مردوں کے بالوں کے لئے خصوصی تیل

6,789

یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ مردوں کو بال جھڑنے اور گنج پن کی شکایت عورتوں سے زیادہ ہوتی ہے ۔ کئی طرح کے تیل ایسے ہیں جو مردوں کے بال چھڑنے کے مسائل کو کنٹرہل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں ۔

مردوں کے لئے خاص تیل

مردوں کو گنج پن سے بچانے کے چند ٹوٹکے مندرجہ ذیل ہیں :

کیسٹر آئل

یہ تیل بالوں کو گھناکرتا ہے ۔ اس سے نہ صرف بال جھڑنا رکتے ہیں بلکہ بال جھڑنے کی رفتار بھی کم ہو جاتی ہے ۔

کلونجی کا تیل

ویسے تو کلونجی کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں جن میں سے ایک بالوں کی نشونما ہے ۔ اسے پیا بھی جا سکتا ہے اور لگا یا بھی ۔

روز میری آئل

اکثر شیمپو اور ہیئر گروتھ ٹریٹمنٹ میں روز میری موجود ہوتا ہے ۔ اس تیل کی بو بہت تیز ہوتی ہے اس لئے کوشش کریں کہ اسے کم مقدار میں استعمال کریں ۔

لیونڈر آئل

اس کی خوشبو بہت اچھی ہوتی ہے ۔ اس سے سر کی جلد اور بالوں کی نشونما میں اضافہ ہوگا ۔

بالوں کے لئے خاص ترکیب

اجزا

1/4کپ کیسٹر آئل
1چائے کی چمچی کلونجی کا تیل
1/2چائے کی چمچی روز میری آئل
15 قطرے لیونڈر اسینشل آئل

ترکیب

ایک گہرے رنگ کی بوتل میں تمام اجزا شامل کر لیں ۔بالوں کو ہلکا گیلا کریں اور 10 سے 15 قطرے ڈال کر مساج کریں ۔ ایک گھنٹہ یا رات بھر لگا رہنے دیں پھر بال دھو لیں ۔ ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...