Facebook Pixel

فلم بینوں کو ہے پری کے ٹریلر کا انتظار

790

انوشکا شرما کی نئی آنے والی فلم ’پری‘ (Pari)کے پہلے پوسٹر نے ہی فلم کو لے کر لوگوں کی امیدیں بڑھا دی ہیں ۔ ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کی ہیروئن انوشکا شرما فلم کی مرکزی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر بھی ہیں ۔ فلم میں انوشکا شرما کا ایک نیا انداز دیکھنے کو ملے گا ۔ پری میں انوشکا کے ساتھ مشہور بنگالی اداکار پرمبراتاچیٹرجی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جنھیں اس سے پہلے فلم کہانی میں ودیا بالن کے ساتھ اداکاری کرتے دیکھا گیا تھا ۔
پری 9فروری2018میں ریلیز ہوگی ۔فلم کے پوسٹر سے یہ ضرور واضح ہے کہ یہ دیگر فلموں سے کافی حد تک مختلف ہے ۔انوشکا شرما کی پروڈکش کمپنی اس سے قبل این ایچ10اور پھلاری جیسی فلمیں پروڈیوس کرچکی ہے۔ اب ہمیں بھی دیگر مداحوں کی طرح فلم کے ٹریلیر کابے صبری سے انتظار ہے جو جلد ہی ریلیز ہونے والا ہے ۔

جانیں انٹرٹینمنٹ کی مزیدار کہانیاں estoryپر۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے