وٹامن ڈی، سورج اور لائٹ تھیراپی کے فوائد!
وٹامن ڈی کے فوائد
جسم کی درست نگہداشت اور نشونما کے لیے وٹامن ڈی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ جب ہڈیوں میں مناسب وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے تو یہ کھانے سے کیلشیئم حاصل کرنے میں معاونت فراہم کرتاہے ۔ بڑی عمر کے افراد میں اگر وٹامن ڈی اور کیلشیم کی کمی نہ ہو تو اس عمر میں آسانی سے ہوجانے والے فریکچرز اور ہڈیوں کے بھربھرے پن سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔ بچوں کے لیے بھی وٹامن ڈی بے حد ضروری ہوتا ہے ۔ بڑھنے والی عمر میں وٹامن ڈی اور کیلشیم کی متوازن فراہمی سے ہڈیوں کو درست نشونما ملتی ہے ۔ وٹامن ڈی ہائی بلڈ پریشر، گٹھیا، کینسر اور ایسے دیگر امراض کے خطرات کو کم کرتا ہے ۔
سورج سے وٹامن ڈی کا حصول
جب سورج کی کرنیں جلد پر پڑتی ہیں تو جسم اپنا خود کا وٹامن ڈی پیدا کرلیتا ہے ۔ گوری رنگت والے افراد 5سے10منٹ میں کافی سورج کی کرنیں جذب کرلیتے ہیں لیکن اگر موسم ابر آلود ہو یا سن اسکرین بہت زیادہ لگایا ہوا ہو تو جلد کو مناسب وٹامن ڈی حاصل نہیں ہو پاتا ۔ گندمی رنگ والے اور عمر رسیدہ افراد کے جسم میں وٹامن ڈی پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے ۔ اس لیے بعض ماہرین کا ماننا ہے کہ انہیں دھوپ سے کم اور سپلیمنٹس اور غذاؤں وغیرہ سے وٹامن ڈی حاصل کرنے کی کوشش زیادہ کرنی چاہیے ۔مچھلی سے وٹامن ڈی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ انڈے کی زردی، بڑے کے گوشت کا جگر، سیریل اور دودھ وغیرہ میں تھوڑی مقدار میں وٹامن ڈی پایا جاتا ہے ۔
لائٹ تھیراپی
اس کا مطلب یہ ہے کہ روزآنہ دھوپ میں باہر نکلا جائے یا اسپیشل لائٹ تھیراپی بلب کے نیچے کچھ وقت گزارا جائے ۔ سورج سے وٹامن ڈی حاصل کرنے کا کوئی خاص وقت تو نہیں لیکن کہا جاتا ہے کہ صبح کی دھوپ لینا جسم اور صحت کے لیے زیادہ فائدے مند ہے ۔
لائٹ تھیراپی کی زیادتی
اگر باہر دھوپ میں ضرورت سے زیادہ وقت بتایا جائے تو سورج سے نکلنے والی الٹرا وائلیٹ شعائیں جلد کے کینسر، موتیا اور دیگر امراض کا سبب بن سکتی ہیں۔ اسی طرح آرٹیفیشل بلب کے نیچے ضرورت سے زیادہ وقت گزارنے سے مزاج میں اضطراب یا کئی اعصابی بیماریاں جیسے بائی پولر لاحق ہو سکتا ہے ۔
سورج کے دیگر فوائد
*اچھی اور پر سکون نیند کے سورج کی دھوپ میں وقت گزارنا مفید ہے ۔ آپ کے روز مرہ کے معمول اور دن و رات کی سائیکل کو نارمل رکھنے کے لیے آپ کے ارد مناسب قدرتی روشنی کا ہونا ضروری ہے ۔
*سورج کی شعاؤں کے جسم میں داخل ہونے سے خون بخود جسم میں سیروٹونن لیول بڑھ جاتا ہے جس سے آپ چست و توانا رہتے ہیں ۔
*جلد کو جب الٹرا وائلیٹ شعائیں ملتی ہیں تو جلد میں سے ایک مرکب نیٹریک آکسائیڈ خارج ہوتا ہے جس سے بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے ۔
*سورج کی شعاؤں سے جسم میں بلڈ شوگر لیول بھی درست رہتا ہے اور کولیسٹرول بھی سہی لیول پر رہتا ہے ۔
*اس سے مدافعتی نظام طاقتور ہوتا ہے ۔ سورج کی کرنوں سے جسم میں خون کے سفید خلیات کی گنتی میں اضافہ ہوتا ہے ۔