2015میں کس فلم نے کتنا کمایا؟

884

2015پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک بہترین سال رہا۔ اس سال کئی بڑی فلمیں ریلیز ہوئیں جنھوں نے باکس آفس پر بہترین پرفارمنس دی۔ کئی فلموں نے تو بالی وڈ اور ہالی وڈکی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ 2015میں کسی فلم نے کیسا بزنس کیا آئیے جانتے ہیں:

1۔ جوانی پھرنہیں آنی

1(6)
بزنس: 46.44کروڑ
25ستمبر کو ریلیز ہونے والی ’جوانی پھر نہیں آنی‘ گلیمر اور مزاح سے بھرپور فلم ہے۔ ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو ہمایوں سعید نے پروڈیوس کیا ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں کئی چمکتے ستارے جیسے کہ ہمایوں سعید، ، حمزہعلی عباسی، احمد علی بٹ، واسع چودھری، سوہا علی آبرو، مہوش حیات، جاوید شیخ ارو بشرہ انصاری وغیرہ شامل ہیں ۔ فلم جوانی پھر نہیں آنی نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی سنیما گھروں میں آگ لگادی۔ کئی دنوں تک ہاؤس فل رہے ۔ سماجی ویب سائٹ پرہمزہ علی عباسی کی فلم پر تنقید اور اس کے پروموشن کی سرگرمیوں میں عدم موجودگی نے فلم بینوں کو فلم کی طرف مزید متوجہ کردیا ۔ یہ فلم تین دوستوں سیف(ہمزہ علی عباسی)، شیخ(واسع چودھری) اور پرویز(احمد علی بٹ) کی شادی شدہ زندگیوں کے گرد گھومتی ہے۔ ان کی زندگیوں میں ایک نیا موڑ تب آتا ہے جب فلم میں ان کے چوتھے دوست شیری(ہمایوں سعید )کی اینٹری ہوتی ہے ۔

2۔ رانگ نمبر

2(5)

بزنس:14.5 کروڑ
یہ ایک مزاحیہ رومانوی کہانی ہے جس میں جاوید شیخ، دانش تیمور ، ندیم جعفری ، دانش نواز، شفقت چیمہ اور سوہا علی آبرو نے اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ رانگ نمبر کی ہدایت کاری یاسر نواز نے کی جب کہ اسے یاسر، ندا یاسر اور حسن ضیا کے اشتراک سے پروڈیوس کیا گیا ۔ یہ یاسر نواز کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم تھی ۔ اٹھارہ جولائی کو ریلیز ہونے والی فلم رانگ نمبر کی کہانی سلو (دانش تیمور) کی زندگی پر مبنی ہے جو کہ شوبزدنیا میں اپنا نام بنا نا چاہتا ہے ۔جبکہ اس کے والد حاجی ابا (جاوید شیخ) اسے اپنا خاندانی پیشہ( قصائی )اپنانے کو کہتے ہیں ۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ کراچی میں ہی ہوئی ہے۔ فلم نے سلور اسکرین پر شاندار کامیابی حاصل کی اور خوب داد وصولی ۔ ناقدین کی جانب سے فلم کو تنقید کا نشانہ بنا یا گیا لیکن کمرشل سنیما میں فلم نے دھوم مچادی۔

3۔ بن روئے

3(4)
بزنس: 11.5کروڑ
بن روئے کوناقدین نے بے حدسراہا۔ یہ فلم 18جولائی 2015کوریلیز ہوئی ۔ اس فلم نے 11.5کروڑ کا بزنس کیا ۔ فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید کے علاوہ اہم کردار ماہرہ خان، زیبا بختیار اور جاوید شیخ نے ادا کیئے ۔اس کی کی کہانی سپرہٹ ڈرامے ہم سفر کی خالق فرحت اشتیاق کے ایک اور ناول ’بن روئے آنسو‘ سے لی گئی ہے۔یہ فلم معروف ٹی وی پروڈیوسر مومنہ درید کی فلمی دنیا میں پہلی پروڈکشن ہے۔

4۔ کراچی سے لاہور

4(4)
بزنس: 10کروڑ
فلم کے ہدایت کار اورپروڈیوسر وجاہت رؤ ف ہیں ۔ کراچی سے لاہورایک شہر سے دوسرے شہر سفر اور اس دوران پیش آنے والے حالات و واقعات پر مبنی ایک مزاہیہ فلم ہے ۔ کراچی سے لاہور میں جاوید شیخ ، شہزاد شیخ، عائشہ عمر اور یاسر حسین اہم اور دلچسپ کرداروں میں نظر آئے۔اس فلم نے دس کروڑ کا شاندار بزنس کیا ۔ کراچی سے لاہور پہلی پاکستانی فلم ہے جس کا پریمئر ہالی وڈ میں ہوا ۔

5۔3بہادر

5(3)
بزنس: 6.63کروڑ
2015کی پہلی بڑی ریلیز تھی فلم ’3بہادر‘ ۔آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید چنوئے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 22مئی کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں پیش کی گئی ۔ 3بہادر پاکستان کی پہلی کمپیوٹر انیمیٹڈ فیچر فلم ہے ۔ یہ تین بچوں (آمنہ، سعدی اور کامل)کی کہانی ہے جو غیر معمولی صلاحیتیں رکھتے ہیں ۔ یہ تین دوست اپنی سپر پاورز کی مدد سے اپنے شہر کو بری قوتوں سے بچاتے ہیں ۔ اس فلم کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی اور1.50کروڑ میں بننی والی فلم 50دنوں میں 6.63کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ یہ پاکستان کی ساتویں کامیاب ترین فلم بھی بن گئی ہے ۔

6۔ منٹو

6(3)
بزنس: 5.03کروڑ
مختصر کہانیو ں کے ایک منفرد مصنف سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم منٹومیں مرکزی کردار سرمد سلطان کھوسٹ نے ادا کیا جو فلم کے ہدایت کار بھی ہیں ۔ اس کے علاوہ فلم میں سانیہ سعید ، صبا قمر اور نمرہ بچہ نے بھی اہم رولز ادا کیئے ۔ فلم کی کہانی شاہد ندیم نے لکھی جب کے فلم کے پروڈیوسر بابر جاوید ہیں ۔ منٹوگیارہ ستمبر کو ریلیز ہوئی ۔ فلم کی کہانی منٹو کی زندگی کے آخری سات سالوں کے گرد گھومتی ہے ۔ یہ وہ ہی دور تھا جب منٹو نے اپنی سب سے متنازہ کہانیاں تشکیل دیں جیسے کہ ٹھنڈا گوشت، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لائسنس اور پشاور سے لاہور وغیرہ۔ فلم کو باکس آفس پر تو نیم گرم رسپانس ہی حاصل ہوا البتہ ادبی طبقے نے فلم کی کہانی اور اداکاروں کی پرفارمنس کی خوب تعریف کی ۔

7۔ دیکھ مگر پیار سے

7(2)

بزنس:2.24کروڑ
فلم کے ہدایت کار اسد الحق جبکہ پروڈیوسر علی مرتضی ہیں ۔ اس میں مرکزی کردار عمائمہ ملک اور سکندر رضوی نے ادا کیئے ہیں ۔ فلم میں لاہور شہر کو انتہائی خوبصورت انداز میں فلمایا گیا ہے۔ یہ فلم 14اگست کو ریلیز ہوئی ۔ ملکہ ترنم نور جہاں کے پوتے اور اداکارہ سونیا جہاں کے بھائی سکندر رضوی کی یہ پہلی فلم ہے ۔ سکندر اور عمائمہ کی جوڑی کوتو لوگوں نے پسند کیا البتہ فلم کی کہانی اور ہدایت کاری میں موجود کئی خامیوں اور کمزوریوں کی وجہ سے یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہ دکھا سکی ۔

8۔ مور

8(1)
بزنس: 1.85کروڑ
یوم آزادی کے دن ریلیز ہونے والی فلم مور کو جامی نے ڈائریکٹ اور تحریرکیا۔ اس کی موسیقی میوزک بینڈ اسٹرنگس نے دی ۔ فلم 1.85کروڑ میں تیار ہوئی ۔ مور 2زبانوں اردو اور پشتو میں ریلیز کی گئی ۔ فلم میں بلوچستان کے ریلوے نظام ، خاص طورسے 1984میں ژوب وادی کے ریلوے نظام کی بندش کو فلمایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ فلم میں پاکستان کے بنیادی مسائل کی جانب نشاندہی کی گئی ہے ۔ مور کی کاسٹ میں حمید شیخ، سامعہ ممتاز، شیز خان، نئیر اعجاز، ایاز سومرو اور عبدالقادر شامل ہیں ۔ یہ فلم باکس آفس پر کوئی کمال نہ دکھا پائی ۔ 5کروڑ میں بننے والی فلم نے محض 1.85کروڑروپے ہی سمیٹے ۔ البتہ فلمی ناقدین نے فلم کے موضوع اور کہانی کو سراہا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...