسٹرول کو توڑنے میں مدد کر ے گی اور آپکی شریانوں سے کولیسڑول کو صاف کرے گی اور اس سے آپکو صحت مند زندگی کی طرف واپس آنے میں مدد ملے گی اسکے ساتھ ساتھ یہ غذائی اجزاء آپکے جسم کو توانائی فراہم کریں گے۔

ترکیب

صاف پانی چار لیٹر
دیسی لیموں آٹھ عدد
دیسی لہسن آٹھ کلیاں(پورے لہسن نہیں صرف کلیاں)
دیسی ادرک چار سے پانچ سینٹی میٹر
ہدایات
۱۔لیموں کو بہت اچھی طرح دھولیں۔
۲۔لیموں چھیلے بغیر بیج نکال کر باریک سلائس کرلیں۔
۳۔ادرک لہسن کو چھیل کر الگ الگ کچل لیںیا چاپ کرلیں۔
۴۔لہسن کچل کر پندرہ منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ اس عمل سے اسمیں الیکن ایکٹیویٹ ہوگا۔
۵۔اسکے بعد لیموں ،ادرک اور لہسن کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
۶۔اب ایک درمیانے ساس پین میں چارلیٹر پانی اور یہ پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر ایک ابال آنے تک پکائیں۔
۷۔جب ابال آنے لگے تو چولھے سے اتار دیں۔
۸۔ٹھنڈا ہونے پر چھان لیں ۔
۹۔شیشے کی ایئر ٹائٹ جار یا بوتل میں فرج میں رکھیں۔

استعمال کا طریقہ

روزانہ خالی پیٹ کھانے سے دو گھنٹہ قبل استعمال کریں ۔
اسکے استعمال کے ساتھ ساتھ روزانہ یا ہفتے میں کم از کم تین دفعہ ورزش ضرور کریں یا تیس منٹ پیدل چلیں۔
اپنے ڈاکٹر کے مشورہ سے استعمال کریں۔

ان تینوں اجزاء کا کام

ادرک

ادرک شریانوں میں پلیٹلیٹس کو جمع ہونے سے روکتی ہے۔ادرک وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ جمع فیٹی ذخائر کو محدور کرتی ہے اور دل کی بیماری سے روکتی ہے۔مزید برآں اسکے دیگر ادویات کی طرح سائڈ افیکٹس نہیں ہیں۔

لہسن

روایتی طور پر دل کی بیماری اور فالج کے ہونے والے خطرناک عوامل جو شریانوں کو سخت کرنے کا باعث بنتے ہیں انکے علاج کے لئے لہسن بہت مفید ہے لہسن ہائی کولیسٹرول اور ہائی بلڈپریشر کا علاج کرتاہے اور مدافعتی نظام کو بڑھاتاہے۔ لہسن اینٹی آکسیڈنٹ پر مشتمل ہے جو فری ریڈیکلز سے لڑنے، دل کی بیماری ، کینسراور الزائمر کی بیماریوں کی روک تھام کے لئے انتہائی مفیدہے۔

لیموں

لیموں خون کے سرخ خلیوں کی تعداد میں اضافہ کرتاہے۔ روزانہ لیموں کا استعمال اور پیدل چلنے سے لو بلڈ پریشر پر اہم اثرات ہوتے ہیں لیموں جگر کو ڈیٹوکس کرنے میں مدد اور اضافی کولیسٹرول کو ہٹاتاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...