آج کا دن کیسا رہے گا؟ 28 نومبر2022

11,071

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آنے والی تبدیلی کے لئے آپ کی تیاریاں مکمل ہیں ۔ آپ اپنے کام اور انتظامات سے پوری طرح سے مطمئن ہیں ۔ البتہ ایک بار پھر سے ہر چیز کا اطمینان کر لینا صحیح رہے گا۔ یہ ایک مختلف تجربہ ہے اس لئے ہر چیز نئے انداز سےکرنا ہوگی ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

اپنے آس پاس کے لوگوں کے معاملات (جو دیکھنے میں بے حد پیچیدہ معلوم ہو رہے ہیں)وہ خود ہی سلجھا لیں گے۔ آپ ان میں نہ ہی پڑیں تو اچھا ہے۔ کچھ دنوں میں آپ کو خود ہی اندازہ ہو گا کہ بات اتنی بڑی تھی نہیں جتنی بنائی گئی ۔

جوزا(21مئی تا21جون )

ان دنوں جیسے حالات ہیں ان کے لئے آپ کوفوری قدم اٹھا نا ہوگا۔ آپ کے پاس معاملے سے متعلق جتنی زیادہ معلومات ہوگی حل اتنا ہی آسان ہو جائے گا۔ آج کے دن سب سے زیادہ خود پر بھروسہ کریں ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

ایسے لوگوں سے بات چیت کرنا بے حد مشکل ہو جاتا ہے جو دوسرے کی بات سننے کو راضی ہی نہ ہوں۔ لیکن اب اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ آپ کو اپنا موقف کھل کر بیان کرنا ہوگا تب ہی مسائل حل ہونگے ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

کافی عرصے سے آپ نے چند معاملات پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔ آپ کا طریقہ کار بلکل درست تھا۔ البتہ اب اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ اب لوگ نہ صرف آپ کی بات کو سمجھیں گے بلکہ آپ کے طریقہ کار کی بھی تعریف کریں گے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کے ذہن میں کئی طرح کے نئے خیالات جنم لے رہے ہیں۔ ان پر سوچنے اور حکمت عملی تیار کرنے تک تو ٹھیک ہے ، لیکن ان پر فوری عمل درآمد شروع مت کردیجئے گا ۔ ہر کام کا صحیح وقت ہوتا ہے اور اس کاا انتظار کرنا ضروری ہوتا ہے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

آپ کو اپنے الفاظ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا ۔ یہ موقع بے حد نازک ہے۔ ایک غلط بات بھی معاملات کو بگاڑ سکتی ہے ۔
دن گزرنے کے ساتھ ساتھ حالات بہتر ہو جائیں گے اور آپ بہتر طریقے سے چیزوں کو سنبھال پائیں گے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

جو باتیں آپ نے کافی عرصے سے اپنے دل میں چھپائی ہوئی ہیں ممکن ہیں آپ کو ان کا اظہار کرنا پڑے۔ یہ مشکل تو ہوگا لیکن بعد میں آپ کو احساس ہوگا کہ ان باتوں کو چھپانے کی کوئی خاص وجہ نہیں تھی ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آپ کو ترقی کے کئی مواقع ملنے والے ہیں ۔ سوچ سمجھ کر کوئی بھی فیصلہ لیجئے گا ۔ نئی تجربات حاصل کیجئے ۔ کامیابی حاصل کرنے کے اتنے اچھے مواقع بار بار نہیں ملتے ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آپ کہیں پر اپنا مطلب اور ارادہ صحیح طرح سمجھا نہیں پائے جس کی وجہ سے لوگ آپ کو لے کر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں ۔ ایک ایک کرکہ انہیں اپنی بات سمجھانے کی کوشش کیجئے گا ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا آپ پر یقین پھر سے بحال ہو جائے گا ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

کئی دنوں سے آپ اپنی زندگی میں مختلف تبدیلیاں لانا چاہ رہے ہیںلیکن اس کا موقع آپ کو نہیں مل پا رہا ۔ البتہ اب دوستوں کے مشورے سے آپ کے لئے یہ کام کافی آسان ہو جائے گا ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

کئی جگہوں پر انسان کو سخت رویہ دکھانا ہوتا ہے۔ آپ بھی جس طرح کی صورتحال میں ہیں آپ کو اپنی بات پر اٹل رہنا ہوگا ۔ یہ سختی ہی آگے چل کر آپ اور آپ کو آس پاس کے لوگوں کے لئے آسانی کا سبب بنے گی ۔

مزید جانئے: مختلف ستاروں کی شخصیت کے رازجانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...