بیسٹ سیلفی لینی ہو تو ان 5 باتوں کا خیال رکھیں
بہت سے لوگ بظاہر اتنے خوبصورت اور جاذب نظر نہیں لگتے جتنا کہ وہ تصویروں میں دکھتے ہیں ایسا اس لئے ہوتا ہے کہ کچھ لوگ کیمرے کو دھوکا اور چکما دینے کا ہنر جانتے ہیں،تصویر میں وہ ہی دکھتا ہے جو ہم دکھانا چاہتے ہیں اور وہ ہی چھپتا ہے جو ہم چھپانا چاہتے ہیں۔اب یہ ہمارا کمال ہے کہ ہم اپنے چہرے اور کیمرے کا استعمال کیسے کرتے ہیں،یہ ضروری نہیں کہ ہم ہمارا رنگ روپ،خدوخال بہت خاص ہوں اور ہم نے مہنگے کپڑے زیب تن کئے ہوں تو ہی ہماری تصویر اچھی آئے گی سیلفی لینے کے لئے بس ٹھوڑی پریکٹس اور مشاہدہ کرنا ضروری ہے،زرا سا دھیان دے کر ہم بھی فوٹو جینک بن سکتے ہیں۔
۱۔ چہرے کو کمفرٹ زون میں لائیں
سیلفی لینے کے لئے گھر میں ہی رینڈم سیلفیز لیجئے،اپنا جائزہ لیں کہ چہرے کے کون سے زاوئیے سے آپ کی چہرہ پتلا اور پر کشش دکھ سکتا ہے کچھ لوگ سائڈ پوس سے اپنی سیلفی لیتے ہیں وہ ایسا اس لئے کرتے ہیں کہ فرنٹ پوس سے ان کا چہرہ کے خدوخال کے عیب نمایاں ہوتے ہیں یا ان کا چہرہ بھرا بھرا دکھتا ہے۔
اگر آپ پاؤٹ بنا کر خود کو کمفرٹیبل نہیں سمجھتے تو اپنی نیچرل مسکراہٹ کے ساتھ سیلفی لیں،مگر یاد رکھیں کہ مصنوعی ہنسی میں آپ کی آنکھیں چغلی کھاتی ہیں اور سچ اگل دیتی ہیں اس لئے کوسس کریں کہ دل سے مسکرائیں تاکہ آنکھوں کے گرد مسلز میں حرکت معلوم ہو اور آنکھوں میں چمک نمایاں ہو سکے۔
اگر آپ کی ڈبل چن ہے تو اپنی گردن کو زرا باہر کی جانب نکالیں یا اپنا منہ تھوڑا اوپر کی جانب رکھیں ،یہ زرا سا کام کرنے سے آپ کو بار بار سیلفی لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی اورآپ ایک ہی دفعہ بہترین سیلفی لے سکیں گے۔
۲۔ بیرونی مناظر
بعض تصاویر میں ہم اپنے چہرے سے زیادہ بیک گراؤنڈ دکھانا چاہتے ہیں،جیسے پہاڑ،آبشار،کسی تقریب میں سجا اسٹیج لیکن بہت سے عناصر بیک گراؤنڈ میں غیر ضروری ہوتے ہیں،جیسے ہلتا ہوا پردہ،گندا شیشہ،لوگوں کی حرکاتوسکنات۔یہ تمام عناصر آپ کی سیلفی کی کوالٹی کو متاثر کر سکتے ہیں اس لئے اپنی سیلفی کے لئے بہترین اور موزوں بیک گراؤنڈ منتخب کریں۔
۳۔ روشنی
بہت سارے لوگوں کا ماننا ہے کہ تیز روشنی میں سیلفی نہیں لینی چاہئے،لیکن سیلفی لینے کے لئے یہ ہدایت ماننا ضروری نہیں،کیوں کہ کئی بار روشنی کے ایفیکٹ سے تصویریں بہت سوفٹ اور دلچسپ آتی ہیں۔روشنی میں آپ کے چہرے کے فیچرز صاف نظر آتے ہیں اور رنگ بھی قدرے صاف دکھتا ہے۔
اگر آپ کے کمرے کی روشنی کم ہے تو کیمرہ قریب سے پکڑنا چاہئے،ضروری نہیں کہ آپ صرف ایک ہاتھ سے کیمرہ پکڑیں آپ دونوں ہاتھوں کا استعمال بھی کر سکتے ہیں یا پھر کیمرہ کو صرف سیدھا رکھنے کے بجائے ہلکا سا ترچھا بھی کر سکتے ہیں خاص طعر پر جب آپ کو بیرونی مناظر جیسے لہریں،ڈوبتا سورج یا روشنی دکھانی ہو۔
۴۔ عمر اور شخصیت مت بھولیں
آج کل سیلفی لینا فن کم ہے اور مزہ زیادہ،مختلف شکلیں بنا کر اور بگاڑ کر تصویر کھینچنا ٹرینڈ بن گیا ہے،لوگ اپنے فیورٹ ہیرو یا ہیروئن کی طرح سیلفی بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔لیکن ایسا کرنے سے پہلے یہ ضرور سوچیں کہ آپ کے بارے میں لوگوں کا لاسٹ مپریشن کیا ہو گا۔
باڈی لینگوج اور فیشل ایکسپریشن سے ہی آپ کی شخصیت نظر آتی ہے اس لئے اگر آپ مطمعین اور پر اعتماد ہیں تو آپ کو سیلفی لینے کے لئے نئے ٹرئنڈ کو اپنانے کی خاص ضرورت نہیں۔
۵۔بہترین سیلفی کے لئے بہترین میک اپ۔
۔سیلفی لینے کے لئے آپ اپنے چہرے کی رنگت کے مطابق لینس استعمال کر سکتی ہیں یا آنکھوں کو صاف کرنے کے لئے چند قطرے آئی ڈراپ ڈال سکتی ہیں تاکہ آپ کی آنکھیں زیادہ اجلی نظر آئیں۔
۔ سیلفی لینے کے لئے میک اپ کرنا ضروری نہیں۔اگر آپ کا چہرہ تروتازہ ہے اور اسکن ایک ٹون ہے تو آپ تصویروں میں اتنی ہی دلکش دکھیں گی کہ جیسے آپ نے میک اپ کیا ہوا ہو۔
۔یاد رکھیں کہ آپ کا چہرہ صاف ہونا چاہئے (کلینزنگ اور ٹوننگ) ضرور کریں۔اچھے فیس واش سے منہ دھو کر ہلکا سا موائسچرائزر لگائیں اور اسکن کو خشک ہونے دیں۔
۔ اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو سیلفی لینے سے پہلے ہلکا سا کومپیکٹ پاؤڈر ضرور استعمال کریں کیوں کہ چکنی جلد تصویروں میں بہت بھدی معلوم ہوتی ہے۔
۔اپنی جلد کی رنگت سے ایک ٹون ہلکے رنگ کا فاؤنڈیشن استعمال کریں تاکہ فلیش لائٹ میں آپ کی جلد نہ زیادہ گوری لجے اور نہ زیادہ کالی۔فاؤنڈیشن کا رنگ ہمیشہ اپنی (جو) لائن پر لگا کر نیچرل روشنی میں چیک کریں۔
۔فاؤنڈیشن اور کنسیلر اگر جلد میں پوری طرح جذب نہیں ہوگا تو تصویروں میں آپ کی جلد پر لائنز دکھیں گی۔اس لئے زرا سی مقدار میں کنسیلر اور فاؤنڈیشن کا استعمال کریں لیکن ساتھ ہی اپنی انگلی سے اچھی طرح لگائیں تاکہ جلد نیچرل دکھائی دے۔
۔تصویروں میں آپ کی آنکھیں ہی نمایاں ہوتی ہیں اس لئے کوشش کریں کہ آپ کی آنکھیں پر کشش دکھیں۔سیلفی لینے کے لئے اسموکی میک اپ کرنا ضروری نہیں،بلکہ نیچرل ٹون میک اپ ہی زیادہ بہتر رہتا ہے۔
۔نیچرل رنگ کا آئی شیڈو کا انتخاب کریں اور ڈارک براؤں یا بلیک آئی لائنر لگائیں۔اگر آپ کی آنکھیں چھوٹی ہیں تو لائنر پتلا لگاتے ہوئے باہر کی طرف موٹا لگائیں۔اور آخر میں دو کوڈ مسکارا لگائیں۔
۔آئی بروز آپ کی آنکھوں کا فریم ہوتی ہیں اس لئے دو شیڈ ڈارک کلر سے آئی بروز کو شیپ دیں
۔سیلفی میں اگر آپ کو جوان دکھنا ہے تو برائٹ کلر کی لپ اسٹک لگائیں (پنک،اورنج اور کو رل)۔ڈارک شیڈ کی لپ اسٹک لگا کر یوں تو چہرہ اچھا لگتا ہے لیکن تصویروں میں عمر زیادہ دکھتی ہے اس لئے گلوسی اور لائٹ شیڈ لپ اسٹک استعمال کریں