7 اقدام ، کیل مہاسوں کا کام تمام

3,704

ہر نو عمر لڑکی کو عمر کے اس حصے میں ایکنی یعنی کیل مہاسوں کا خطرہ رہتا ہے ۔ اس سے بچنے کے لیے لڑکیاں کیا نہیں کرتیں۔ کھانے پینے میں احتیاط ، دھوپ سے جلد کو بچانا وغیرہ وغیرہ۔ البتہ اگر چند چیزوں کا خیال رکھا جائے تو ان بلائے مہمانوں کو وقت رہتے چلتا پھرتا کیا جا سکتا ہے ۔ جلد کو کیل مہاسوں سے بچانے یا ان کو دور کرنے کے لیے مندرجہ 9 باتوں کا خیال رکھیں :
کیل مہاسے کیا ہیں ؟

1 اچھا فیس واش استعمال کریں

تیل اور بیکٹیریا دانوں کا باعث بنتے ہیں۔ چکنی جلد والی لڑکیاں اس بات کو یقنی بنائیں کہ آپ کا فیس واش آئل فری ہو . اس کے مزید بڑھنے کا انتظار مت کریں اور اچھا فیس واش کا انتخاب کریں۔ سیلیسائکلک ایسڈ پر مشتمل آئل فری بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے اور مردہ خلیات کو صاف کرتا ہے۔

2 ہمیشہ موئسچرائزر کا استعمال کریں

موائسچرائزر چہرے کی نمی برقرار رکھتا ہے اور جلد کو پھٹنے سے بچاتا ہے ۔ اچھی برانڈ کا موائسچرائزر استعمال کرنے سے کیل مہاسے نہیں ہوتے اور چہرے کی جلد نرم و ملائم رہتی ہے ۔

3 شہد

شہد صرف کھانے میں مزیدار ہی نہیں بلکہ یہ جلد پر لگانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ شہد ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے جو حیرت انگیز طور پر دانوں کا علاج کرتا ہے اور انہیں بڑھنے سے بھی روکتا ہے ۔ 2 کھانے کے چمچ شہد میں 1 چائے کا چمچ پسی دار چینی ملا کر چہرے پر لگائیں ۔ پندرہ منٹ بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔

مزید جانئے :دانوں اور کیل مہاسوں سے نجات ۔۔ مگر کیسے ؟؟

4 کوئی پوپنگ نہیں

دانوں کو چھونا یا چھیڑنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ اسی طرح انہیں دبانے سے بھی انفیکشن ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اور ان کے نشانات بھی چہرے پر رہ جاتے ہیں ۔ یہ متاثرہ حصہ کو سرخ اور سوجا ہوا بنانے کا باعث بنتے ہیں۔

5 کھیرا یا ککڑی

کھیرے آنکھوں کی سوجن کو کم کرنے کیلئے مقبول ہیں ۔کھیرے اور ککڑی میں سوزش دور کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ کدو کش کھیرے میں چند چائے کے چمچ لیموں کا رس شامل کرکے دانوں پر لگایا جائے تو اس سے کیل مہاسے مٹنا شروع ہو جاتے ہیں ۔

6 باقاعدگی سے ورزش کریں

جی ہاں ورزش کے ذریعے دانے کافی حد تک کم ہوتے ہیں۔ورزش کرنے سے جسم کے اندر موجود افیونی مادے کی پیداوار بڑھتی ہے اور جلد کے مردہ خلیات پسینے کے ذریعے خارج ہو جاتے ہیں ۔ اگر آپ کے سینے ، کندھے اور پیٹھ پر دانے ہیں تو اسے صاف کرنے میں 30 منٹ کی روزانہ ورزش آپ کی مدد کرسکتی ہے۔

7 صحت بخش غذاکھائیں

آپ کی غذا آپکی جلد پر ایک نمایاں اثر ڈالتی ہے۔ خاص طور پر دانوں کیلئے۔ جو کھانے محفوظ کئے ہوتے ہیں اور زیادہ تیل میں پکے ہوتے ہیں وہ آپ کے جسم میں اور چہروں پر دانوں میں اضافہ کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیاں کھانا آپ کی صحت و جلد دونوں کے لیے اچھا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...