لپ اسٹک کا رنگ جلد کی رنگت کے مطابق

2,767

ایک کامیاب میک اپ اور چہرے کی خوبصورتی لپ اسٹک کے بغیر ادھوری ہے چہرے کے میک اپ کا آخری مرحلہ لپ اسٹک لگانا ہوتا ہے ۔اگر پورا میک اپ کر لیا جائے اور لپ اسٹک نہ لگائی جائے تو چہرہ اور میک اپ بے جان لگتا ہے ۔

لپ اسٹک کا رنگ اگر آپ کے چہرے کے رنگ کے ساتھ مکمل میچ نہ ہو تو آپ کی ساری خوبصورتی اور رعنائی دھری کی دھری رہے جاتی ہے اس لئے ایک کامیاب لپ اسٹک کلر ہی آپ کے حسن کو رعنائی بخشتا ہے لپ اسٹک کا رنگ اور اس کو لگانے کا طریقہ جس قدر موزوں ہوگا چہرہ اُتنا ہی دلکش اور پر کشش لگتا ہے زرا سی لغزش سے اچھا خاصا میک اپ بھدا اور بھونڈا معلوم ہونے لگتا ہے

لپ اسٹک لگانے کے لئیضروری اشیاء

لپ اسٹک لگاتے وقت چار اہم اشیاء کی ضرورت ہوتی ہے
۱۔ ہونٹوں پر کسی بھی طرح کی لپ اسٹک لگاتے وقت ہونٹوں کی خشکی دور کرنے کے لئے ہلکا سا موائسچرائزر لگانا چاہئے
۲۔ ہونٹوں پر فاؤنڈیشن کی بے حد خفیف سی تہہ لگائی جاتی ہے تاکہ ہونٹوں کی رنگت متوازن ہو سکے ۔
۳۔ لپ اسٹک سے ایک شیڈ گہرے رنگ کی لپ پینسل۔
۴۔باریک بالوں والا لپ برش ،تاکہ لپ پینسل اور لپ اسٹک کو بلینڈ کیا جاسکے۔

جلد کی رنگت کو پہچاننے کا طریقہ

لپ اسٹک کے رنگ کے انتخاب سے پہلے اپنی جلد کی رنگت کو پہچاننا ضروری ہوتا ہے تاکہ اس کی مناسبت سے لپ کلر خریدا جائے
عام طور پر جلد کی چار اقسام ہوتی ہیں کالی ،سانولی ،گندمی اور گوری رنگت ۔اپنی جلد کی رنگت کو پہچاننے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنی کلائی کی نسوں کے رنگ کو پہچانیں ۔
اگر آپ کی نسوں کا رنگ نیلا یا جامنی ہے تو آپ کی رنگت گوری یا ٹھنڈی کہلائے گی ،اور اگر نسوں کا رنگ ہرا ہے تو آپ کی رنگت سانولی ،کالی ،ڈارک یا گرم کہلائے گی اور اگر آپ ہرے یا نیلے رنگ کو پہچان نہیں پا رہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی جلد کا رنگ نیوٹرل یا گندمی ہے جسے ( اولیو ) کلر بھی کہا جاتا ہے

لپ اسٹک کا انتخاب اور لگانے کا طریقہ

۱۔لپ اسٹک ہمیشہ جلد کی رنگت اور ہونٹوں کی شیپ کے مطابق لگانی چاہئے ۔اگر لباس اور جیولری سے میچنگ کر کے لپ اسٹک لگائی جائے تو چہرہ بد نما اور بھدا بھی لگ سکتا ہے ۔
۲۔ اگر لباس سادہ،نفیس اور ہلکے رنگ کا ہو تو لپ اسٹک ڈارک شیڈ کی ( سرخ، بیج اور برائیٹ ) لگانی چاہئے اور اگر کپڑے چمکیلے اور کھلتے ہوئے رنگ کے ہوں تو لپ اسٹک ہلکے شیڈ کی لگانی چاہئے اورآنکھوں کے میک اپ پر فوکس کرنا چاہئے ۔
۳۔ آپ کے ہونٹوں کا قدرتی کلر ہی لپ اسٹک کا بہترین کلر کے انتخاب کی اولین کڑی ہے ۔لپ اسٹک کا کلر ہمیشہ آپ کے ہونٹوں کے قدرتی کلر سے ایک یا دو نمبر گہرا ہونا چاہئے ۔
۴۔یہ معلوم کرنے کے لئے کہ لپ اسٹک کا کونسا شیڈ آپ کی جلد کے حساب سے موزوں ہے اس کے لئے مختلف شیڈ آزما کر دیکھیں ۔
۵۔کلائی یا ہتھیلی پر لپ اسٹک لگا کر چیک کرنے کے بجائے فنگت ٹپ پر لپ اسٹک کا شیڈ چیک کریں جو کہ ہمارے ہونٹوں کے رنگ سے قدرے ملتا جلتا ہوتا ہے ۔
۶۔ ایک وقت میں آنکھوں اور ہونٹوں پرڈارک شیڈ نہیں لگانا چاہئے ۔
۷۔ ہمیشہ اپنے نچلے ہونٹ پر لپ اسٹک کا شیڈ چیک کریں ۔
۸۔ اگر آپ کے ہونٹ پتلے اور چھوٹے ہوں تو ڈارک کلر کی لپ اسٹک آپ کے ہونٹوں کو مزیدچھوٹا کھائے گی لہذا چھوٹے اور پتلے ہونٹ والی خواتین ہلکے رنگ کے شیڈز استعمال کریں
۹۔ پل اسٹک خریدتے وقت جلد کے ایک ہی حصہ پر کئی شیڈز لگا کر چیک نہیں کرنا چاہئے ۔یا پھر دکان دار سے اسپرٹ لے کر لپ اسٹک صاف کرنی چاہئے ۔
۱۰۔ اگر آپ ہونٹوں پر لپ اسٹک لگا کر چیک کر رہی ہیں تو یاد رکھیں کہ آپ کے چہرے پر فاؤنڈیشن یا بیس نہیں لگا ہو اہو ۔ہمیشہ بغیر میک اپ کئے ہوئے ہی لپ اسٹک شیڈ ٹرائی
کرنا چاہئے
۱۱۔ لپ اسٹک لگاتے وقت پہلے لپ پینسل سے ہونٹوں کی آؤٹ لائن دیں تاکہ ہوونٹوں کی شیپ واضح ہو سکے ۔لپ پینسل سے آپ پتلے ہونٹوں کو موٹا بھی بنا سکتی ہیں ۔ عام طور پر خواتین ڈارک شیڈز کی لپ پینسل استعمال کرتی ہیں اسے بلینڈ نہیں کرتیں جوکہ غلط طریقہ ہے اس لئے لپ اسٹک برش کی مدد سے لپ اسٹک ہونٹوں کے وسط سے لگاتے ہوئے آؤٹ لائن تک لائیں اس دوران ہونٹوں کو بالکل ڈھیلا چھوڑیں ۔
۱۲۔ اگر آپ کے ہونٹوں کے گرد لائنز ( شکنیں ) ہیں تو گوری خواتین ڈارک رنگ کی لپ اسٹک ( کوفی براؤن ،ڈارک ریڈ ) استعمال کرتے ہوئے احتیاط کریں ۔کیوں کہ ڈارک رنگ کی لپ اسٹک منہ کے گرد پھیل کر بہت بدنما دکھائی دیتی ہے ۔
۱۳۔ آپ کی رنگت کتنی ہی صاف کیوں نہ ہو سرخ لپ اسٹک لگانے سے پہلے اس کے کئی شیڈز لگا کر چیک کریں بعض دفعہ سرخ رنگ چہرے کی رنگت کو دبا دیتا ہے اگر آپ کی رنگت گلابی مائل گوری ہے تو ( چیری ریڈ ) کا انتخاب کریں اور اگر ا آپ کا ولیو کلر ہے تو سرخ رنگ ( فائر ریڈ استعمال کریں
۱۴۔ گل اناری ،۔براؤن ،میرون رنگ کی لپ اسٹک ہر رنگ کی عورتوں کو سوٹ کرتا ہے
۱۵۔ ڈارک رنگت والی خواتین کو ڈیپ اور ڈارک کلر ( چاکلیٹی براؤن ،ڈیپ پلم اور ڈارک ریڈ لپ اسٹک سوٹ کرتی ہے
۱۶۔ ڈارک رنگت والی خواتین کو ( لائٹ )پنک اور بیج کلر استعمال نہیں کرنے چاہئیں
۱۷۔ گوری خواتین پلم اور پنک کے تمام شیڈز آسانی سے استعمال کر سکتی ہیں
۱۸۔ دفتر جاتے وقت پرپل اور دارک ریڈ استعمال نہیں کرنا چاہئے کیوں کہ سورج کی روشنی میں یہ رنگ آپ کوبھدا اور عمر سے بڑا دکھاتے ہیں ۔
۱۹۔ سانولی اور ڈارک براون رنگت والی خواتین کو روز ،پیری اور پنک کے ڈارک شیڈز استعمال کرنا چاہئے ۔ کوپر بیبی پنک ،گولڈن اور شمرز کا استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔
۲۰۔ چکنی جلد اور سانولی رنگت والی کی لڑکیوں کو گلوز کے بجائے میٹ لپ اسٹک کا استعمال کرنا چاہئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...