کراچی :ملیر کے علاقے ماڈل کالونی کے کارخانے میں جعلی سافٹ ڈرنک بنانے کا کاروبار جاری
کراچی : اسسٹنٹ کمشنر ،پی سی ایس کیو ڈیپارٹمنٹ اور فوڈ انسپیکٹر کیساتھ ہیلتھ کرائم کی ٹیم کاچھاپہ
کراچی :کارخانے میں جعلی سافٹ ڈرنک بنائی جا رہی ہیں
ملیر کے علاقے ماڈل کالونی میں اسسٹنٹ کمشنر پی سی ایس کیو ڈیپارٹمنٹ اور فوڈ انسپیکٹر کیساتھ ہیلتھ کرائم کی ٹیم نے چھاپہ مارا ہے جہاں کارخانے میں جعلی سافٹ ڈرنک بنائی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی میں واقع جعلی سافٹ ڈرنک بنانے کی فیکٹری پرچھاپے کے دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔فیکٹری رہائشی علاقے میں قائم کی گئی تھی جہاں جعلی سافٹ ڈرنکس بنا کر بوتلوں میں ری فل کی جاتی تھیں ۔ ایچ ٹی وی کے پروگرام ہیلتھ کرائم کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر پی سی ایس کیو ڈیپارٹمنٹ اور فوڈ انسپیکٹر کی مدد سے فیکٹری پر چھاپہ مارا اور علاقے میں جاری جعلی سافٹ ڈرنک بنانے کے کاروبارکو بے نقاب کیا۔ –