جلد اور بالوں کے لیے چنے کے 7 زبردست فوائد

28,783

چنا مشرق وسطہ اور بحیرہ روم میں کاشت کی جانے والی ایک انتہائی مفید اور صحت بخش ترکاری ہے ۔ اس کا ہماری روز مرہ کی غذا کے طور پر استعمال صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔ اسے کھانے کے طور پر سبزیوں کیساتھ، سلاد میں، روٹی بنانے میں، حمس تیار کرنے اور چٹنیاں بنانے کے علاوہ کئی دوسرے طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے ۔چنوں کے صحت کے لیے زبردست اور منفردفوائد سے تو کوئی انکار نہیں کرسکتا لیکن جلد اور بالوں کو خوبصورت اور صحت مند بنانے کے لیے اس کی اہمیت کو کم لوگ ہی جانتے ہونگے ۔ اس مقصد کے لیے چنوں کو کئی انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے جن میں سے چند کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

1۔ جھریاں کم کرنے کے لیے

beautiful-old-woman-with-wrinkles-making-a-face-fotolia_511333233-1024x682

چنوں میں پایا جانے والا میگنیزجلد کے خلیوں کو انرجی پیدا کرنے اور جھائیوں کے خلاف لڑنے میں مدد کرتا ہے ۔ اس میں موجود مولیب ڈینم جلد کے اندر سے سلفائیٹ کو صاف کرکے اسے ڈی ٹاکسیفائی کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ چنوں میں وٹامن بی اور فولیٹس بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ جلد کے لیے غذا کا کام کرتے ہیں ۔ چنوں کے استعمال سے جلد سورج کی تیز شعاؤں کے اثرات اور نقصان دے ٹاکسنز سے بھی محفوظ رہتی ہے ۔

2۔ فیس پیک

2015-04-27-turmeric-face-mask-for-acne-2-fb-2

چنوں سے ایک بہترین فیس ماسک تیار کیا جا سکتا ہے ۔ چنے کے آٹے (بیسن)کو ہلدی اور پانی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں ۔ اس سے چہرے کا مساج کریں ۔ یہ فیس پیک جلد کو ایکسفولئیٹ کرے گا ۔ اس سے جلد کی ساخت اچھی ہوگی ، مردہ خلیات دور ہوجائیں گے، جلد موائسچرائز ہوگی اور رنگت گوری ہو جائے گی ۔

3۔ فیس کلینزر

IMG_7201

چنے کو ایک قدرتی کلینزر کے طور پر بھی ا ستعمال کر سکتے ہیں ۔ چنے کے آٹے کو ہلدی اور دودھ میں ملا کے پیسٹ سا بنا لیں ۔ اگرآپ کی جلد زیادہ خشک ہو تو دودھ کی جگہ دہی کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے ۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگا لیں ۔ دس سے پندرہ منٹ بعد چہرہ ہلکے گرم پانی سے دھو لیں ۔

4۔ بڑھتی عمر کے نشانات

j

عمر بڑھنے کے ساتھ جلد پر کئی طرح کے داغ اور دھبے نمایاں ہونے شروع ہو جاتے ہیں ۔ انہیں دور کرنے کے لیے چنوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ چنوں کو ابال کر مسل دیں ۔ اس میں پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں اسے چرے پر ماسک کی طرح لگائیں۔ خشک ہوجانے پردھو لیں ۔ اس نسخے کو مستقل استعمال کرنے سے داغ جھائیاں ہلکی اور پھر غائب ہونی شروع ہو جائیں گی ۔ اسے آپ چہرے کے علاوہ جسم کے دیگر حصے جیسے گردن، ہاتھ اور پاؤں وغیرہ پر بھی استعمال کر سکتی ہیں ۔یہ بے جان اور ڈھلکی ہوئی جلد کو بھی ٹیک کرتے ہیں ۔

5۔ داد سے بچاؤ

ringworm-what-are-the-sources-of-skin-fungi-s3

داد ایک جلدی انفیکشن ہوتی ہے جس سے جلد پر ایک یا ایک سے زائددائرے بن جاتے ہیں جن میں خارش اور جلن رہتی ہے ۔ اگر ایک ماہ تک بیسن سے بنی روٹی کا استعمال کیا جائے تو اس میں موجود اینٹی سیپٹک خصوصیات کے باعث آپ کو داد کے انفیکشن سے چھٹکارا حاصل ہو جائے گا ۔

6۔ بالوں کو مضبوط کرتے ہیں

aid218981-728px-Make-a-Hair-Mask-Step-1-Version-2

چنوں میں زنک اور وٹامن بی 6کثیر تعداد میں موجود ہوتا ہے جوکہ سر کی جلد اور بالوں کے لیے بے حد ضروری ہے ۔ اس سے بالوں کا پروٹین بنتا ہے جو وٹامن اے کے ساتھ مل کر بالوں کا جھڑنا روکتے ہیں اور انہیں خوبصورت بناتے ہیں ۔ غذا میں چنوں کا استعمال کرنے سے بال مضبوط ہوتے ہیں ۔ جسم میں زنک اور وٹامن بی6کی کمی سر کی خشکی کی وجہ بنتی ہے ۔ بالوں پر چنوں کا استعمال کرنے کا بہترین طریقہ اس کا پیک بنا کر بالوں پر لگانا ہے ۔ بیسن کو ایلو ویرا جیل اور لیمبو میں ملا کر بالوں پر لگائیں ایک گھنٹے بعد بال دھو لیں ۔ اس سے بال کنڈشنڈ ہو جائیں گے ۔ اگر آپ کے بال زیادہ خشک ہیں تو آپ لیمبو کی جگہ دہی کا استعمال بھی کر سکتی ہیں ۔ یا ماسک لگانے سے پہلے بالوں پر کوئی اچھا تیل بھی لگا سکتی ہیں ۔

7۔ غیر ضروری بالوں کا خاتمہ

aid645612-728px-Get-Your-Skin-Silky,-Smooth,-Soft,-Shining-and-Healthy-Step-5-Version-2

چنے کا ماسک جلد سے غیر ضروری بالوں کو ہٹانے میں مدد کرتا ہے ۔ دو بڑے چمچ بیسن میں ایک بڑا چمچ فریش کریم، دو چمچے سندل پاؤڈراور ایک چمچ زیتون کا تیل شامل کریں ۔ پھر ایک چمچ عرق گلاب اور چٹکی بھر ہلدی ملائیں ۔ اس پیسٹ کو ابٹن کی طرح خشک خشک بنا کر جلد پر لگائیں۔ تھوڑا ملنے کے بعد اس جگہ کو دھو لیں ۔ اس سے نہ صرف بال کم ہو جائیں گے بلکہ جلد بھی چمک دار ہوجائے گی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...