سستی بھگانے اور توانائی لانے والی 8 غذائیں

5,926

کیا آپ دن میں بھی سستی محسوس کرتے ہیں ؟اور آپ کے لئے دن بھر کے کام انجام دینا مشکل ہوتا ہے ؟ یہ سستی اپنی میں غذا میں تبدیلی کرکے دور کی جاسکتی ہے۔دن بھر چاق و چوبند رہنے کے لئے کافی یا چائے کا سہارا لینے کے بجائے ان غذائوں کا استعمال کریں۔

لیموں :

ہم میں سے اکثر لوگوں کو صبح اٹھ کر چستی حاصل کرنے کے لئے چائے یا کافی کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے بغیر دن کا آغاز کرنا نا ممکن لگتا ہے۔یہی کام لیموں پانی کا ایک گلاس بھی کر سکتا ہے۔ایک لیموں کا رس آپ کے دن بھر کی ضرورت کا ۴۰ فیصد وٹامن سی فراہم کرتا ہے۔اپنی غذا میں لیموں کا اضافہ کرنے سے آپ کا میٹا بولزم تیز ہوگا ،جسم میں انسولین کو بڑھنے سے روکے گا،اور پوٹاشیئم فراہم کرے گاجس سے ذہن اور اعصاب کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

تخ ملنگا:

تخ ملنگا میں پروٹین،فیٹس اور فائبر کا تناسب بہت زیادہ ہے ساتھ ہی کاربوہائڈریٹس کی مقدار کم ہے اس لئے یہ آپ کو دیر تک توانا رکھتا ہے ۔اسے کھانے سے پیٹ دیر تک بھرا محسوس ہوتا ہے اور زیادہ کھانے کی خواہش نہیں ہوتی ۔اکثر بہت زیادہ کھانا کھالینے سے بھی طبیعت سست رہتی ہے۔

پھلیاں :

اپنے کھانے میں پھلیاں شامل کریں جوکہ فائبر کا بہترین ذریعہ ہیں۔اس میں موجود فائبر خون میں موجود شکر کو متوازن رکھتا ہے اور جسم کو دیرپا توانائیء فراہم کرتا ہے ۔ایسے لوگ جو گوشت کھانا پسند نہیں کرتے ان کے لئے پھلیاں پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔

پالک:

جسم میں آئرن کی کمی بھی سستی کاباعث بن سکتی ہے کیونکہ خون میں موجود ریڈسیلز آئرن کی مدد سے جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن پہنچاتے ہیں۔ہرے پتوں والی سبزیوں کے ذریعے جسم میں آئرن کی مقدار کو فوری طور پر بڑھایا جاسکتا ہے۔پالک میں میگنیشیئم بھی موجود ہے جو جسم میں توانائی فراہم کرنے کے عمل کو جاری رکھتا ہے ۔

انڈے:

ایک تحقیق کے مطابق سخت محنت کرنے والے لوگوں کے لئے انڈے بہترین غذا ہیںجو ان کو وہ تمام توانائی فراہم کرتے ہیں جن کی انھیں ضرورت ہوتی ہے۔انڈے امائنو ایسڈ بناتے ہیں جس کی مدد سے مسلز زیادہ اچھی طرح گلوکوز کا استعمال کرتے ہیں ۔انڈے آئرن،پروٹین ،اینٹی اوکسی ڈنٹس اور لا تعداد وٹامنزکابھی بہترین ذریعہ ہیں ۔اس کے علاوہ تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ شوگر کے مریضوں کے لئے بھی انڈے محفوظ غذا ہیں اور ان سے دل کی بیماری کا بھی خطرہ نہیں ہوتا۔

جوء کا دلیہ:

ناشتے میں پروٹین اور کاربوہائڈریٹ کی صحیح مقدار کا استعمال دن بھر توانا رکھتا ہے ۔اپنے دن کے آغازکے لئے جوء کے دلیے کا انتخاب کیجئے۔جوء کے دلئے میں حل ہوجانے والے فائبر موجود ہیں جوکئی گھنٹوں تک معدے میں رہتے ہیں۔اور اس طرح دیرپا توانائی دیتے ہیں ۔

چاکلیٹ:

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ اینٹی اوکسی ڈنٹس،موڈ بہتر بنانے اور چاق وچوبند رکھنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ماہرین کے مطابق ڈارک چاکلیٹ کا ایک کیوب ہی کم کیلوریز میں زیادہ توانائی فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لئے کوکوا کی زیادہ مقدار (۷۰ فیصد) والاڈارک چاکلیٹ استعمال کریں ۔


پروسٹیٹ کینسر کے بارے میں جاننا ضروری ہے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...