آج کا دن کیسا رہے گا؟8 نومبر 2022

9,507

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

 

ایک نئی منزل پر سفر شروع ہوسکتا ہے تو سفر کی مکمل تیاری اور معلومات رکھیں۔ مالی معاملات میں دھچکا لگ سکتا ہے تو نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئے۔ اس مہینے میں بڑی کامیابی نصیب ہوسکتی ہیں تو ٹھہرنا نہیں ہے اور بڑھتے رہنا ہے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

زندگی میں اچھی تبدیلی آپ کی اچھی سوچ سے مشروط ہے۔کاروبار کے معاملات اچھے رہیں گے لہذا نئے تجربات کرنے کا اچھا موقع ہیں ۔ تعلیمی میدان میں اچھے تنائج برآمد ہونگے ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

زندگی ایک نیا رنگ دکھائے گی جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا اور یہ آپ کو ایک بہترین تجربہ دے جائے گی۔۔پرانے منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے موضوع ترین وقت ہے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

زندگی نام ہی امتحان کا ہے تو امتحانوں سے دلبرداشتہ ہونے کے بجائےاس سے سبق حاصل کریں ۔سماجی زندگی میں کچھ منفی تبدیلی آسکتی ہیں،لہذااس کو صبر و تحمل کے ساتھ برداشت کیجئے ۔مالی معاملات میں منفی پیش رفت ہوسکتی ہیں تھوڑا صبر و تحمل کے ساتھ انتظار فرمائیں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

زندگی میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی جس کا آپ کو برسوں سے انتظار تھا جو مستقبل میں آپ کو بلند مقام پر لے جائے گا ۔کسی نئے راستے کو چنے سے پہلے عزیز و اقارب سے مشورہ ضرورکیجئے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

غصے کی حالت میں بڑا فیصلہ لینے سے گریز کرے ورنہ مستقبل میں پچھتانے کے علاوہ کوئی چارہ نا ہوگا ۔ ماضی سے حاصل تجربات آپ کو فائدہ پہنچائیں گےاور اسی بنیاد پردوسرے شعبے زندگی میں کامیابی حاصل ہوگی ۔ پرانےرفقاء سے تعلقات کو دوبارہ استوار کیجئے کئی دیر نا ہوجائے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

 

تعلیمی میدان میں جھنڈے گاڑنے کا وقت آچکا ہے۔ ایک نئی فکرمستقبل کے لئے نئی راہیں کھولیں گا تو اپنی قدرتی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آگے بڑھتے رہیں قسمت آپ کے حق میں فیصلہ دے گی ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

ازدواجی زندگی میں مسلسل رہنے والی کشیدگی ختم ہوگی اوریہ رشتہ خوشحالی کی طرف جائے گا ۔تعلیمی زندگی میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی ۔ دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

تعلیمی میدان میں منفرد کامیابی ملے گی جو کہ آ پ کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔صحت کے معاملات تسلی بخش رہیں گے ۔تعلیمی زندگی میں حیرت انگیز کامیابی نصیب ہوگی ۔ دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں۔

جدی(23دسمبر تا 20جنوری)

شریک حیات کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے اور پیدا ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کا نادر موقع ہیں ۔مثبت فکر اور محنت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور اپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

کرئیر کو لے کر بڑے فیصلے سے گریز کریں اور مناسب وقت پر دوستوں اورعزیز و اقارب کے مشورے سے کوئی فیصلہ کیجئے۔معاشی معاملات میں ہمت کے ساتھ فیصلہ کیجئے کامیابی مستقبل قریب ہے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

شادی شدہ زندگی میں شدید تناؤ پیدا ہوسکتا ہے ان معاملات کو بہت ہوشیاری اور دانش مندی کے ساتھ حل کیجئے ۔کرئیر میں نئی صورتحال درپیش ہوسکتی ہےتو اپنے فیصلوں میں تھوڑا محتاط رہیں ۔مالی معاملات میں احتیاط کے ساتھ چلے اور کسی مناسب وقت کا انتظارکریں۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...