فوراً طبیعت ٹھیک کرنے کے10 ٹوٹکے

24,153

سردیوں کا موسم ٹھنڈی شاموں ، مزیدار کھانوں اور خوشیوں کا موسم ہے۔ جسے ہر کوئی انجوائے کرنا چاہتا ہے۔ لیکن یہ موسم اپنے ساتھ بیماریاں بھی لاتا ہے ۔ جن کا شکار ہونے سے کوئی نہیں بچ پاتا اور جب بیماری طویل ہوجاتی ہے، تو طبیعت میں چڑچڑا پن پیدا ہوجاتا ہے ۔ زکام بھی ٹھیک ہونے میں دو ہفتے لیتا ہے۔ ان بیماریوں سے جلد چھٹکارا پانے کے لیے یا تیزی کے ساتھ بہتری محسوس کرنے کے لیے کچھ ٹوٹکے ضرور آزمائیں۔

۱۔ نمک کے پانی سے غرارے کریں:

نمک کے پانی ے غرارے کرنے سے ناصرف گلے کی خراش میں فوری آرام ملتا ہے بلکہ اگر آپ بیمار نہیں بھی ہوں تو نیم گرم پانی میں ملا کر غرارے کرنے سے گلے اور سانس کی نالی کو صاف کرنے میں مدد ملے گی۔ اپنے سردی کے روٹین میں گرم پانی کے غراروں کو شامل کر کے نا صرف تیزی سے صحت یاب ہونگے بلکہ انفیکشن سے بچے بھی رہیں گے۔

۲۔ گرم پانی سے نہائیں:

طبیعت خراب ہو تو گرم پانی کا شاور لیں ۔ اس سے بننے والی اسٹیم سردی کے اثرات اور سانس کی نالی میں ہونے والے انفیکشن کو دور کرے گی۔ سردی کے موسم میں گرم شاور انفیکشن کو جلد ختم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔

۳۔ مشروبات کا استعمال کریں:

طبیعت خراب ہونے کی صورت میں پانی کی کمی کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں ۔ اس لیے ضروری ہے کہ بیماری میں زیادہ سے زیادہ پانی اور دوسرے لکوڈ یعنی چائے ، جوس اور دودھ وغیرہ پیتے رہیں اس طرح پانی کی مناسب مقدار جلد صحت یاب ہونے میں مدد دے گی۔

۴۔ سوپ پئیں:

سوپ کسے پسند نہیں ہوتا اور بیماری خصوصاً زکام میں تو سوپ پینے سے بہت سکون ملتا ہے ۔ نزلے اور زکام یا کمزوری کی صورت میں مرغی کی یخنی پینے سے طبیعت میں فوری طور پر بہتری محسوس ہوتی ہے۔

۵۔ آرام کریں:

طبیعت خراب محسوس کریں تو آرام کریں ۔ گھر کے کام بھی نہ کریں صرف ایک دن کی پرسکون نیند اور آرام سے طبیعت میں بہت بہتری آئے گی اور اگلے دن آپ کام کرنے کے قابل ہونگے۔

۶۔ ورزش کریں:

بیماری میں ورزش کرنا خاصا مشکل کام ہے لیکن اگر آپ باقاعدہ ورزش کرتے ہیں تو ہلکی بیماری میں میں ورزش کرنے سے جسم میں دوران خون تیز ہوگا اور طبیعت میں بہتری آئے گی ۔ اگر انفیکشن صرف گردن سے اوپر یعنی گلے کی حد تک ہے تو مرض شدید نہیں اور اس میں ورزش کی جاسکتی ہے۔ جبکہ سینے کے انفیکشن میں آرام کرنا بہتر رہے گا۔

۷۔ ذہنی دباؤ میں آرام کے لیے :

ذہنی دباؤ کی صورت میں سانس لینے میں دشواری ہونے لگتی ہے اور ذہن کو آکسیجن صحیح طرح نہیں ملتی اس کے لیے کھلی فضا میں پانچ منٹ تک گہرے سانس لیں۔

۸۔ یوگا کی مشق کریں:

گہرے سانسوں کی طرح ، یوگا کی مشقیں بھی دوران خون میں اضافہ کرتی ہیں ۔ یوگا کی مشقوں سے ذہنی دباؤ میں فوری کمی آتی ہے۔

۹۔ کسی محبت کرنے والے کو فون کریں:

جس سے آپ محبت کرتے ہیں اس سے فون پر بات کریں اس طرح آپ کے موڈ میں بہتر تبدیلی آئے گی ۔ اپنے مسائل بیان کرنے کے بجائے اس سے اچھی باتیں کریں اس سے آپکا موڈ خوش گوار ہوجائے گا۔

۱۰۔ اپنی پسند کا کام کریں:

اپنا موڈ بہتر بنانے کے لیے اپنی پسند کا کام کریں جو آپ ہر وقت نہیں کرتے ۔ اچھا میگزین پڑھنا، ٹی وی پر کوئی پرانی فلم دیکھنا یا کوئی اسپیشل ڈش بنانا جس کو بنا کر آپ کو خوشی محسوس ہو۔ ان چیزوں کو کرنے سے آپ کے موڈ میں بہتر تبدیلی آئے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...