ہاضمہ کو بہتر اورٹاکسن دور کرنے والے سات اجزاء

2,766

ہاضمہ کی خرابی خصوصاً گرمیوں میں ایک عام مسئلہ ہے لیکن بڑی پریشانی کا باعث بنتاہے سب سے پہلے تو ہائیڈریٹ رہنا عمل انہضام اور مجموعی صحت کے فروغ کے لئے بے حد ضروری ہے اور اگر آپ اپنے پینے کے پانی میں ہی کچھ ایسے اجزاء شامل کرلیں جو آپکے ہاضمہ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ آپکے جسم سے ٹاکسن بھی دور کردیں تو آپ اس مسئلے سے جلد چھٹکارا پاسکتے ہیں۔اس طرح آپکو اپنے اس مسئلے کے حل کے لئے الگ سے ٹائم نہیں نکالناپڑے گا، اگر آپ پانی پینا بھول جاتے ہیں تو سفر اور کام کی مصروفیت کے دوران اپنے ساتھ پانی کی بوتل ضرور رکھیں تاکہ وہ بوتل آپکو پانی پینے کی یاد دلاتی رہے صحت کی اضافی بہتری کیلئے پلاسٹک کے بجائے شیشے یا میٹل کی بوتل لیں اور پانی کے ذائقے کو بہتر بنانے کے لئے اسمیں درج ذیل اجزاء شامل کریں جو عمل انہضام اور آپکے جسم کی اندرونی صفائی کے لئے مفید ہیں۔

۱۔ پودینہ

پودینہ عمل انہضام کو فروغ دیتاہے یہ فرحت بخش ہونے کے ساتھ ساتھ مزیدار بھی ہوتاہے سکون پہنچانے میں بھی موثر ہے اگر آپ عمل انہضام کی خرابی کا شکار ہیں تو اپنی پانی کی بوتل میں چند تازہ پودینے کے پتے ضرور شامل کریں۔ یہ بآسانی گھر میں اگایا جاسکتاہے اور روزمرہ ضروریات کو پوراکرنے کے لئے آپ اسے اپنے گھر کے اندر یا باہر گملے میں آسانی سے اگا سکتے ہیں۔

۲۔لیموں

لیموں وٹامن سی کا قدرتی ذریعہ ہے یہ نہ صرف مدافعتی نظام کو فروغ دیتاہے بلکہ یہ ایک قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے عمل انہضام بہتر بنانے کیلئے اپنی بوتل میں لیموں کا رس ملالیں او ر اگر آپکو اسکا ذائقہ کھٹامحسوس ہوتو آپ اسمیں نامیاتی شہد کا استعمال بھی کرسکتے ہیں لیموں سے آپکے جسم سے ٹاکسن دور اور عمل انہضام بہتر ہوگا۔

۳۔لونگ

لونگ میں اینٹی پیراسیٹک(طفیلی کش) خصوصیات پائی جاتی ہیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ یہ عمل انہضام کو بہتر بنانے میں بھی معاون ہوتی ہے پانی کی بوتل میں دو سے تین لونگیں شامل کریں لیکن لونگیں پانی پینے سے کچھ دیر قبل ڈالیں۔

۴۔دار چینی

دار چینی ایک قدرتی اینٹی فنگل اوراینٹی وائرل جڑی بوٹی ہے جسکی افادیت کی تاریخ لمبی تاریخ موجود ہے بدہضمی سے نجات کیلئے،خون میں گلوکوز کی سطح اور مجموعی طور پر گردش کنٹرول کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔

۵۔کھیرا

کھیرا فائبر اور انیٹی آکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہے یہ ہائیڈریٹ رکھنے اور جسم سے ٹاکسن کو دور کرنے میں معاون ہے کھیرے کے بارے میں یہ بھی کہاجاتاہے کہ یہ لبلبہ کو انسولین کی پیداوار میں مدد کرتاہے۔ اپنے پانی میں کھیرے کے باریک سلائس ملائیں اور اس پانی کو استعمال کریں۔

۶۔ادرک

ادرک درد،متلی اور بدہضمی کیلئے عام طور پر قدرتی علاج کے لئے استعمال کی جاتی ہے اس میں موجود اینٹی انفلیمینٹری سرکولیشن میں مدد کرتی ہے اور یہاں تک کہ ادرک کینسر کے خلیات کو بھی مارتی ہے یہ میموری کو طویل مدت تک برقرار رکھنے اور آپکو چاک و چوبند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ادرک انہضام کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے ادرک کا تقریباً ایک انچ کا ٹکڑا باریک چاپ کرکے اپنی پانی کی بوتل میں شامل کریں ۔

۷۔ایپل سائیڈر ونیگر

یہ عمل انہضام کو بہتر بنانے کے علاوہ صحت مند وزن کو برقرار رکھنے اور آپکے جسم سے نقصان دہ بیکٹیریا نکالنے کے لئے کارآمد ہے یہ پی ایچ کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد کرتاہے لیکن اچھے نتائج کے لئے آ رگینک اور اَن فلٹرڈ سیب کا سرکہ اپنے پانی میں شامل کریں۔
پانی کے منفرد ذائقے
۱ کھیرے کے سلائس، لیموں کارس، اور پودینہ ان تین اجزاء کو پانی میں ملاکر پینے سے آپ خود کو تازہ ، ہلکا اور پانی کو ذائقہ دار پائیں گے موسم گرما کے لئے بہترین ہے۔
۲۔ لیموں او رادرک کا ملاپ ایک عمدہ مجموعہ ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا پیا جانے والا پانی آپکو انرجی دے تو آپ اپنے پانی میں لیموں کا رس اور ادرک شامل کریں۔
۳۔سیب کا سرکہ اور ادرک پانی میں ملاکر پینے سے آپ تازہ دم محسوس کریں گے۔
۴۔دار چینی اور لونگ ، یہ موسم سرما اور موسم خزاں کے لئے بہتر ہے گرمی میں اسکا استعمال نہ کریں موسم سرماکے دوران ہونے والی گلے کی خرابی کے لئے تھوڑا سا شہد بھی شامل کرلیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...