گھر پر سن بلاک تیار کرنے کے طریقے

2,333

زیادہ تر سن اسکرینز میں زہریلے مادے یا نقصان دہ کیمیکلزموجود ہوتے ہیں جن سے جلد کے کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔ یہاں تک کہ قدرتی اجزا سے بنائے گئے سن اسکرین جو مارکیٹ میں دستیاب ہیں ان میں بھی زہریلے مادے موجود ہوتے ہیں ۔ انسانی جسم کو دھوپ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن سورج کی الٹرا وائلٹ شعاﺅں سے خود کو بچانے کے لیے سن بلاک کا استعمال بھی لازمی ہے ۔ لہذا بازار میں ملنے والے سن بلاک سے اچھا ہے اسے گھر میں تیار کیا جائے ۔

ترکیب نمبر 1

سبز چائے کے پتے 1کپ
گُلِ بابونہ 1/2کپ
موم 1چھوٹا چمچ
تل،بادام یا ناریل کا تیل 1چھوٹا چمچ
ایلوویرا جیل 1/2چھوٹا چمچ
زنک آکسائیڈ 1چھوٹا چمچ
وٹامن ای آئل 1/2چھوٹا چمچ
لیمبو کا عرق 1/2 چمچ

٭درمیانی آنچ پر موم پگھلا ئیں ۔ اس میں زنک آکسائیڈ ، تل، بادام یا ناریل کا تیل ملا کر بلینڈ کر لیں ۔ اب چولہے سے اتار لیں ۔
٭ایک چھوٹے ساس پین میں سبز چائے کے پتے، گُل بابونہ ، ایلوویرا جیل اور تھوڑا گرم پانی ڈالیں۔ تھوڑی دیر بعد مکسچر میں سے پانی نکال لیں ۔
٭اس پانی کو تیل کے مکسچر میں شامل کریں اور تھوڑا پھینٹیں۔مکسچرکریم کی شکل اختیار کرنے لگے گا۔ لیجئے آپ کا سن بلاک تیار ہے ۔

ترکیب نمبر 2

مکھن 2اونز
ناریل کا تیل 2 اونز
زنک آکسائیڈ 1اونز
لیونڈرآ ئل 8 قطرے

مکھن اور ناریل کے تیل کو ساتھ پگھلائیں ۔پھر اس میں زنک آکسائیڈ اور لیونڈر آئل ملا لیں ۔
اسے ایک ڈبے میں ڈال کر ٹھنڈا ہونے دیں ۔ باہر نکلنے سے پہلے سن اسکرین کی طرح چہرے پر لگا لیں ۔

سورج کی شعاﺅں سے جلد پر اکثر کالے دھبے پڑ جاتے ہیں۔ اسگر ایسا ہو تو دھبوں پر لازما کریم لگائیں اور ساتھ ہی گھر میں تیار کیئے گئے سن بلاک کا استعمال بھی جاری رکھیں۔ آپ کی جلد سورج کی تیز شعاﺅں کا سامنا کرنے کے لیئے تیار ہے !

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...