کیموتھراپی کے سائڈ افیکٹس کا مقابلہ کیسے کریں؟

4,524

دنیا بھر میں کینسر کا مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق 6 میں سے  1  موت کینسر کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ کینسر کے مرض کی نوعیت کے حساب سے اسکا علاج کیا جاتا ہے جس میں کیموتھیراپی ، ریڈی ایشن اور سرجری سر فہرست ہیں۔ کینسر کے ٹیومر کو چھوٹا کرنے یا اسے مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کیموتھراپی کی جاتی ہے۔

کیموتھراپی سے خون بنانے والے سیل، ہیئر فولیکل منہ اور نظام ہضم زیادہ متاثر ہوتا ہے۔

کیموتھراپی کیا ہے؟

کیموتھراپی کینسر کے سیلز کو تیزی سے ختم کرتی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی جسم کے دوسرے سیلز کو بھی نقصان پہنچتا ہے جس کی وجہ سے جسم کو بہت سے سائڈ افیکٹس کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔

سائید افیکٹس کا مقابلہ کرنے کے طریقے

کیموتھراپی سے خون بنانے والے سیل، ہیئر فولیکل منہ اور نظام ہضم زیادہ متاثر ہوتا ہے۔

اگر کیموتھراپی کے دوران یہ سیلز دوبارہ بنتے رہیں تو اس کے سائڈ افیکٹ میں کافی حد تک کمی آسکتی ہے۔

کمزوری:

A Tired Woman - Chemotherapy
Source: pexels.com

کیموتھراپی کے دوران اکثر مریض سستی اور کمزوری کی شکایت کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ اپنے معمولات کے کام صحیح طرح انجام نہیں دے پاتے۔ کچھ لوگوں میں خون کے ریڈ سیلز کی کمی ہوجاتی ہے جس سے سستی اور کمزوری اور بڑھ جاتی ہے۔

۔ اپنے آرام کا خیال رکھیں اگر ضرورت ہے تو دن میں تھوڑی تھوڑی دیر بعد لیٹ جائیں۔

۔ زیادہ محنت سے گریز کریں۔

۔ زیادہ کام کے لیے دوست احباب کی مدد لی جاسکتی ہے۔

۔ توانائی کو بڑھانے کے لیے تھوڑی واک اور ورزش کریں۔

۔ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اپنی غذا میں پروٹین ، وٹامنز ، منرلز اور کیلوریز والی چیزیں شامل کریں۔

الٹی اور متلی:

کیموتھراپی کی وجہ سے پیٹ کے صحت مند سیلز کو نقصان پہنچتا ہے ۔ جس کی وجہ سے الٹی اور متلی کی شکایت ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں الٹی اور متلی کو کم کرنے کی دوائیں بھی دی جاتی ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق کیموتھراپی سے ہونے والی الٹی یا متلی کے علاج کے لیے ادرک بہترین ہے۔

۔ ڈیڑھ کپ گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچ باریک کٹی ہوئی ادرک شامل کریں اور 5 سے 10 منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر پکائیں چھان کر اس میں تھوڑا سا شہد اور لیمو کا رس شامل کریں ۔ یہ چائے روزانہ پینے سے الٹی اور متلی میں آرام آئے گا ۔

۔ چکنی غذا کھانے سے گریز کریں۔

۔ نرم غذا تھوڑی تھوڑی سی مقدار میں کھائیں۔

۔ دن میں تین مرتبہ پیٹ بھرکر کھانا کھانے کے بجائے کا ۵۔۶ مرتبہ تھوڑا تھوڑا کر کے کھائیں۔

۔ کچھ کھانے کے فوراً بعدنہ لیٹیں۔ اس طرح الٹی آنے کے زیادہ امکانات ہوسکتے ہیں۔

۔ جسم کو پانی کی کمی سے بچانے کے لیے زیادہ مقدار میں پانی پئیں۔

بال جھڑنا:

hair fall - chemotherapy
Source: Google

اکثر کیموتھراپی میں جسم کے سارے بال جھڑجاتے ہیں ۔ یہ صورت حال عورتوں کے لیے زیادہ پریشانی کا باعث بنتی ہے۔ اس میں سر کے بالوں کے ساتھ بھنویں ، پلکیں بھی جھڑ جاتی ہیں ۔ کیمو شروع ہونے کے تین ہفتے بعد ہی یہ بال جھڑنا شروع ہوجاتے ہیں۔ ان بالوں کو گرنے سے روکنا تو ممکن نہیں لیکن ان کے گرنے کی رفتار کو کم کیا جاسکتا ہے۔

۔ بالوں کو ہلکے موائسچرائزنگ شیمپو اور کنڈیشنر سے دھویا جائے ۔

۔ دن میں دو مرتبہ نرم برش سے بالوں کو کنگھا کریں۔

۔ کیمیکل والی ہئیر پروڈکٹ او ہئیر ڈائی سے گریز کریں ۔

۔ کیمو شروع ہوتے ہی بالوں کو کاٹ کر چھوٹا کرلیں اسطرح بال گھنے لگیں گے ضرورت پڑنے پر وگ یا خوبصورت اسکارف کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

۔ بال جھڑنے کے بعد اپنے سر کا خاص خیال رکھیں اور سر پر اچھا لوشن لگائیں سر کو دھوپ سے بچائیں  اس طرح کیمو کے بعد نکلنے والے بال صحت مند ہونگے۔

ڈائریا:

۔ کیمو تھراپی کی وجہ سے قوت مدافعت کافی کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے معمولی سی چیز بھی نقصان دیتی ہے اس لیے مضر صحت کھانے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ ایسا کھانا کھانے سے ڈائریا کی شکایت ہوسکتی ہے۔

۔ کیمو تھراپی کی وجہ سے قوت مدافعت کافی کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے معمولی سی چیز بھی نقصان دیتی ہے اس لیے مضر صحت کھانے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ ایسا کھانا کھانے سے ڈائریا کی شکایت ہوسکتی ہے۔کیموتھراپی کی وجہ سے ڈائریا کی شکایت بھی ہوجاتی ہے۔ جس سے پیٹ میں درد کے ساتھ پتلے دست اور الٹی بھی آتی ہے۔

۔ دن میں کئی مرتبہ دہی کھائیں تاکہ معدے میں صحت بخش بیکٹیریا موجود رہیں اور ہاضمہ بہتر بنائیں۔

۔ تھوڑا تھوڑا کر کے کھائیں اور ایسی غذا کھائیں جو آسانی سے ہضم ہوسکے۔

۔ زیادہ فیٹس والی یا تلی ہوئی چیزیں کھانے سے گریز کریں۔

۔دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی چیزیں کم مقدار میں لیں۔

ْ۔ پانی اور جوس کا استعمال زیاد ہ کریں۔

منہ میں چھالے ہوجانا :

کیموتھراپی کی وجہ سے منہ اور غذا کی نالی میں چھالے ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے کھانا پینا مشکل ہوجاتا ہے۔

۔ ایک چائے کا چمچ نمک ایک گلاس نیم گرم پانی میں ڈال کر دن میں کئی مرتبہ کلیاں کریں۔

۔ دانت صاف کرنے کے لیے نرم برش استعمال کریں۔

۔ زیادہ پانی پئیں ، پانی یا مشروب پینے کے لیے اسٹرا استعمال کریں ۔

۔ آہستہ آہستہ اچھی طرح چبا کر کھائیں ۔

۔ بہت زیادہ گرم یا بہت زیادہ ٹھنڈا کھانے سے گریز کریں ذیادہ مصالحہ دار اور کراری چیزیں نہ کھائیں

۔ کھانے سے پہلے اور بعد میں مائوتھ واش کا استعمال کریں۔

مزید جانئے: بریسٹ کینسر کی مختلف اسٹیجز اور علاج کی نوعیت

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...