گٹھیا کے مریضوں کے لیےچھ آسان ورزشیں

9,443

کیا جسمانی کثرت گٹھیا کا درد کم یا بڑھانے میں کردار ادا کرسکتی ہے؟یہ اکثر اس مرض میں مبتلا افراد جاننا چاہتے ہیں ۔ ہلکی پھلکی ورزش سے گٹھیا کے مرض میں آرام آسکتا ہے البتہ اس سے پہلے آپ کا معالج سے مشورہ لینا ضروری ہے ۔ سب سے پہلے یہ معلوم کریں کہ آپ گٹھیا کی کس قسم میں مبتلا ہیں ۔ جیسے کہ اگر ریوماٹائڈ آرتھرآئٹس میں مبتلا ہیں تو آپ کے لیے ایروبکس اور اسٹریچنگ اچھی رہے گی ۔ قسم معلوم کرنے کے بعد مرض کی نوعیت بھی معلوم کرنا ضروری ہے ۔ یہ جاننے کی کوشش کریں کہ کہیں گٹھیا کے باعث آپ کے کسی پٹھے کو نقصان تو نہیں پہنچا ہے ۔ گٹھیا کے درد سے آرام حاصل کرنے کے لیے رات کے وقت ورزش کرنا اچھا ہے اس سے آپ کو صبح میں اٹھ کر جسم میں اکڑن محسوس نہیں ہوگی ۔

گٹھیا کے مرض میں خود کو آرام پہنچانے کے لیے مندرجہ ذیل ورزشیں اپنا کر دیکھیں:

1۔ کرسی سے اٹھنا بیٹھا

1(4)

ہاتھوں کے سہارے سے کرسی سے اٹھیں اور بیٹھیں۔ یہ عمل اس طرح کریں کہ آپ کے پٹھوں پر زور پڑے ۔اسے 10سے 15بار دہرائیں ۔ کوشش کریں اس ورزش کے لیے ایسی کرسی لیں جو ذرازیادہ نیچے ہو ۔ آہستہ آہستہ جب آپ کو اس کی عادت ہو جائے گی تو آپ زیادہ آسانی سے پیروں کی جگہ ہاتھوں کے سہارے سے کھڑے ہونے لگیں گے ۔

2۔ چہل قدمی

2(3)

یہ ایک ایسی کثرت ہے جس سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں ۔ یہ بہترین ایروبک سرگرمی ہے ۔ پہلے صرف 10منٹ تک روزآنہ چہل قدمی کریں ۔ پھر آہستہ آہستہ دورآنیہ بڑھائیں ۔

3۔ پائلٹس

3(2)

اس سے جوڑ اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ۔ اپنی پیٹ پر زور دے کر گھٹنوں کو موڑ لیں ۔ اپنے دونوں بازو ؤں کی مدد سے خود کو اوپر کی طرف اٹھائیں ۔ گھٹنوں کو سیدھا یا پیٹ کو موڑنے کی کوشش نہ کریں ۔ اسی پوزیشن میں ناک سے لمبی سانس لیں پھر سانس چھوڑتے ہوئے جسم کو زمین کی طرف لے کر آئیں ۔

4۔ اسٹریچنگ

Rear view of young businesswoman sitting at desk stretching. Copy space

یہ ورزش آپ کرسی پر بیٹھے بیٹھے بھی کرسکتے ہیں ۔ اسٹریچنگ کئی اقسام کی ہو سکتی ہیں جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:
*کھڑے ہو کرایک درمیانی اونچائی والی میز پر ٹانگ رکھیں اور ہاتھوں سے انگھوٹے کو چھوننے کی کوشش کریں۔ یہ عمل پہلی دائیں اور پھر ابائیں ٹانگ پر کریں ۔
*دایاں ہاتھ دیوار پر رکھیں اور بائیں ہاتھ سے بائیں پیر کو کولہے کی جانب کھینچیں۔ اب بایاں ہاتھ دیوار پر رکھیں اور یہ ہی عمل دہرائیں ۔
*آپ کلائیوں کی بھی اسٹریچنگ کر سکتے ہیں ۔ دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کو پہلے اندر اور پھر باہر کی جانب کھینچیں ایسے کے زور کلائیوں پر پڑے ۔
*لیٹ کر دونوں ٹانگوں کو ہاتھ سے پکڑیں اور ہاتھوں کی ہی مدد سے گھٹنوں کو سینے کی جانب اسٹریچ کریں۔
*ہاتھ کی انگلیوں کو اسٹریچ کریں پھر کس کر مٹھی بنا لیں۔ اس عمل کو پانی کے اندر ہاتھ ڈال کر بھی کیا جاسکتا ہے۔ ہاتھ میں ایک فوم کی گیند پکڑ کر کریں تو زیادہ جلدی فائدہ ہوگا ۔

5۔ وزن اٹھانا

Senior woman lifting dumbbells at gym. Horizontal shot.

ایک محتاط انداز میں وزن اٹھانا اس مرض میں فائدے مند ہو سکتا ہے ۔ آپ ہلکے ویٹس سے بائی سیپ کرل کر سکتے ہیں لیکن ویٹس 2lbsسے5lbsتک ہی ہونے چاہیں ۔ اگر آپ کے پٹھے مضبوط ہونگے تو آپ روز مرہ کے کام آسانی سے کر پائیں گے ۔ پھر آہستہ آہستہ وزن بڑھایا جا سکتا ہے ۔

6۔ سائیکلنگ

6(2)

یہ بہترین جسمانی ورزش ہے ۔ صبح صبح سائیکل چلانا صحت کے لیے بہت اچھا ہے۔ اگر باہر جاکر سائیکل چلانا ممکن نہ ہو تو گھر پہ سائیکلنگ مشین یا سائیکلنگ بائیک پر بھی یہ ورزش کی جاسکتی ہے ۔ یہ ایک بہترین کارڈیو ورک آؤٹ بھی ہے ۔ سائیکل پیچھے اور پھر آگے کی جانب چلائیں ۔ اس سے پاؤں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ۔ شروع میں دن میں ایک بار 10منٹ سائیکل چلائیں پھر ہفتے میں2سے3بار 30سے40 منٹ سائیکل چلائیں ۔

مزید جانئے :چہرے کی چربی کم کرنے کے7 آسان ٹوٹکے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...