سبزیوں اور پھل سے چہرے کے داغ دھبے مٹائیں

2,659

جلد کی صحت یابی اور اس کے مسامات کا کھلا رہنا اور یہ بات روزانہ غسل کرنے ،تازہ ہوا میں سانس لینے اور جسمانی ورزش کرنے سے میسر ہوسکتی ہے۔ جہاں چہرے کی جلد کے لیے جسمانی تن درستی کی ضرورت ہے وہیں چہرے کی ظاہری آب و تاب قائم رکھنے کے لیے صفائی بھی انتہائی اہم ہے۔ اکثر چہروں پر خوراک کی کمی کے باعث داغ دھبے نمودار ہوجاتے ہیں یا موسموں کے تغیرات سے انسانی جلد متاثرہوتی ہے۔

خواتین کے لیے ضروری ہے کہ اس سے بچنے کے لیے دھوپ میں کم سے کم نکلیں۔ چہرے پر نقاب ضرور ڈالیں اور زنانہ چھتری استعمال کریں۔خواتین کے چہرے کی جلد بہت حساس ہوتی ہے ایک بار دھبے پڑجائیں تو بہت مشکل سے جاتے ہیں۔ اس کے لیے مختلف نسخے پیش ہیں جن پر عمل کرکے وہ ہمیشہ حسین وپُرکشش رہ سکتی ہیں۔

* لیموں، نارنگی اور شہد کو ملا کر صبح و شام لگانے سے جھائیاں ختم ہو جاتی ہیں۔
* سنگترے کے چھلکے اتار کر سکھالیں۔ پھر انھیں باریک پیس کر اُبٹن کی طرح استعمال کریں۔ داغ دھبے دور ہو جائیں گے۔
* لیموں کے چھلکے پیس کر دودھ میں ملا کر رات کو لگانے سے داغ دھبے ختم جاتے ہیں۔
* ہلدی پتھر پر پانی کے ساتھ رگڑ کر دو تین بار داغوں پر لگانے سے داغ جلد غائب ہوجاتے ہیں۔
* جھائیوں کا خاتمے کیلئے ایک بہترین گھریلو نسخہ،بادام اور خشخاش کو ہم وزن لے کر ذرا سے پانی میں اتنی دیر بھگو رکھیں کہ وہ آسانی سے پیسا جا سکے۔
رات کو اس کا لیپ پورے چہرے پر لگائیں، صبح منہ دھو ڈالیں۔ چہرے پر موجود جھائیاں اور داغ دھبوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔
* ایک گلاس پانی میں لیموں کا رس ، نمک اور کالی مر چ پاؤڈر ڈال کر دن میں کم سے کم تین چار بار پئیں۔
* وٹامن سی کے برابر استعمال کرنے سے بھی جھائیوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ وٹامن سی حاصل کرنے کے لئے نیبو ، سترا ، موسمی ، ہری مرچ اور آنولہ کا کثرت سے استعمال کرنا چاہئے کیونکہ ان میں وٹامن سی کافی مقدار میں ہوتا ہے۔
* رات میں تھوڑے بادام کے دانے دودھ میں بھگو دیں۔ صبح چھلکا اتار کر انھیں باریک پیس لیں۔ اس پاؤڈر میں ایک چمچہ سنترے کا رس ڈال کر پیسٹ تیار کر لیں اور اسے چہرے پر لگائیں۔ بیس پچیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔ کچھ دنوں تک ایسا کرنے پرجھائیوں سے نجات مل سکتی ہے۔
* سنترے کے سوکھے چھلکے کے پاؤڈر میں عرق گلاب ملا کر چہرے پر لگائیں اور سوکھنے کے بعد دھو دیں۔
* ٹماٹر ، کھیرے اور ککڑی اور گاجر کا رس برابر مقدار میں ملا کر جلد پر لگائیں اور دس بارہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔ دن میں دو بار ایسا کریں۔
* لیموں یا سنترے کے چھلکے کو باریک کاٹ کر پانی میں بھگو دیں۔ چوبیس گھنٹے بعد اس پانی سے چہرہ دھو لیں۔ برابر ایسا کرتے رہنے سے جھائیوں کے ساتھ ساتھ دوسرے داغ دھبوں سے بھی نجات مل جاتی ہے۔
* پودینہ، تلسی یا میتھی کے پتوں کو پیس کر اس کا رس رات کو چہرے پر لگانے اور صبح چہرہ دھونے سے کچھ دنوں میں جھائیاں چلی جاتی ہیں۔
* کھیرے اور ککڑی کو چھیل کر کدوکش کریں اور اس کا رس نچوڑ کر چہرے پر لگائیں۔ آدھے گھنٹے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...