پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ادکار جو ڈاکٹر بھی ہیں

2,767

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری دن با دن ترقی کی نئی منزل عبور کر رہی ہے۔ یہ ترقی ادکاروں کی محنت اور لگن کا ہی نتیجہ ہے۔ پاکستانی ڈرامے اپنی کہانیوں اور منفرد اداکاری کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔آپ کو یہ بات جان کے حیرانی ہوگے کہ ان ادکاروں میں سے کچھ ادکار ایسے بھی ہیں جو پیشے سے تو ادکار ہیں لیکن انکے پاس ڈاکٹر کی ڈگری موجود ہے۔ ایسے ہی چند ادکاروں کے بارے میں ہم آپکو بتاتے ہیں :

 

آمنہ محب

آمنہ محب کے شوہر محب مرزا بھی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی ادکاری سے کافی شہرت پا چکے ہیں ۔آمنہ محب اپنی ادکاری اور ماڈلنگ سے شوبز انڈسٹری میں اچھا خاصا نام کما چکی ہیں یہ ادکارہ فارماسسٹ کی ڈگری بھی حاصل کر چکی ہیں۔

 

نادیہ حسین

خوبصورت اور دلکش ادکارہ بہت سے ڈراموں میں اپنی ادکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں انکا شمار کامیاب ترین ادکاروں میں سرفہرست ہے اپنی ادکاری کے فن کے آغاز سے ابھی تک یہ حسین دکھائی دیتی ہیں یہ ادکارہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج سے ڈینٹسٹ کی ڈگری حاصل کر چکی ہیں۔

 

شائشہ لودھی

اپنی ادکاری اور منفرد باتوں سے یہ ادکارہ کافی شہرت پا چکی ہیں یہ ادکارہ زیادہ تر مارننگ شوز میں نظر آتی ہیں ڈرامہ انڈسٹری میں بھی اچھا خاصا کام کر چکی ہیں ادکاری کے ساتھ ساتھ یہ بی ڈی ایس کی ڈگری بھی حاصل کر چکی ہیں۔

 

فہد مرزا

٢٠١٢ میں ڈرامہ سیریل بڑی آپا سے شہرت پانے والے یہ ادکار پیشے سے ڈاکٹر بھی ہیں ڈاؤ مڈدیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں اور ایک مشہور پلاسٹک سرجن بھی ہیں۔

 

فرح حسین

ماضی اور حال میں پی ٹی وی پر مارننگ شو کی میزبانی اور بہت سی ڈرامہ سیریل میں اپنی ادکاری سے اس ادکارہ کو ہر کوئی جانتا ہے لیکن اس بات سے بہت کم لوگ وافق ہونگے کے یہ ادکارہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں۔

 

عائشہ گل

٢٠٠١ سے ptv سے اپنی ادکاری کا آغاز کرنے والی یہ ادکارہ کا تعلق کوئٹہ سے ہے بہت سے ڈراموں اور فلموں میں اپنی ادکاری کے جوہر دکھانے والی ادکارہ حقیقی زندگی میں میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔ انکے مشہور ڈراموں میں کاش میں چڑیا ہوتی سرفہرست ہے۔

مزنہ ابراہیم

ایم بی بی ایس کی ڈگری یافتہ یہ ادکارہ تھوڑے عرصے قبل تک سکرین پر بہت نظر آتی تھی اپنی منفرد میزبانی سے اس ادکارہ نے بہت مقبولیت حاصل کی اسکے علاوہ اس ادکارہ نے فیشن شوز کے لئے بھی کام کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...