Facebook Pixel

دس ٹوٹکے آزمائیں ہاتھ اور پاؤں پھٹنے سے بچائیں

2,426

اکتوبر کے مہینے سے خشک ہوائیں چلنا شروع ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے جلد بھی خشک ہونے لگتی ہے اور موسم کی شدت کے ساتھ ہاتھ پیر بھی پھٹنے لگتے ہیں جس سے ہاتھ پیروں کی خوبصورتی ختم ہوجاتی ہے گھریلو طریقے اپنا کر ہاتھوں اور پیروں کو پھٹنے سے بچایا جاسکتا ہے۔

۱۔باہر جاتے وقت دستانے اور موزے پہنیں:

ٹھنڈی اور خشک ہوائیں ہاتھ اور پیروں کو خشک کردیتی ہیں انہیں خشکی سے بچانے کے لیے باہر نکلتے وقت دستانے اور موزے پہنیں ۔ دستانے اور موزوں کے کئی جوڑے پاس رکھیں تاکہ کسی بھی وقت آپ کو مل سکیں۔

۲۔گھر کے کام میں ربڑ کے دستانے استعمال کریں:

گھر کا کام کرتے وقت ربڑ کے دستانے نہ صرف سردی میں بلکہ ہر موسم میں استعمال کریں۔ برتن دھوتے وقت اور کیمیکلز سے گھر کی صفائی کرتے وقت دستانے ضرور پہنیں۔ تیز گرم پانی اور کیمیکلز جلد کی قدرتی چکنائی کو ختم کر کے ہاتھوں کو خشک کردیتے ہیں۔

۳۔ موائسچرائزر کا استعمال:

دن میں کئی مرتبہ موائسچرائزنگ کریم استعمال کریں ۔اس سے ہاتھوں اور پیروں کو نرم و ملائم رکھنے میں مدد ملے گی۔

۴۔ رات کے وقت ڈیپ موائسچرائزنگ کریم استعمال کریں:

رات کو سونے سے پہلے ڈیپ موائسچرائزنگ کریم یا پیٹرولیم جیلی استعمال کریں۔اور سوتی دستانے اور موزے پہنیں تاکہ ساری رات ہاتھوں اور پیروں کی نمی برقرار رہے۔

۵۔ جلد کو رگڑ کر صاف کریں:

ہماری جلد کی اوپری سطح ہر ماہ بدلتی رہتی ہے لیکن بعض اوقات خشک اور مردہ کھال نہیں نکلتی۔ اس جلد کو نکالنے کے لیے پیروں کو جھاویں سے صاف کریں۔ لیکن یہ عمل روزانہ کرنے کے بجائے ہفتے میں دو تین مرتبہ کریں۔

۶۔نہانے سے پہلے تیل لگائیں:

اپنی جلد کو تیز صابن اور گرم پانی سے محفوظ رکھنے کے لیے ہاتھ اور پیروں پر تیل لگائیں۔اور نہانے کے بعد گیلی جلد پر ہی موائسچرائزر لگائیں تاکہ جلد کی نمی برقرار رہے۔

۷۔ ہلکے یا موائسچرائزنگ صابن استعمال کریں:

جلد کو خشکی سے بچانے کے لیے ہلکے اور موائسچرائزنگ صابن استعمال کریں۔ گلیسرین اور کریمی صابن جلد کو خشک نہیں ہونے دیتے۔

۸۔ تیز گرم پانی استعمال کرنے سے گریز کریں:

تیز گرم پانی استعمال کرنے سے جلد کی چکنائی ختم ہوجاتی ہے ہلکا گرم پانی استعمال کریں ۔

۹۔ ہاتھوں پر سن اسکرین لگانا نہ بھولیں:

اکثر لوگ باہر نکلتے وقت سن اسکرین کا با قاعدہ استعمال کرتے ہیں لیکن ہاتھوں کو نظر انداز کردیتے ہیں ۔ چہرے کے ساتھ ہاتھوں پر بھی اچھی ایس ۔پی۔ ایف والا لوشن لگائیں تاکہ حفاظت کے ساتھ نمی بھی برقرار رہے۔

۱۰۔ موائسچرائزرز واش بیسن کے قریب رکھیں:

ہر صبح آپ موائسچرئزر کا استعمال کرتے ہیں لیکن جب بھرتن دھوتے ہیں یا صرف ہاتھ ہی دھوتے ہیں تو موائسچرائزر کا اثر ختم ہوجاتا ہے ۔ موائسچرائزر کی بوتل واش بیسن کے پاس ہی رکھیں تاکہ جتنی مرتبہ ہاتھ دھوئیں موائسچرائزر بھی لگائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...