معلومات جو ڈیلٹا وائرس کے بارے میں جانا ضروری ہے
پاکستان کو اس وقت کرونا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے جو ڈیلٹا ویرینٹ کے نام سے جانی جاتی ہے.
COVID-19 کی یہ قسم پہلی بار ہندوستان میں رپورٹ کی گئی تھی جس کی وجہ سے تباہ کن دوسری لہر آئی۔ بعد میں یہ قسم برطانیہ میں رپورٹ کی گئی اور اب اس کی شناخت دنیا کے 98 ممالک میں کی جا رہی ہے۔
اس ویرینٹ میں لوگوں کو سب سے پہلے اس سوال کا سامنا تھا کے ویکسین شدہ افراد بھی کیا اس لہر سے متاثر ہو سکتے ہیں؟ جواب نہیں ہے ، مکمل طور پر ویکسین لگانے کے بعد اس وائرس سے متاثر ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کے ویکسین کی دو خوراکیں اس ویرینٹ کے اثرات کو کم کر دیتی ہیں لیکن اگر آپ نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی ہے تو پھر اس ویرینٹ سے آپ کے متاثر ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔
کرونا کی مختلف اقسام کے مقابلے میں یہ ویرینٹ بہت زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے ہسپتالوں میں داخل ہونے والی مریضوں میں ٩٩ فیصد ایسے افراد ہیں جنہوں نے ویکسین کی ایک بھی خوراک ابھی تک نہیں لی.
ڈیلٹا وائرس کی علامات
ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثر ہونے والے افراد کوویڈ 19 کے لیے پہلے سے شناخت شدہ علامات کے مقابلے میں مختلف علامات کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ڈیلٹا وائرس کی کچھ عام علامات یہ ہیں
بخار
بہتی ناک
گلے کی سوزش
سر درد
اگر آپ کو ان علامات میں سے کسی کا سامنا ہے تو گھر پر رہیں اور خود کو دوسروں سے الگ رکھیں۔
ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کوکم کرنے کا بہترین طریقہ ویکسین لگوائیں اور ہر قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ہے جیسے ماسک پہننا ، ہجوم والی جگہوں سے بچنا اور اپنے ہاتھوں کو مناسب طریقے سے سینیٹائز کرنا۔