Facebook Pixel

تھائرائڈ گلینڈ کے افعال کو درست رکھنے کی ورزش

5,285

ہمارے جسم کے مختلف حصوں میں مختلف غدود ہوتے ہیں جو ہمیں صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ایک غد ہمارے گلے میں بھی موجود ہوتا ہے جسے تھائرائڈ گلینڈ کہتے ہیں ۔دیگر غدود کی طرح یہ غد بھی ایک مخصوص قسم کا ہارمون تیار کرتا ہے جس کا بنیادی کام غذاؤں سے حاصل ہونے والی جسمانی توانائی کو ایک مخصوص حد کے اندر رکھنا ہوتا ہے اگر تھائیرائڈ گلینڈزضرورت سے زیادہ کارکردگی دکھائیں یا ضرورت سے کم فعال ہوں تو نہت سی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں
جسمانی وزن کا کم ہونا یا زیادہ ہونا ،افسردگی ،قبض ،زیادہ پسینہ آنا ،پٹھوں کا کمزور ہونا ،ایام میں باقاعدگی ،سانس لینے میں دشواری ،پاؤں کا سوج جانا وغیرہ تھائرائڈ کے مسئلہ کے علامات ہو سکتے ہیں

اسباب اور علاج

تھائرائڈ غد کے زیادہ فعال یا کم فعال ہونے کے متعدد اسباب ہو سکتے ہیں خون کی جانچ اور اسکیننگ کے ذریعے تھائرائڈ کے مسئلہ کی تشخیص آسانی سے ہو سکتی ہے ۔
تھائرائڈ کے مسئلہ کے پیدا ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے جسم کا بیماریوں سے دفاع کرنے کا نظام غلطی سے اپنے ٹشو کو کوئی بیرونی حملہ آور جرثومہ سمجھ کر اس پر حملہ آور ہو جاتا ہے تاہم ماہرین ابھی تک یہ نہیں جان سکے کہ ہمارا جسم اس قسم کی غلطی کیوں کرتا ہے ۔دفاعی نظام کی اس خرابی سے بہت سی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں ۔
تھائرائڈ کی خرابی کو ٹھیک کرنے کے لئے بہترین ڈائٹ لینی چاہئے ،زیادہ سے زیادہ فروٹ کا استعمال کرنا چاہئے ،ہرے پتے والی سبزیاں اور فائبر زیادہ سے زیادہ کھانا چاہئے ،ادرک چبا کر کھانی چاہئے ،دہی ،انڈہ مچھلی ،گوشت ،انڈے ،چقندر ،اوٹ میل میں آیوڈین کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو تھائرائڈ کے فعال کو کنٹرول میں رکھتا ہے
صبح کی دھوپ میں دس سے پندرہ منٹ تک چہل قدمی کرنا چاہئے ،کاربو ہائڈریٹس اور فیٹ کا استعمال بھی کم سے کم کرنا چاہئے ،گوشت ،بروکلی ،گوبھی ،،آم ،انگور ،دودھ اور فاسٹ فوڈز اور مرچ مصالحوں سے پرہیز کرنا چاہئے
ورزش اور یوگا سے تھائرائڈ کا علاج

۱۔انگوٹھوں کا مساج

اپنا سیدھا ہاتھ بالکل سیدھا کھڑا کریں اور اُلٹے ہاتھ سے سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کو پکڑ کر سختی سے ایسے گھمائیں جیسے اسکرو ٹائٹ کرتے ہیں اسی طرح سیدھے ہاتھ سے اُلٹے ہاتھ کا انگوٹھا دبائیں یہ مساج دس منٹ تک کریں اور دس سے بارہ روز مستقل کرنے کے بعد اپنا تھائرائڈ ٹیسٹ کرائیں ضرور فرق لگے گا ۔

۲۔ ٹھوڑی کا کھنچاؤ

اپنی ٹھوڑی کو نیچے جھکایں اور سینہ کی ہڈی پر لگائیں اور لمبی ،گہری سانسیں لیں اور آہستہ آہستہ سر اٹھائیں اسی طرح دس سے بارہ بار کریں اس کے علاوہ اس طرح سانس لیں جیسے سر گو شی کرتے ہیں اس طرح لمبی سانسیں لینے سے بھی تھائرائڈ گلینڈ کے فعال درست ہوتے ہیں

۳۔فش پوس

زمین پر سیدھے لیٹ جائیں ور ٹانگوں کے درمیاں فاصلہ مت رکھیں ،گہری سانسیں لیں اور کولھوں کے نیچے اپنے ہاتھ رکھیں اور ہاتھوں کی مدد سے اپنے سینے کو ہوا میں اُٹھائیں اوراپنے سر کو پیچھے لے جا کر کھوپڑی کو زمیں سے لگائیں اس دوران گہری سانسیں لیتے رہیں

۴۔ استراسنا

گھٹنوں کے بل کھڑے ہوں اور اپنے پنجوں پر وزن ڈالیں اب پیچھے کی جانب جانب جھکتے ہوئے اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو اپنی ایڑھیوں پر رکھیں ۔آپ کا چہرہ آسمان کی جانب ہونا چاہئے اور گردن میں کھنچاؤ محسوس ہونا چاہئے

۵۔ ہلاسنا

یہ ایک سادہ اور آسان پوس ہے ( جس طرح ہم سجدے میں جاتے ہیں ) ۔یہ ذہنی قوت کو بڑھانے اور تکان کو کم کرنے اور تھائرائڈ گلینڈ کو متحرک کرتا ہے
سجدے میں جانے والی پوزیشن میں بیٹھ جائیں اور اپنا سارا وزن اپنی ایڑھیوں پر ڈالیں اپنا سر زمین پر رکھیں اور اپنے ہاتھوں کو سر کی سیدھ میں اتنی دور لے جائیں کہ آپ کو تکلیف محسوس نہ ہو ۔ آپ کو اپنے ہاتھوں اور پیٹ میں کھنچاؤ محسوس ہونا چاہئے اس طرح آپ تین منٹ تک بیٹھیں اور آہستہ آہستہ سانس باہر نکالتے ہوئے اُ ٹھ جائیں

۶۔ برج پوس

یہ پوس سادہ ہے اور خون کی سرکولیشن کو بہتر کرتا ہے اس پوس سے گردن میں کھنچاؤ محسوس ہوتا ہے جو کہ تھائرائڈ کے لئے مفید ہے
زمین پر سیدھے لیٹ جائیں ،اور اپنے گھٹنوں کو موڑیں کہ گھٹنوں کا رخ چھت کی جانب ہو اور تلوے زمین پر لگے ہوئے ہوں ۔اپنے ہاتھ زمیں پر سیدھے رکھیں اور اپنے پیٹ ،کولھوں اور کمر کو ہوا میں رکھیں ایسا کرنے کے لئے آپ اپنے ہاتھوں پر زور دیں ،گردن اور سر زمین پر لگا رہنا چاہئے ۔ تیس سیکنڈ تک اس پوس میں رہیں اور گہر ی سانسیں لیتے رہیں۔

چند احتیاط

صرف یوگا کرنے سے تھاےئرائڈ کا افعال کو درست نہیں کیا جا سکتا ،یوگا کے ساتھ بہترین ڈائٹ لینا بھی بہت ضروری ہے
یوگا کرنے کے لئے کسی ٹرنیر کی مدد ضرور حاصل کریں
جن لوگں کو ہپ ،گردن یا کمر میں انجری ہو انھیں یوگا کے مشکل آسن نہیں کرنے چاہئیں
سر کے بل کھڑے ہونے سے تھائرائڈ گلینڈ بہت تیزی سے متحرک اور درست ہوتے ہیں لیکن یہ اس وقت کرنے کی کوشش کی جائے جب جسم توانا اور لچک دار ہو اور وزن کم ہو

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...