چہرے کی چربی کم کرنے کےسات آسان ٹوٹکے

89,508

اکثر لوگوں کا وزن تو کم ہوجاتا ہے لیکن چہرہ بھاری رہتا ہے۔ وزن کم کرنے کے بعد چہرے کا وزن زیادہ ہونا اچھا نہیں لگتا ۔ نازک نقش چہرے کو خوبصورت بنا دیتے ہیں ۔ جسم کے کسی مخصوص حصے سے وزن کم کرنا عموماًپورے جسم کے ایک ساتھ وزن کم کرنے سے زیادہ مشکل ہوتا ہے ۔ لیکن چہرے کی چربی کم کرنا اتنا بھی دشوار نہیں کیونکہ چہرہ پتلا کرنے کے لیے پورے جسم پر ہی کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بعض اوقات چہرے پر تھکاوٹ یا کسی غذا کے استعمال سے وقتی طور پر سوجن آجاتی ہے۔ یہ سوجن خصوصاًصبح اٹھ کر زیادہ نمایاں ہوتی ہے جو خود ہی تھوڑی دیر بعد کم بھی ہوجاتی ہے۔ البتہ اگر چہرے کا وزن کم کرنا ہو یا چربی کم کرنی ہو تو مندرجہ ذیل ٹوٹکوں پر عمل کرکے دیکھیں :

1۔ چہرے کی ورزش کریں

آنکھوں کو پھیلائیں اور کسی جگہ کو غور سے دکھیں ۔ اپنے چہرے کو اسی حالت میں دس سیکنڈز کے لیے رکھیں پھر رلیکس ہوجائیں ۔ اس عمل کو پانچ بار دہرائیں
*فش فیس بنائیں ۔ گالوں کو اندر کی طرف کھینچیں۔ اس ورزش کو بھی ایک بار میں پانچ بار کریں ۔
*لمبی سانس کھینچیں اور ہونٹوں کو بھینچ لیں۔ اب ہوا کو دائیں اور بائیں جانب دھکیلے ۔ اسے پانچ منٹ تک جاری رکھیں ۔
*اوپر کی طرف دیکھیں اور زور سے سانس باہر نکالیں۔ یہ گالوں کی ہڈی کو خوبصورت بنانے کے لیے ایک اچھی ورزش ہے۔
*سب سے بہترین ورزش مسکرانا ہے۔ آپ جتنا مسکرائیں گے چہرہ اتنا ہی شیپ میں رہے گا ۔

مزید جانئے :گٹھیا کے مریضوں کے لیے6آسان ورزشیں


2۔ پانی کا زیادہ استعمال

پانی چربی گھلانے کے لیے بہترین غذا ہے۔ پانی وافر مقدار میں پینے سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ انسان کئی اقسام کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے ۔پانی سے جلد صاف ستھری اور جسم فاضل مادوں سے پاک رہتا ہے ۔

3۔ صحت مند غذا کا استعمال

اگر آپ چہرے کی چربی کم کرنا چاہتے ہیں تو سہی غذا کا استعمال بہت ضروری ہے ۔ اس سے آپ کے جسم کو ضروری غذائیت اور توانائی بھی مہیا ہوتی رہتی ہے ۔ اپنی خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھائیں۔ کھانا ہمیشہ وقت پر کھائیں ۔ رات کو دیر میں کھانا کھانے سے وہ سہی طرح ہضم نہیں ہوپاتا جو کہ چہرے پر سوجن کا باعث بنتا ہے ۔ کیلشیم اور فائبر سے بھرپور غذا لیں ۔

4۔ پرسکون نیند

نیند مکمل نہ ہونے سے چہرے پر سوجن رہنے لگتی ہے ۔ وقت پر مکمل نیند لینے سے صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ کم از کم آٹھ گھنٹے کی نیند اچھی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے ۔ اگر اتنی نیند نہ لی جائے تو جلد لٹکنے لگتی ہے اور آنکھوں کے نیچے ہلکے پڑنے لگتے ہیں ۔

5۔ چیونگ گم چبائیں

چیونگ گم چبانے سے چہرے کی چربی کم ہوتی ہے ۔ یہ چہرے کو شیپ میں لانے کے لیے بہترین ورزش ہے ۔ البتہ چیونگ گم شوگر فری استعمال کریں ۔

6۔ فیشل مساج

ریگولر مساج سے چہرے کا وزن تیزی سے گھٹتا ہے ۔ اس سے چہرے میں آکسیجن اور خون کی روانی بہتر ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ مساج سے چہرے کی جلد ٹائٹ رہتی ہے ۔ مہینے میں ایک سے دو بار چہرے کا مساج کرانے سے چہرہ شیپ میں رہتا ہے ۔

7۔ تمباکو نوشی سے پرہیز

سگریٹ پینے سے جلد کے نیچے پانی جمع ہونے لگتا ہے جس سے چہرے پر سوجن آجاتی ہے اور آپ کا چہرہ موٹا لگنے لگتا ہے ۔ چہرے کو سلم رکھنے کے لیے تمباکو نوشی اور سگریٹ نوشی سے گریز کریں ۔

مزید جانئے  :ایک منٹ میں وزن کم کرنے کے دس ٹوٹکے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...