وزن میں کمی کرنے کیلئے دس آسان غذائیں

3,179

دنیا میں بیشتر افراد اپنے جسم کے بڑھتے ہوئے وزن کیلئے پریشان ہوتے ہیں اور وزن میں کمی کیلئے مختلف اقسام کی ادویات اور ٹوٹکوں کا استعمال کرتے ہیں۔ بے شک ادویات وزن میں کمی میں مدد دیتی ہیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ وہ انسانی جسم میں منفی اثرات چھوڑ دیتی ہیں۔ وزن کم کرنے کیلئے آپ دس غزاؤں کا استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ تمام اشیاء بازار سے باآسانی مناسب قیمت پر خریدی جاسکتی ہیں۔

پورے انڈے کا استعمال

پورے انڈے کے استعمال سے مطلب یہ ہے کہ انڈے کو اسکی زردی اور سفیدی سمیت کھایا جائے۔ انڈے میں پروٹین، صحت بخش فیٹس اور کیلوریز کی انتہائی کم مقدار پائی جاتی ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق انڈے ناموافق طور پر خون میں کولیسٹرول کو متاثر نہیں کرتے اور نہ ہی دل کے دورہ کا سبب بنتے ہیں۔ اسکے علاوہ صبح ناشتے میں انڈے کا استعمال وزن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ خمیری روٹی یا پراٹھے کے مقابلے میں ایک کیلوری والی محدود غذا زیادہ مناسب ہے۔

سبز پتوں والی غذا

سبز پتوں والی غذاوں میں عربی کے پتے، پالک، سفید چقندر اور بند گوبھی جیسی سبزیاں شامل ہوتی ہیں۔ ہری رنگ کی سبزیوں میں پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جوکہ وزن کو کم کرنے کے لئے بہترین ہے۔ ہری سبزیوں میں کیلوریز اور کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کم ہوتی ہے لیکن یہ فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں۔

سامن مچھلی

حیرت انگیز طور پر تیل والی مچھلی (سامن) انسانی صحت کیلئے اچھی ہوتی ہے۔ سامن سمنری اور میٹھے پانی کی خوردنی مچھلی کہلاتی ہے۔ سامن مچھلی اعلی معیار کی پروٹین، فائدہ مند فیٹس اور تمام اہم غذائی اجزء سے بھرپور ہوتی ہے۔ مچھلی میں آیوڈین کی بھی خاص مقدار پائی جاتی ہے۔ مچھلی وزن کو برقرار اور کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

ابلے آلو

کچھ وجوہات کی بنا پر سفید آلو کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ آلو میں تقریبا وہ تمام اجزاء پائے جاتے ہیں جو ایک جسم کو توانا رکھنے کیلئے ضرری ہوتے ہیں۔ سفید آلو غذائیت کے اعتبار سے بھی اچھا ہوتا ہے اور یہ آپکے وزن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ آلو میں پوٹیشیم زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جوکہ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آلو کے علاوہ شکر قندی اور شلجم جیسی سبزیاں بھی وزن کو کم کرنے کیلئے مفید ہے۔

ٹونا مچھلی

ٹونا ایک نمکین پانی کی مچھلی ہے اور اس میں فیٹ نہ ہونے کے برابر پایا جاتا ہے۔ ٹونا مچھلی میں کیلوریز کی تعداد کم جبکہ پروٹین کثیر تعداد پایا جاتا ہے۔ ٹونا مچھلی زیادہ تر باڈی بلڈرز اور فٹنس ماڈلز میں کافی مقبول ہے کیونکہ ٹونا مچھلی کے استعمال سے انکو ہائی پروٹین حاصل ہوتا ہے۔

پھلیوں کا استعمال

وزن کو کم کرنے کیلئے پھلیوں کا استعمال بھی ضروری ہے۔ ان پھلیوں میں دالیں اور لوبیا جیسی مختلف اشیاء شامل ہیں۔ دالیں، لوبیا اور پھلیوں میں ہائی پروٹین اور فائبر پایا جاتا ہے اور انکا استعمال وزن کو کم کرنے کیلئے بہت مفید ہے۔

سوپ کا استعمال

سوپ کا استعمال جہاں انسان کو بیماری میں صحت بخشتا ہے وہی سوپ کو پینے سے آپ وزن کو کم بھی کرسکتے ہیں۔ سبزیوں کا سوپ وزن کم کرنے کے حوالے سے زیادہ مفید ہے۔ سبزیوں کا سوپ اضافی کیلوریز سے بچاتا ہے اور پروٹین مہیا کرتا ہے۔

گری دار میوے

گری دار میوں میں فیٹ کی مقدار زیادہ ہونے کے باوجود بھی یہ انسان کو موٹا نہیں کرتے اور نہ وزن کو بڑھاتے ہیں۔ گری دار میوے انتہائی مفید ہوتے ہے۔ گری دار میوے ہلکی پھکی غذا کے لئے اچھے ہوتے ہیں کیونکہ ان میں مناسب مقدار میں پروٹین، فائبر اور صحت کیلئے اچھے فیٹس پائے جاتے ہیں۔

پھلوں کا استعمال

غذائی اجناس کے استعمال میں سب سے بہترین چیز پھل ہے۔ دنیا میں جو افراد پھل کھاتے وہ باقی لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہشاش بشاش اور صحت مند رہتے ہیں۔ پھلوں میں جو کیلوریز اور فیٹ پائے جاتے ہیں وہ انسانی صحت کیلئے نقصان دہ نہیں ہوتے بلکہ انسان کو اسمارٹ اور وزن کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔

(چکوترا گریپ فروٹ)

پھلوں میں جو پھل سب سے زیادہ وزن کم کرنے کیلئے مشہور ہے اسکو چکوترا (گریپ فروٹ) کہتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق بارہ ہفتے کے دوران کھانے سے پہلے روزانہ آدھا چکوترا کھایا جائے تو یہ آپکے وزن کو ڈیرھ کلو تک کم کرسکتا ہے۔ چکوترے کو کھانے سے آدھے گھنٹے پہلے کھایا جائے۔ گریپ فورٹ کا زیادہ تر استعمال خواتین میں دیکھنے کو ملتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...