شہد کے مذیدار صحت مند فائدے

1,668

بلاشبہ شہد ایک ان قدرتی مصنوعات میں سے ایک ہے جو ہماری صحت کی ضمانت دیتا ہے۔ کچھ لوگ شہد کو دودھ یا شائے میں ملاکر بھی استعمال کرتے ہیں۔ بعض لوگ اس کی ایک ایک بوند کو بھی ترجیح دیتے ہیں اور صبح ناشتہ میں بھی اسے استعمال کرتے ہیں۔ جب کہ کچھ لوگ اسے ڈبل روٹی یا پراٹھے میں بھی لگاکر کھانا پسند کرتے ہیں۔ کچھ لوگ اسے گھریلو قدرتی علاج کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں جیسے گلے کی دکھن وغیرہ ۔ شہد کی افادیت صرف ہمارے جسم کے اندرونی نظام کی مضبوطی تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ اسے لوگ چہرے کی خوبصورتی کی کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ مارکیٹ میں شہد کی مختلف اقسام دستیاب ہیں۔ کچھ شہد چکھنے میں میٹھے معلوم ہوتا ہے اور کچھ شہد غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے لیکن کچھ شہد کا ذائقہ تھوڑا سا کڑوا بھی ہوتا ہے۔ آپ اپنی پسند کے مطابق شہد حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ واقعی اس کی افادیت کو چھوڑ نہیں سکتے۔ ماہرین ہمیشہ اس کو کسی چیز میں ملائے بغیر کھانے پر زور دیتے ہیں۔

شہد صحت مند جلد اور بالوں کیلئے بہترین

صدیوں سے شہد کو جرثوموں پیداواری کی خصوصیات اور جلد کی خوبصورتی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں داغ اور دھبے وغیرہ مٹانے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ جلد کی مختلف کنڈیشن پر مختلف طریقے سے اثر انداز ہوتا ہے جیسا کہ ایگزیما، جلد کا روکھا پند اور جلد کی دیگر بیماری وغیرہ۔ اس کے جادوئی کمالات سے چہرے کی صفائی، لوشن اور فیس ماسک بھی بنایا جاتا ہے۔ گرم پانی میں پتلا شہد سر کی خشکی اور گرتے ہوئے بال کو روکنے کیلئے علاج کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

فوری طور پر توانائی کو فروغ دینے کیلئے

شہد میں شامل قدرتی شکر توانائی بحال کرنے کیلئے کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین اکثر مشورہ دیتے ہیں کہ شہد کو ایک صاف ستھرے برتن میں رکھ کر کھائیں ورزش سے پہلے اور بعد میں کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ یہ مذیدار چیز علاج کیلئے اور کھانے کی ہکی پھلکی چیز کے طور پر بہت فائدے مند ہے۔

مدافعاتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے

ایک چائے کا چمچ کے برابر شہد فلو، عام سردی اور گلے میں خراش کو ہمارے جسم کے اندر داخل ہونے سے حیرت انگیز طور پر روک سکتا ہے۔ اس کی بھرپورغذائیت کی وجہ سے وٹامن سی ، معدنیات اور انزائم کی ایک مضبوط ڈھال وجود میں آتی ہے جو بکٹیریا اور دیگر بیماری کا سبب بنتے ہیں۔ ماہرین اکثر مشورہ دیتے ہیں کہ گرم پانی میں شہد ڈالیں اور ساتھ میں لیمو کا رس بھی اس میں ملائیں اور اسے اپنی روز مرہ کی عادت میں شامل کرلیں۔ آپ کے جسم کیلئے شہد کے ساتھ ڈیٹوس مدد کریگا۔ اور ٹوکسن کی صفائی پر اثر انداز ہوگا۔ یعنی آپ کے جسم کے ذہریلے مادوں کو جسم سے باہر نکال دیگا۔

بدہضمی

شہد آپ کے نظام ہاضمہ پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے اور کھانا ہضم کرنے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔ گیس میں اضافے کی حاجت اور پیٹ کی تیزابیت کو بے اثربناتا ہے۔ پیٹ بھر کر کھانا کھانے کے بعد جسم کو آرادم دہ محسوس کرنے کیلئے۔ گرم پانی، لیموں اور شہد کا ایک شربت تیار کریں۔ یہ آپ کے نظام ہاضمہ کو بے حد آرام پہنچائیگا۔ شہد کی اینتی سیپٹک خصوصیات شہد کی افادیت کا اندازہ لگانے کیلئے مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔

مختصر

اس مضمون میں فوائد کی کنجی کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس میں یاد کرنے اور لکھنے کی باتیں ہیں کہ شہد کیلشیئم( جس سے دانت اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں) اور وٹامن سی (یہ نظام انہظام کیلئے فائدے مند ہے ) کی بھرپور طاقت رکھتا ہے۔ یہ مرکباب مضبوط اور کام کاج کے دوران جسم کی زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے میں ایک بااثر کردار ادا کرتا ہے۔ ان سب صحت مندانہ زندگی کیلئے شہد کی وافر مقدار چاہیئے ہوتی ہے لیکن ہمیشہ اعتدال میں رہ کر اس کو استعمال کریں۔ کسی بھی چیز کی زیارتی صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ یہ فارمولا اچھی صحت کی چابی ہے ہماری دعاء ہے کہ آپ ہمیشہ مضبوط اور صحت مند رہیں یاد رکھیں کہ کسی بھی چیز کے استعمال کیلئے اعتدال پسندی کا مظاہرہ کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...