آپ کی نہاری کس طرح اچھی ہوسکتی ہے ؟

1,946

نہاری ایک پاکستانی مذیدار ڈش ہے جو ہلکے پکائے ہوئے گوشت یا چکن سے آراستہ ہے۔ اس میں بے شمار مصالے اس کا بہترین رنگ اور ذائقے دیتے ہیں یہ بعض اوقات مغز نہاری کے طور پر بھی پیش کی جاتی ہے۔ لفظ نہار طلوع آفتاب کے بعد صبح عربی لفظ ہے جس کا مطلب ناہر سے شروع ہوا یا نہار منہ۔ بہت سے ذارئع کے مطابق نہاری مغلیہ دور حکومت کے آخری دور میں اٹھارویں صدی کے آخر میں شروع ہوئی۔ مسلم نواب نماز فجر کے بعد نہاری کھاتے اور پھر ظہر کے نماز سے جانے سے پہلے سوجاتے تھے۔ بعد میں نہاری باقاعدہ ناشتے کے طور پر مزدور طبقے میں منتقل ہوکر مشہور ہوگئی۔ بھارت سے آزادی کے بعد بہت سے باورچی بھی پاکستان کے شہر کراچی اور دیگر شہروں میں قائم شدہ ریسٹورینٹ میں منتقل ہوگئے جنھوں نے نہاری کو ایک ڈش کے طور پر پیش کیا۔ جلد ہی یہ ایک کامیاب ڈش بن گئی اور اب کراچی اور دیگر شہروں میں، قومی آمدو رفت میں اسے ایک خاص مقام حاصل ہے۔

اجزاء

ہم نہاری بنانے کی ترکیب بھی بتائنگے لیکن اس سے پہلے اس کے اجزاء کے بارے میں کچھ بات کرلیتے ہیں۔
نہاری کا اہم جز گوشت ہے۔ آپ اس کے بجائے چکن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ گائے کا گوشت مکمل پروٹین اور معدنیات جیسے زنک ، سلینئم، فاسفورس، آئرن اور وٹامن بی کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ سرخ گوشت لحمین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ لحمین ایک نائٹروجن ایسڈ ہے جو کہ دودھ پلانے والے جانور میں ہوتی ہے۔ یہ بنیادی طور پر تمام جسم میں تمام خلیات کو توانائی فراہم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ تحویل کی خلیات کے اندر کیمیائی توانائی بڑھانے کے کام انجام دیتی ہے۔ جو میٹابولزم کے خلیوں میں کیمکل انرجی کا ذریعہ ہے۔ جبکہ گوشت پروٹین اور دیگر وٹامن اور معدنیات سے مالامال ہے۔ آپ کو ایک مشورہ دیا جاتا ہے کہ انفرادی طور پر سرخ گوشت کی جس میں خراب چربی کی اعلٰی سطح ہے یہ دل کے امراض کا باعث بن سکتی ہے۔
اس کے علاوہ گوشت میں لحمین کی زیادہ مقدار جگر اور گردے میں نقصان کے سبب بن سکتی ہے۔ چکن بہترین چیز ہے ان لوگوں کیلئے جن کا وزن زیادہ ہو یا جن کے ساتھ دل کا مسئلہ ہو یہ بھی 2 یا 3 بار استعمال کریں زیادہ نہیں۔ سوئچریٹڈ فیٹ اور انسوئچریٹڈ کے درمیان فرق یہ ہے کہ سوئچریٹڈ ایل ڈی ایل اور برے اور بد ترین کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور انسوئچریٹڈایچ ڈی ایل اور اچھے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے ۔ سوئچریٹڈ کی کثرت اچھی نہیں ہے کیونکہ ان کی وجہ شریانوں میں خون جم جانے کا باعث اور دل کی بیماری کا سبب بنتی ہے۔ انسوئچریٹڈ چربی کو کھانے کیلئے اچھا سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ اپنے کولیسٹرول کو وزن نہ بڑھ جانے کی غرض سے چیک کرتے رہتے ہیں تو اس کو اینٹی آکسائیڈینٹ کی اعلٰی مقدار کیلئے اچھا سمجھا جاتا ہے۔
دوسرے اجزاء بھی استعمال ہوتے ہیں جیسے لال مرچ ، ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤدر، ادرک کا پیسٹ، لہسن کا پیسٹ ، ہرا دھنیا http://www.htv.com.pk/life/awesome-benefits-of-haldi-turmeric-powder) اور سونف اور زیرہ (http://www.htv.com.pk/life/benefits-of-garlic-lassan)۔
لال مرچ نظام انہظام بلڈ پریشر کو کم کرنے اور کولیسٹرول کو کم کرنے کیلئے بہترین ہے۔ لال مرچ کا اہم جز کیپساسن کہلاتا ہے جو اس کے ذائقہ دار ہونے کا سبب بنتا ہے۔ اگر ہم اس کی تاریخ پڑھیں تو معلوم ہوگا کہ لال مرچ ہرطرح کے درد کے لیے فائدہ مند ہے خاص طور پر گٹھیا کے درد کیلئے۔ یہ کیمیائی کیمیکل کو ریگولیٹ رکھتا ہے جو کہ درد پیغامات دماغ کو دیتا ہے۔
ہلدی کے بے بہت سارے فائدے ہیں۔ یہ بوسٹ ایمنیوٹی، اینٹی آکسائیڈیٹ اور اینٹی سوزش کی خصوصیات رکھتی ہے جو مختلف بیماری ، کینسر وغیرہ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ ذیابطیس کی قسم نمبر 2 کو روکتی ہے۔ وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتیہے اور گٹھیا کے درد میں آرام پہنچاتی ہے۔ مذید برآں اگر آپ اسے فیشل ماسک کے طور پر استعمال کرینگے تو اپنی جلد کو پہلے سے بہتر پائنگے۔
دھنیا پاؤڈر عمل انہظام میں مدد کرتا ہے۔ یہ وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہے اس میں اینٹی ذیابطیس اور اینٹی بیکٹریل کی خصوصیت پائی جاتی ہے اس میں شامل آئرن کی وافر مقدار ایمونیا کو روکتی ہے جب کہ یہ آشوب چشم میں گھریلو علاج کے طور پر بہترین ہے۔
ادرک میں بہترین قسم کی اینٹی بیکٹریل کی طاقت پائی جاتی ہے اور یہ گلے کی دکھن کا قدرتی علاج ہے۔ اس کے علاوہ یہ بدہضمی کے خاتمہ کیلئے بہترین کردار ادا کرتی ہے۔ جب کہ یہ نظام انہظام، گیس کا درد، پیٹ کی مروڑ اور اسہال میں مدد کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ادرک اور لہسن کیڑے اور جراثیم کو مارنے کیلئے اینٹی بیکٹریل کی خصوصیات رکھتے ہیں جو ٹھنڈ اور گلے کی دکھن کا سبب بنتے ہیں۔ اس جڑی بوٹی کو کولیسٹرول کم کرنے اور ممکنہ طور پر کینسر کے خلیات کو نشورنما کرنے والے خطرات کو ختم کرنے کے طور پر جانا جاتا ہے۔

تیاری    بنیادی طور پر

آدھا کلو گوشت بھیڑیا یا بکرایا چکن سینے کا    ٹکڑے ٹکڑے کر کے
آدھا چمچ    ہلدی    پسی ہوئی
آدھا چمچ    گرم مصالحہ    پسی ہوئی
ایک چمچ    دھنیا    پسی ہوئی
ایک چمچ    ادرک    پیسٹ
ایک چمچ    لال مرچ    پسی ہوئی
چار چمچ    کنولا آئل(http://www.htv.com.pk/life/good-oils-vs-bad-oils-make-the-right-choice)
تین چمچ    آٹا    معیدہ
پانچ کپ پانی
تھوڑا سا    نمک    حسب ذائقہ

مصالحہ مکس

دو چمچ    سونف
دو عدد    الائچی    کھول کر ڈالیں تو بہتر ہے
دو چمچ    دھنیا    ثابت
آدھا چمچ    کالی مرچ
آدھا چمچ    زیرہ
دس عدد    لونگ
ایک ٹکڑا    دارچینی    یا آدھا چمچ پسی ہوئی دارچینی
ایک پتہ    تیز پات
چار سے پانچ کپ    پانی

آراستہ کرنا

ہرا تھنیا تازہ    تازہ دھنیا کے پتے
ادراک تازہ ٹکڑے کرکے
ہری مرچ پانچ یا چھ ٹکڑے کرکے
۱۔    ایک بڑے برتن میں درمیانی آنچ پر کنولا آئل گرم کریں
۲۔    ہلکا براؤن گوشت برتن میں رکھ کر چھوڑ دیں گوشت کو ہاتھ نہ لگائیں برتن کو کھلا چھوڑدیں
۳۔    نمک ، لال مرچ، ہلدی ، دھنیا پاؤڈر، گرم مصالحہ اور ادرک کا پیسٹ ایک چھوٹے سے کٹورے میں شامل کرلیں
۴۔    اس مرکب کو گوشت کے ساتھ برتن میں ڈالیں
۵۔    پونا کپ پانی کا اس میں ڈالیں، پھر گوشت کے ساتھ ان سب اجزاء کو اچھی طرح کوُٹ کر یا ہلاکر مکس کرلیں
۶۔    الگ سے آدھے کپ پانی میں آٹے کو اچھی طرح پھینٹیں
۷۔    گوشت کے برتن میں جب ابال آجائے تو اس آٹے کوبرتن میں اُنڈیل دیں پھر اچھی طرح مکس کرلیں۔
۹۔    برتن میں تین یا چار کپ پانی اور شامل کرلیں
۱۰۔    چند گھنٹوں کیلئے ڈھکن ڈھانپ کر رکھیں۔
۱۱۔    بہترین اجزاء سے تیارکردہ نہاری آپ کے سامنے پیش ہے کھائیے اور لطف اُٹھائیے۔

ایک ٹپ

اگرچہ ہمارے اباؤاجداد صبح کے وقت میں نہاری کھانے کو ترجیح نہیں دیتے کیونکہ یہ ایک بھاری ناشتہ ہے۔ یہ آپ کو چستی کے بجائے سستی دلا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ لوگ نہاری کے ساتھ نان کھاکر لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ لیکن نان میں مکمل طور پر کاربوہائیڈ شامل ہوتا ہے۔ (http://www.htv.com.pk/life/carbohydrates-what-you-should-know-about-them) یہ آپ کیلئے زیادہ تر صحیح نہیں ہوتا۔ تو بجائے اس کے کہ آپ اس کو نان کے ساتھ کھائیں اسے براؤن روٹی کے ساتھ کھانا پسند کریں۔ آپ کو نہاری کھانے کیلئے شام آٹھ بجے سے پہلے کا وقت ہونا چاہیئے اس وقت میں آپ کا نظام انہظام اچھی طرح کام کرسکتا ہے سونے سے پہلے تک، اپنی انٹیک کو ہفتے میں ایک مرتبہ یا زیادہ سے زیادہ مہینے میں تین ٹائم تک کیلئے محدود رکھیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...