چکن گنیا کے بارے میں10 باتیں جاننا ضروری ہیں

3,384

چکن گنیا ایک وائرل بیماری ہے جو مچھر کے کاٹنے سے ہوتی ہے۔اس میں تیز بخار اور جوڑوں میں شدید درد ہوتا ہے۔اس کی بعض علامات ڈینگی اور زکاء وائرس سے ملتی ہیں اس لئے مرض کی تشخیص میں کافی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔اس بیماری کا کوئی علاج نہیں ہوتا بلکہ یہ وائرس اپنا وقت پورا کرکے خود ہی ختم ہوتا ہے اس لئے بیماری کے علاج کے بجائے اس کی علامات کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
چکن گنیا کے بارے میں چند باتیں جو ہر ایک کے لئے جاننا ضروری ہیں :

۱۔چکن گنیا مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے:

یہ بیماری ایشیاء اور افریقہ کے ممالک میں عام ہے۔جو ایک انفیکشن زدہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتی ہے۔یہ مچھر دن کے وقت کاٹتا ہے اور انسان اور جانور اس کا نشانہ ہوتے ہیں۔

۲۔چکن گنیا کی علامات:

کسی بھی انسان میں یہ بیماری بغیر علامات کے ظاہر نہیں ہوتی ۔اس کی سب سے اہم علامت جوڑوں میں شدید درد ہے۔جو بڑھتا جاتا ہے۔اس درد کے ساتھ بخار ،سر درد ،الٹی،غنودگی اور جلد پرسرخی بھی آجاتی ہے۔

۳۔چکن گنیا تکلیف دہ ہے لیکن جان لیوا نہیں :

چکن گنیا ایک تکلیف دہ بیماری ہے جس میں تیز بخار اور جوڑوں میں شدید درد ہوتا ہے۔بعض اوقات نچلا دھڑ بے جان بھی ہوجاتا ہے۔لیکن ان سب تکالیف کے باوجود یہ مرض جان لیوا نہیں ۔

۴۔ہسپتال میں داخلے کی ضرورت کب ہوتی ہے:

وائرل بیماریوں میں ۱۰۳سے ۱۰۴ ڈگری تک بخار ہونا عام بات ہے۔اگر مریض کا بلڈپریشر نارمل ہے اور اس کو الٹیاں نہیں ہورہیں تو اس کو ہسپتال میں داخلے کی ضرورت نہیں ۔

۵۔تشویش کی ضرورت کب ہے:

بہت ذیادہ کمزوری،غنودگی،اور بہت ذیادہ الٹیاں ڈی ہائڈریشن کا باعث بنتی ہیں ۔منہ سے کچھ نہ کھایا جانایا جسم کے کسی حصے سے خون آناخطرے کی علامت ہیں ۔ایسے میں مریض کو فوری طور پر ہسپتال لے جانا چاہئے۔

۶۔خود سے دوا نہ لیں :

اگر تیز بخار ۲۴ گھنٹے سے ذیادہ رہتا ہے توخود سے کوئی بخار کی دوا یا اینٹی بائیوٹک نہ لیں اور فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔

۷۔ذیادہ سے ذیادہ پانی پیءں :

چکن گنیا اپنی مدت پوری کرنے کے بعد خود ہی ختم ہو جاتا ہے۔طبیعت کی جلدی بحالی کے لئے ذیادہ سے ذیادہ لکوئڈ اور پانی کا استعمال کریں ۔

۸۔وائرس ۵سے ۷ دن کا ہوتا ہے:

عام طور پر یہ وائرس۵سے ۷ دن کا ہوتا ہے اس دوران اگر کوئی مچھر مریض کو کاٹتا ہے تو وہ مچھر بھی infected ہو جاتا ہے۔اور دوسرے لوگوں کو کاٹ کر یہ بیماری ان میں منتقل کر سکتا ہے۔

۹۔اس وائرل بیماری کا کوئی علاج نہیں :

اس بیماری کا کوئی علاج نہیں یہ اپنی مدت پوری کرکے ختم ہوتی ہے۔اس بیماری میں مریض کو صرف درد اور بخار اور دوسری علامات کی شدت کم کرنے کے لئے دوا دی جاتی ہے۔

۱۰۔صحتیاب ہونے کی مدت:

چکن گنیا کی مدت کچھ دنوں سے کچھ ہفتوں تک ہوتی ہے۔لیکن بعض اوقات یہ بیماری اس سے بھی ذیادہ وقت لے لیتی ہے۔اکثر مریض ایک ہفتے میں ہی پوری طرح صحتیاب ہو جاتے ہیں ۔لیکن کچھ لوگوں کو بخار اترنے کے بعد بھی کافی عرصے تک جوڑوں میں تکلیف رہتی ہے۔

بچاؤ کی تدبیر:

زمین یا کسی بھی جگہ جمع شدہ پانی مچھروں کی پرورش کے لئے بہترین جگہ ہے۔اپنے گھر اور گھر سے باہر کہیں بھی پانی نہ کھڑا ہونے دیں اور نہ ہی کسی برتن میں پانی بھرا رہنے دیں ۔گھروں میں مچھر مار دواؤں کا اسپرے کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...