کلونجی سے صحت کے چھ مسائل کا علاج

44,017

۔ کلونجی ایک قسم کی گھاس کا بیج ہے اس کا پودا سونف سے مشابہ خودرو اور تقریبأٴ سوافٹ بلند ہوتا ہے۔ کلونجی کی فصل حاصل کرنے کے لئے اس کی باقاعدہ کاشت کی جاتی ہے ۔ اس کے پھول زردی مائل بیجوں کا رنگ سیاہ اور شکل پیاز کے بیجوں سے ملتی ہے۔ اسی وجہ سے بعض لوگ اسےـ

پیاز کا بیج سمجھتے ہیں۔ اصلی کلونجی کی پہچان یہ ہے کہ اگر اسے سفید کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں تو اس پر چکنائی کے داغ لگ جاتے ہیں۔ ہر شاخ کے اوپر سیاہ دانے دار بیج ہوتے ہیں۔ اس کے بیج کے حصول کے لئے بھارت ، بنگلہ دیش، ترکی، وغیرہ میں اس کی کاشت کی جاتی ہے۔

کلونجی کے بیجوں میں فاسفورس ،فولاد، اور کاربوہائیڈریٹ کے مرکبات شامل ہوتے ہیں۔ کلونجی کی کیمیاوی تجزیے سے معلوم ہو ا ہے کہ کلونجی میں پیلے رنگ کا مادہ کیروٹین پایا جاتا ہے جو جگر میں پہنچ کر وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے ایسے مرکبات کلونجی میں پائے جاتے ہیں جو نظام انہظام کے لیے مفید ہیں۔ یہ مثانے کے امرض کو دور کرتا ہے اور قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کے علاوہ ہر قسم کے امراض کے علاج میں معاون ہے۔

کلونجی کے تیل میں ساٹھ فیصد لینو لیٹک ترشہ (Acidlinoletic) اور تقریبأٴ 21 فیصد Lipase کیمیاوی مادہ پایا جاتا ہے۔ یہ گرم درجہ حرارت میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کلونجی میں پائے جانے والے خصوصی مادے (Oilvlatilesaponin) اورNigelline پائے جاتے ہیں جو مثانہ کے مختلف امراض میں کارگر ہوتے ہیں۔ مختلف امراض میں کلونجی کے تیل کی استعمال کی ترکیب حسب ذیل ہے۔

آنکھوں کے امراض:

آنکھوں کا سرخ ہونا، پانی بہنا، بصارت کی کمزوری وغیرہ کی صورت میں ایک کپ گاجر کے عرق میں نصف چائے کاچمچہ کلونجی کا تیل ملا کر نہار منہ اور رات سونے سے قبل پئیں۔ یہ علاج چالیس روز تک جاری رکھیں ، اچار اور بینگن سے پرہیز کریں۔

پولیو اور لقوہ :

ایک کپ گرم پانی میں ایک چمچہ شہد، نصف چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دوبار استعمال کریں۔ بچوں کو گرم پانی میں دو چمچے دودھ اور تین قطرے کلونجی کا تیل ملا کر دن میں تین مرتبہ پلائیں۔ علاج چالیس دن تک جاری رکھیں۔

ذیابیطس :

ایک کپ قہوہ( کالی چائے) نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر نہار منہ اور رات سونے سے قبل پی لیں۔ روغنی خوراک بالخصوص تلی ہوئی اشیا کھانے سے پرہیز کریں۔ اگر ذیابیطس کے لئے پہلے سے کوئی دوائی کھا رہے ہوں تو اسے جاری رکھیں۔ البتہ بیس روز بعد خون میں شوگر کا لیول چیک کروائیں۔ اگر معمول کے مطابق پائیں تو ادویہ کا استعمال بند کرکے اس نسخہ کا چالیس روز تک جاری رکھیں۔ مکمل شفا کے بعد نسخہ کا استعمال بند کردیں۔

مزید جانئے :کلونجی ۔۔۔موت کے سوا ہر مرض کا علاج

بدہضمی، گیس، پیٹ کا درد :

ایک چمچہ سرکہ میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دوبار پئیں۔ موٹا پادور کرنے کے لئے بھی یہی نسخہ کا آمد ہے۔

یادداشت میں کمی:

یادداشت میں اضافہ کے لئے ایک کپ پانی میں دس گرام پودینے کے پتے ابال لیں۔ اس پانی میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دوبار پئیں۔ یہ علاج بیس روز تک جاری رکھیں ۔

جوڑوں کا درد:

ایک چمچہ سرکہ نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل اور دو چمچہ شہد ملا کر صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے قبل استعمال کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...