Facebook Pixel

بالوں کو سفیدی سے بچانے کے طریقے

36,030

بڑھتی عمر میں بالوں کا سفید ہونا تو عام سی بات ہے لیکن وقت سے پہلے بالوں کی سفیدی پریشانی کا باعث بنتی ہے ۔ عمر سے پہلے بالوں کی سفیدی کی وجوہات میں دیگر عوامل جیسے موروثی اثرات، غذا،ادویات کے منفی اثرات اور دیگر جسمانی کیفیات اہم کردار ادا کرتے ہیں۔بالوں کی رطوبت اور چمک بحال کرنا ہی وہ کلید ہے جو آپکے بالوں کو سفیدی سے بچاسکتی ہے۔

جن افراد کے بال کافی حد تک سفید ہوچکے ہیں وہ بالوں کو قدرتی طور پر سیاہ کرنے کے لئے تیل کے ساتھ ساتھ ذیل میں بیان طریقوں پربھی عمل کرکے اس مسئلہ سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

بالوں کوقدرتی طورپر سیاہ کرنے کے لئے

۱۔چھوٹی الائچی ،پودینہ کے چند پتے اور لیونڈر ایک کپ پانی میں پکاکر صبح وشام پی لیں بال قدرتی طورپر کالے ہونے لگیں گے۔

۲۔کافی اور کلونجی کو باریک پیس کر بالوں میں لگائیں ۔اس سے بال قدرتی طور پر ڈائی ہونگے۔

۳۔دو آلو کا رس،کلونجی آدھا چائے کا چمچ،بھانگڑہ سیاہ تھوڑاسا،راتن جو ایک کھانے کاچمچ لے کر ان تمام اجزاء کو پکالیں۔ٹھنڈا ہونے پر بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور دو گھنٹے بعد دھولیں۔

بالوں کو سفیدی سے بچانے کے لئے تیل

۱۔لوکی کا تیل،کلونجی کاتیل،بادام کاتیل سو سو گرام اور سرسوں کاتیل چار سو گرام لے کر ملاکر صبح کی دھوپ میں دو گھنٹے تک تین دن مسلسل دھوپ میں رکھیں۔اسکے بعد اس تیل کے استعما ل سے بال سفید ہونا رک جائیں گے۔

۲۔کالے تل کاتیل ایک کپ،چقندر کارس دو کھانے کے چمچ،ایک کیلے کاچھلکا،ایک آلو کاچھلکا اور کڑی پتے چند عدد لے کر ان سب کو ملاکر اتناپکائیں کہ تمام اجزاء جل جائیں۔چھان کر بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔ہر دوسرے دن اسکیلپ میں رات میں لگائیں ۔اسکے استعمال سے آہستہ آہستہ کالے ہونے لگیں گے۔

۳۔سرسوں کے تیل میں بھانگڑہ سیاہ اور کڑی پتے ڈال کر پکالیں ۔اس تیل کے استعمال سے بال کالے ہونگے ۔بھانگڑہ سیاہ ایک ایسی بوٹی ہے جو بالوں کو قدرتی طور پر کالا کرتی ہے۔
؂
بالوں کو موئسچرائز کرنے والے ماسک اور ڈیپ کنڈیشنرز خاص طور پراس وقت ضرور استعمال کریں جب آپ اپنے بالوں کو محفوظ کرنے کے لئے کلر کرتی ہیں۔اس سے بالوں کی چمک اور نرمی میں اضافہ ہوتاہے۔جو مرد حضرات اپنے بالو ں کوسفید ہی رکھنا چاہتے ہیں وہ ایسے شیمپو اور کنڈیشنر کا انتخاب کریں جو سفید بالوں کو زرد ہونے سے بچائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...