Facebook Pixel

خون پتلا ہونے کے اسباب اور علاج

25,434

خون کا گاڑھا ہونا اچھی علامت نہیں سمجھا جا تاکیونکہ اس میں خون نسوں میں جمنے لگتا ہے،جس سے دوران خون متاثر ہوتا ہے اور خطرناک بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔بالکل اسی طرح خون کا بہت ذیادہ پتلا ہونا بھی صحیح نہیں۔کیونکہ یہ مستقل بلیڈنگ کا باعث بن سکتا ہے۔جسے روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔کچھ غذائیں ایسی ہیں جو خون کو پتلا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔جن لوگوں کا خون پتلا ہو انھیں ان غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہئے

خون پتلا ہونے کی وجوہات

خون پتلا ہونے کی وجہ خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی ہے۔کچھ صورتوں میں پلیٹ لیٹس جتنی تیزی سے ختم ہوتے ہیں اتنی تیزی سے بن نہیں پاتے۔یہ کسی انفیکشن یا حمل کی وجہ سے ہوتا ہے ۔بعض اوقات جگر جتنی ذیادہ مقدار میں پلیٹ لیٹس کو ختم کرتا ہے اتنی مقدار میں بون میرو انھیں بنا نہیں پاتا۔

علامات

۔اگر جسم میں کہیں کٹ لگ جائے توخون بہتا رہتا ہے اور اسے روکنے میں مشکل ہوتی ہے۔
۔اکثر گرمی میں ناک سے خون آجاتا ہے اور اگر خون پتلا ہو تو اسے روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔
۔برش کرتے ہوئے مسوڑوں سے خون بہنا بھی خون پتلا ہونے کی علامت ہے ۔
۔جب خون جلد کے نیچے جمع ہوتا ہے تو جلد پر نیلے نشان بن جاتے ہیں ۔یہ بھی خون پتلا ہونے کی علامت ہے۔
۔مرض شدت اختیار کرجائے تو پیشاب میں اور بعض اوقات منہ سے بھی خون آنے لگتا ہے۔
ان تمام علامات میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔تاکہ وہ مرض کی نوعیت کے مطابق صحیح علاج تجویز کرسکے۔

خون پتلا کرنے والی غذائیں

جڑی بوٹی اور مصالحے

ادرک ،دارچینی ،تیز مرچ ،ہلدی اجوائیں ،اوریگانو اور پودینہ

پھل

اسٹرابیری ،کشمش، انگور،خشک آلوچہ ،نارنگی اور بلیو بیری

دوسری غذائیں

شہد ،سرکہ ،پیاز ،لہسن اور زیتون کا تیل بھی خون پتلا کرتا ہے۔

خون کو گاڑھا کرنے والی غذائیں

وٹامن کے

وٹامن کے خون کو جمانے کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس لئے پتلے خون سے ہونے والے مسائل کو ختم کرنے کے لئے وٹامن کے تجویز کیا جاتا ہے۔ایسی غذائیں جن میں وٹامن کے موجود ہو لیکن وٹامن ای(جو خون کو پتلا کرتا ہے) نہ ہو۔خون کو گاڑھا کرنے اور جمنے میں مدد دیتا ہے ۔جن غذاؤں میں وٹامن کے موجود ہوتا ہے۔ ان میں پارسلے ،بند گوبھی،پالک،پھول گوبھی شامل ہیں۔

صحت بخش بیکٹیریا

ایسے بیکٹیریا جو عموماََدودھ سے بنی اشیاء میں پائے جاتے ہیں جسم میں وٹامن کے بنانے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔دودھ سے بنی اشیاء جسم میں وٹامن کے کی مقدار کو بڑھاتی ہیں جو خون کو گاڑھا کرنے میں مدد دیتا ہے۔دہی،خمیری روٹی،کریم وغیرہ۔

کلشیئم

کلشیئم بھی خون گاڑھا کرنے کے ساتھ خون کی نالیوں کو موٹا کرتا ہے اورمضبوط بناتا ہے۔خون میں جمنے کی صلاحیت بڑھانے کے لئے کلشیئم سے بھرپور غذا کھائیں ۔کم چکنائی والا دودھ،موزریلا چیزاور بادام۔

زنک

زنک بہت سے پودوں اور جانوروں میں پایا جاتا ہے ۔خون کو گاڑھا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔بڑوں کو خون کی بہترین صحت کے لئے دن میں آٹھ سے گیارہ گرام زنک لینا چاہئے۔زنک سے بھرپور غذاؤں میں گائے اور مرغی کا گوشت ،چنا ،لوبیا،کاجوشامل ہے۔

وہ لوگ جو یہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کا خون پتلا ہے۔وہ خون پتلا کرنے والی غذاؤں کو ترک کرکے،ان غذاؤں کو اپنائیں جو خون کو گاڑھاکرتی ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...