جلد کو بلیچ کرنے کے قدرتی اور محفوظ طریقے

88,705

عام طور پر خواتین اپنی جلد کی رنگت کو دل کش اور گورا بنانے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیتی ہیں جو کہ کسی ایڈونچر سے کم نہیں ہوتا ۔ویسے تو گورا رنگ حاصل کرنا ایشیائی خواتین کا پہلا جنون ہے لیکن کچھ خواتین صاف رنگت ہونے کے باوجود بھی مزید گوری رنگت حاصل کرنے کے لئے بلیچ کرتی ہیں ۔بلیچ دراصل ہماری جلد کے مردہ خلیوں کو ہٹانے کے بجائے چہرے کے رونوے کو رنگتی ہے جس سے ہمارے چہرے کی سیاہی کم ہوتی ہے ،ا چہرہ ایک ٹون میں آجاتا ہے اور چہرے کے داغ دھبے چھپ سکتے ہیں اور ہمیں ہمارا رنگ گورا لگنے لگتا ہے ۔

اگر موسم کی تبدیلی ،دھوپ کی کرنوں کی وجہ سے چہرہ بد نما لگنے لگے تو بلیچ کرنے سے ہمیں واضح فرق محسوس ہو سکتا ہے لیکن اگر پیدائشی طور پر آپ کی جلد ڈارک ٹون ہو تو مسلس بلیچ کرنے سے اسکن کی بیماریاں تو ہو سکتی ہیں رنگ گورا قطعی نہیں ہو گا ۔

آج کل بازار میں رنگ گورا کرنے والی کریمیں ،لیپ ، صابن ،فیس واش اور پلز با آسانی مل جاتی ہیں لیکن آن کے ساتھ سائڈ ایفیکٹس بھی بے شمار ہیں ۔
ہمیشہ یاد رکھیں کہ اگر آپ اپنی جلد کو ایکسفولیٹ ،موائسچرائز اور کلین کر رہے ہیں تو آپ کی جلد چاہے جس رنگ کی بھی ہو نکھری اور اُجلی نظر آئے گی

ایکسفولئیشن :چینی اور شہد ملا کر اس کو چہرے پر اسکر ب کی طرح ملیں ۔یہ بہترین ایکسفولئیٹر ہے جو چہرے پر چمک لاتا ہے

موائسچرائزنگ : ایکسفولئیٹ کرنے کے بعد چہرے کو موائسچرائز کیا جاتا ہے ۔بادام ،زیتون یا ناریل کا تیل ،گلیسرین یا کولڈ کریم لگانے سے اسکن ملائم رہتی ہے

کلینزنگ : پورے دن کا میل ،چکنا ئی اورکھلے مساموں کو صاف کرنیکے لئے ڈرائی ملک پاؤڈر ،اُبٹن ،صندل پاؤڈر لگا کر کلینزنگ کریں

اگر یہ تینوں اسٹیپس ہفتہ میں دو بار کرتی ہیں تو بتدریج آپ کی رنگت نکھرنا شروع ہو جائے گی ۔

کچن گھر کا ایک ایسا حصہ ہے جو کہ کسی ڈسپینسری سے کم نہیں ہوتا ۔کچن سے ہر بیماری کے علاج کے لئے کوئی نہ کوئی نسخہ با آسانی مل جاتا ہے ۔اگر ہم گھر میں ہی محفوظطریقے سے بلیچ کرنا چاہیں تو با آسانی کر سکتے ہیں جس سے نہ صرف اچھے نتائج حاصل ہوں گے بلکہ سائڈ ایفیکٹس کا بھی خطرہ نہیں رہے گا ۔

قدرتی ، آسان اور گھریلو طریقے

۱۔ٹماٹر

۔ٹماٹر ایک ایسا پھل ہے جو قدرتی بلیچنگ ایجنٹ کا کام کرتا ہے ۔اس کے گودے میں وٹامن سی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو نہ صرف جلد کو توانائی دیتا ہے بلکہ مردہ خلیوں کو ہٹا کر جلد کو وائٹ ٹون بھی دیتا ہے

استعمال

ایک ٹماٹر کا رس ،آدھے لیموں کا رس اور ایک چمچ شہد ملا کر ۲۰ منٹ تک چہرے پر لگائیں اور ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ۔اس نسخہ سے جلد کی رنگت صاف ہو گی اور نکھار آئے گا ۔

۲۔سہاگہ ( بوریکس )

سہاگہ کا استعال جلد کو بلیچ کرنے کا آسان طریقہ ہے اس کے استعمال سے جلد قدرتی طور پر بلیچ ہوتی ہے ۔یہ جلد کی چکناہٹ کو بھی کنٹرول کرتا ہے اس کا استعمال اُن خواتین کے لئے موزوں ہے جن کی جلد پر داغ دھبے ہوں

استعمال

دو چمچ لیموں کے عرق میں ایک ایک چمچ بوریکس اور چینی ملا لیں ۔اور اس محلول کو تین دن کے لئے کسی جار میں محفوظ کر لیں ۔تین دن کے بعد اس پیسٹ کو ۲۰ سے ۲۵ منٹ کے لئے چہرہ اور گردن پر لگا کر چھوڑ دیں ۔ اس عمل سے چہرے کا سیاہی رنگ کم ہوتا ہے

۳۔ وٹامن سی

وٹامن سی جلد میں تیل کی کمی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی رنگت کو ہلکا کرنے میں بھی معاون ہے ،وٹامن سی حاصل کرنے کا سب سے آسان ذریعہ لیموں ہے ۔لیموں کا رس اور اس کا چھلکا رنگ کاٹ کے طور پر استعمال ہوتا ہے ۔لیموں کا رس یا تیل داغ دھبوں اور جلنے کے نشانات کو مٹاتا ہے ۔

استعمال

ایک بوتل میں آدھا کپ لیموں کا رس یا سنگترے کا رس ،آدھا چمچ زیتون کا تیل یا گلیسرین ،آدھا کپ عرق گلاب اور دو چمچ شہد ملا کر رکھ لیں ۔روزانہ رات کو سوتے وقت چہرے اور گردن پر لگا کر چھوڑ دیں اور صبح اُٹھ کر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ۔کچھ دنوں میں جلد کی رنگت صاف ہونا شروع ہو جائے گی
انناس کو جوس اور کو کونٹ ملک ہم وزن لے کر چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر بعد چہرہ دھو لیں ۔

۴۔ دہی

لیکٹک ایسڈ قدرتی طور پر جلد کو توانائی فراہم کرتا ہے جو کہ جسم کے مردہ خلیوں کو ہٹا تا ہے ۔لیکٹک ایسڈ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے دہی کا استعمال نہایت مفید ہے

استعمال

آدھے کپ دہی میں لیموں کا رس ،آدھا کپ دلیہ ملا کر ماسک بنا لیں اور ۱۰ سے ۱۵ منٹ تل چہرے پر لگا رہنے دیں ،ماہرین کے مطابق دہی کا استعمال چہرے کے رنگ کو ہلکا کرتا ہے اور ایک ٹون دیتا ہے

۵۔ دودھ اور کیلشیم

کیلشیم کی کمی بھی بعض اوقات چہرے پر سے خوبصورتی چھین لیتی ہے ،جسم کے اُوپری جلد پر بھی کیلشیم کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جس کی کمی جلد کو سیاہ کرنے میں اہم کردار نبھاتی ہے ۔دودھ پینے کے ساتھ چہرے کی کلینسنگ کے لئے بھی دودھ کا استعمال جلد کی رنگت میں واضح فرق لاتا ہے

استعمال

ٹھنڈے دودھ میں روئی بھگو کر چہرے پر مساج کرنے سے بھی چہرے کی سیاہی ،داغ دھبے دور ہوتے ہیں اس کے علاوہ ایک چمچ جو کے آٹے کو آدھا کپ دودھ میں ملا کر لیپ بنا کر چہرے پر لگائیں اور اُبٹن کی طرح مل کر اُتار لیں
۱۔ پپیتہ کو پیس کر لگانے سے بھی اسکن بلیچ ہوتی ہے ۔
۲۔ گھر میں مختلف کریموں کو ملا کر بلیچنگ کریم بنا کر لگانے سے اسکن کینسر ہو سکتا ہے ۔
۳۔ لیموں کا رس کبھی زخم یا دانوں پر نہیں لگانا چاہئے
۴۔ وٹامن سی والے پھلوں کا ماسک چہرے پر لگا کر دھوپ میں نہیں جانا چاہئے
۵۔ چاول کا آٹا ، جو کا آٹا اور بیسن کا لیپ لگا کر اُبٹن کی طرح لگا نے سے بھی چہرہ کا رنگ صاف ہوتا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...