لہسن۔ قدرت کاایک بہترین تحفہ

9,005

لہسن کے فوائد لاتعداد ہیں ۔ اس کا غذا کے طور پر استعمال زمانہ قدیم سے جاری ہے ۔ لہسن نہ صرف جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ بالوں اور جلد کی کوبصورتی بھی بڑھاتا ہے ۔ لہسن میں پیاز کی ہی طرح سلفر پایا جاتا ہے جو کہ صحت کے لیے مفید ہے۔ یہ نہ صرف انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے بلکہ اس کی کئی دیگر خصوصیات اور فوائد بھی ہیں ۔ آئیے لہسن کے چند حیرت انگیز فوائد اور خصوصیات پر نظر ڈالتے ہیں :

بالوں کو چمکدار بنائے

لہسن میں موجود سلفر بالوں کا جھڑنا کم کرتا ہے ۔ لہسن کے جوئے کو اگر سر پہ ملا جائے یا اس کا عرق بالوں میں لگایا جائے تو اس سے بال جھڑنا رک جاتے ہیں اور مضبوط بھی ہوتے ہیں ۔اس کے علاوہ لہسن کے عرق کو کسی تیل میں ملا کر بھی بالوں میں لگایا جا سکتا ہے

کیل مہاسے ختم کرتا ہے

لہسن بہترین اینٹی بیکٹیریل ہے ۔ اس سے جلد کے مسام میں موجود جراثیم ختم ہوجاتے ہیں ۔ اگر آپ کو لہسن سے کسی قسم کی الرجی نہ ہو تو اس کا ایک جواکاٹ کر کیل یا مہاسے پر ہلکے سے ملنے سے اس میں موجود فضلہ باہر نکل جاتا ہے ۔

سردی اور فلو میں مفید ہے

یہ اینٹی آکسڈنٹ سے بھرپور ہے ۔ کھانوں میں روزانہ لہسن کااستعمال سردی کھانسی اور فلو سے محفوظ رکھتا ہے ۔ اسی طرح لہسن کی چائے بھی سردی دور بھگانے میں مفید ہے ۔ لہسن کی چائے بنانے کے لیے لہسن کے دو تین جوے کاٹ کر گرم پانی میں کچھ منٹ تک پکائیں ۔ اسے چھان کر اس میں ادرک کا چھوٹا سا ٹکڑا یا ایک چمچ شہد ڈال کر پی لیں ۔

جوڑوں کا درد دور بھگاتا ہے

لہسن میں موجود غذائی اجزا جوڑوں اور پٹھوں کو مضبوط بناتے ہیں ۔ سردیوں میں اگر گھٹنوں یا پٹھوں میں ٹھنڈ بیٹھ جائے تو لہسن کے تیل کا مساج کرکے اس جگہ کو اچھی طرح ڈھک لیں ۔ درد دور ہو جائے گا۔ لہسن کا تیل باآسانی دکانوں پر دستیاب ہوتا ہے ۔

وزن کم کرتا ہے

لہسن وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ایک بہترین غذا ہے ۔ آپ اگر اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنے کھانے میں لہسن کا استعمال بڑھا دیں ۔ لہسن جسم میں سے زائد چربی کو گھول دیتا ہے ۔ لہسن میں موجود ایلیسن جس میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیا ت ہوتی ہیں، جسم سے غیر ضروری چربی کو ختم کردیتا ہے ۔

پیروں کی حفاظت

لہسن کی اینٹی فنگل خصوصیات کے باعث یہ جسم کی جلد کو جراثیم اور فنگس سے محفوظ رکھتا ہے ۔ پیروں میں ہونے والی خارش کو دور بھگانے کے لیے گرم پانی میں تھوڑا ساپسا ہوا لہسن ڈال کر اس میں تھوڑی دیر کے لیے پیر بھگو لیں ۔

پودوں کی دیکھ بھال

پودو ں کو نقصان پہنچانے والے کیڑے لہسن کو پسند نہیں کرتے ۔ پودوں کی حفاظت کے لیے ایک اسپرے کی بوتل میں پسا لہسن، معدنیاتی تیل، پانی اور کوئی لیکویڈ صابن ڈال کر رکھ لیں۔ کھاد پر اس کا اسپرے کریں آپ کے پودے تمام نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رہیں گے ۔

لہسن سے بہترین فوائد حاصل کرنے کے لیے اسے چھیل یا پیس کر دس منٹ کے لیے کھلی ہو امیں رکھ دیں اس کے بعد اسے استعمال کریں ۔ لہسن کو اپنے فائدہ بخش اجزا کو کام میں لانے کے لیے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے ۔ لہسن جتنا پکتا ہے اس کا ذائقہ اتنا ہی ہلکا ہوتا ہے ۔ لہسن کے فائدے بے شمار ہیں ۔ اس لیے کھاناپکانے اور دیگر ضروریات کے لیے لہسن کا کھل کر استعمال کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...