گرلڈ چکن کیوبز

527

چکن کیوب کے لیے:

تمام خشک اجزا کو دہی لیموں ک رس میں ملا کر آمیزہ بنالیں اور اس کو چکن پر اچھی طرح لگادیں ۔ کسی برتن میں ڈال کر اوپر سے ڈھک کے ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔ چکن پیس کو سیخ میں لگا کر گرل یا دم لگادیں ۔ سیخوں میں لگی چکن کو اتنا پکائیں کہ رنگ تبدیل ہوجائے پھر اسے اوون میں پندرہ سے بیس منٹ کے لیے چھوڑدیں ۔ اوون کا درجہ حرارت دو سو بائیس ڈگری سینٹی گریڈ ہونا چاہیے ۔

سوس کیلئے

فرائی پین میں تیل ڈال کر اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کرکے 10سیکنڈ کیلئے فرائی کرلیں ۔ پھر پیاز ، ہرا دھنیہ ، سونف ، کالی مرچ کا پاؤڈر اور گرم مصالحہ شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں ۔ اس کے بعد ٹماٹر کی پیوری میں تمام مصالحے ملا کر 15منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ چٹنی کا سالن کم ہونا اور پانی بھاپ بن کر اڑنا شروع ہو جائے ۔ اس دوران کفگیر وقفے وقفے سے ہلاتی رہیں ۔ چولہے سے اتار کر ڈھک دیں اور تناول کرنے سے قبل دس منٹ انتظار کرلیں ۔ جب تک اضافی پانی ختم نہ ہو جائے بھنائی کرلیں ۔ اس کے بعد اسے فریج میں ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔ چٹنی کو تیار چکن پر انڈیل دیں ۔ سجاوٹ کے لیے اس پر باریک کٹا ہوا دھنیہ ڈال دیں ۔ اسے چاول اور چپاتی کے ساتھ بھی کھا یا جا سکتا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...