خوبصورت جلد کے لئے 4 گھریلوں نسخے

5,649

چہرے کی صاف صفائی روزانہ کی بنیادوں پر ہماری زندی کا لازمی حصہ ہے۔ چہرے کی صاف صفائی اور ان کی حفاظت کیلئے مارکیٹ میں مختلف اقسام کے صابن موجود ہیں۔ کون سا راستہ بہتر ہیں یا کونسا صابن بہتر ہے آپ کی خوبصورت اور قدرتی جلد کیلئے اس بات کا فیصلہ آپ کس طرح کرینگے ؟ کوئی بات نہیں ، صابن کو شیلف کے اندر رکھ کر بیچنے کے دعویدار سے آپ متاثر ہوسکتے ہیں کیونکہ اس نے صابن کو شیلف کے اندر سجاکر رکھا ہے۔ وہ دعویٰ تو بہت کرتے ہیں لیکن اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ ان کے صابن کے تمام اجزاء اصلی ہیں۔ چہرہ ایک بہترین تحفہ ہے جو آپ کو اللہ کی طرف سے عطا کیاگیا ہے اس کی حفاظت آپ کس طرح کرتے ہیں یہ بات آپ کو ہی پتہ ہوگا لیکن کوشش کریں کہ اچھے سے اچھا اجزاء والا صابن استعمال کریں کیونکہ کوئی بھی صابن آپ کی اسکن کو خراب کرسکتا ہے۔ آپ کا چہرہ بہت ہی حساس اور نازک ہوتا ہے ۔ اس لیئے بہتر یہی ہوگا کہ اس کی حفاظت کیلئے صابن بھی آپ خود ہی تیار کریں تاکہ آپ کو معلوم ہوسکے کہ آپ کے صابن میں کون کونسے اجزاء شامل ہیں۔ اور اس بات سے بے فکر ہوکر صابن استعمال کریں کہ اس سے آپ کے چہرے کو کوئی نقصان ہونے والا نہیں کیونکہ یہ مصنوعی مرکباب سے پاک ہے۔ چلیں ہم ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ناریل کا تیل

اگر آپ کی جلد رات کے وقت میں اضافی چمکدار نظر آتی ہے تو ناریل کا تیل آپ کا مسئلہ حل کرسکتا ہے۔ یہ تیل آپ کے چہرے کی اضافی چمکداری کو مٹانے کے قابل بناتا ہے اور اضافی قابلیت کے ساتھ آپ کو توانا رکتا ہے۔ آپ کو جس کلینر کی ضرورت ہے وہ ناریل کا تیل ہے۔

ہدایات :

اپنی ہتھیلی پر ایک کھوپرے کا چھوٹا سا ٹکڑا رکھیں۔ کم سے کم تیس سیکنڈ کے لیئے اسے اپنے چہرے پر ملیں۔ پھر ایک تولیہ لیکر اپنے چہرے کی طرف اسے ہلکے ہلکے دبائیں۔ یہ آ پ کے مسوں کو جذب اور تیل کیلئے ہرطرف مسلنے پر آپ کی مدد کریگا۔ تیل کو دور کرنے کیلے کم از کم پندرہ یا بیس منٹ بعد اپنا چہرہ دھوئیں۔

شہد اور لیموں کا مکسچر

شہد اور لیموں کا قدرتی مرکب سردیوں کیلئے کافی فائدہ مند ہیں اور اس کے مذید دوسرے فائدے بھی ہیں۔ شہد میں قدرتی طور پر اینٹی آکسائنڈینٹ اور اینٹی بکٹیریل پایا جاتا ہے۔ جو ہمارے جلد کو کسی بھی قسم کے خطرات سے بچاتا ہے۔ اس سے آپ کی رنگت میں اضافہ اور جلد میں خوبصورتی پیدا ہوجاتی ہے۔ لیمو ! اس کی پاور فل طاقت کے بیکٹریل مردہ جلد کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دونوں کی طاقت جب ایک ساتھ ایک ہی مرکب میں جمع ہوجاتی ہے تو ایک پاور فل مکسچر بن جاتا ہے جو آپ کی جلد کیلئے بہت ہی زیادہ فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔

ہدایات

سب سے پہلے آسان طریقے سے اپنی جلد پر دہی لگائیں جیسے آپ دوسرے ماسک اپنی جلد پر لگاتے ہیں . پھر اپنی انگلیوں کی مدد سے دہی کا مساج اپنی جلد پر کریں .پھر اسکو ٤ سے ٥ منٹ کے لئے جلد پر لگا رہنے دیں اسکے بعد اپنا چہرہ سادھا پانی سے دھو لیں اور تولیہ کی مدد سے اپنی جلد کو خشک کر لیں .

سادہ دہی

دہی ڈیٹوکسنفائی اور اس کے احیاء کیلئے بہترین مصنوعات ہے۔ دہی جلد کے بند خلیوں کو کھولتا ہے۔ جھریوں کو ختم کرتا ہے اور مردہ خیلوں کو ہٹاتا ہے۔

ہدایات

بالکل سادہ طریقے سے جس طرح آپ دوسری جلد کے ماسک کیلئے طریقہ اپناتے ہیں۔ اپنی انگلیوں سے دھیرے دھیرے جلد کا مساج کریں۔ چار پانچ منٹ کیلئے اس کو چہرے پر لگے رہنے دیں۔ پھر گرم پانی کے ساتھ اس کو دھولیں۔ پھر تولیئے کا استعمال کریں لیکن چہرے پر تولیئے کو رگڑیں نہیں بلکہ دھیرے دھیرے پریس کریں یہاں تک کہ آپ کا چہرہ سوکھ جائے۔

زیتون کا تیل

زیتوں کے تیل کو نارمل طور پر صحت کیلئے ترجیح دی جاتی ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ تیل اس کے علاوہ بھی دوسرون بہت سے کام آتا ہے جیسے آپ کی جلد کیلئے یہ تیل ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ زیتون کا تیل خشک جلد ، ہائیڈریڈ جلد ، دھوپ جلن سے متاثرہ جلد ، ہلکے اور پکے دھبے اور بیکٹیریا کو مارنے کے کام آتے ہیں۔

ہدایات

آدھا کپ زیتون کے تیل کا پیالہ، سوا کپ سرکہ اور پانی کا سوا کپ ۔ رات کو سونے سے پہلے

مختصر

جلد کے معاملے میں ہمیں چاہیے کہ ہم کسی بھی قسم کی پرڈکٹ سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں۔ اس سلسلے میں آپ کو چاہیئے کہ آپ قدرتی مصنوعات پر نظر ڈالیں جو بالکل اصلی ہوتی ہیں اور ان سے جلد کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچتا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...